Ajk Alerts

Ajk Alerts &KALERTS.
ہم بنیں گے آپ کی آواز.
ہمیں واٹساپ کریں
03052500498

ارجہ ڈھلکوٹ روڈ بوجہ لینڈ سلائیڈنگ بند ہو گئی ہے مسافر حضرات متبادل راستہ استعمال کریں مشینری بھجوا دی گئی ہےمنجانب محکم...
16/07/2025

ارجہ ڈھلکوٹ روڈ بوجہ لینڈ سلائیڈنگ بند ہو گئی ہے مسافر حضرات متبادل راستہ استعمال کریں مشینری بھجوا دی گئی ہے

منجانب
محکمہ شاہرات راولاکوٹ

سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی حقوق کی جنگ لڑنے والا مزاحمتی تحریک کے لیے دن رات ایک کرنے والا اور میرپور سے مظفرآباد تک سوشل...
16/07/2025

سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی حقوق کی جنگ لڑنے والا مزاحمتی تحریک کے لیے دن رات ایک کرنے والا اور میرپور سے مظفرآباد تک سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کی آواز بننے والا نوجوان ثوبان کشمیری آج اپنی قوم کی مدد کا منتظر ہے۔ ثوبان کشمیری گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہے اور مہنگے انجکشن لگا رہے ہیں۔ جب وہ صحت مند تھا تب ہماری جنگ لڑتا تھا آج وہ بستر ہے آئیے ہم سب اس کا سات دیں
ایزی پیسہ اکاؤنٹ
03408161733
Title: Soban Khizar

مظفرآباد: اپر چھتر رہائشی گھر سے میاں بیوی کی لاشیں بر آمد۔پولیس مظفرآباد: دونوں میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔...
16/07/2025

مظفرآباد: اپر چھتر رہائشی گھر سے میاں بیوی کی لاشیں بر آمد۔پولیس

مظفرآباد: دونوں میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔پولیس

مظفرآباد: دونوں کی میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس

مظفرآباد:ایک ماہ قبل دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔پولیس

مظفرآباد: مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس

راولاکوٹی ماسیر نے دیار غیر سعودی عرب میں ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی،35000 سعودی ریال،پاکستانی 26 لاکھ سے زائد رقم...
15/07/2025

راولاکوٹی ماسیر نے دیار غیر سعودی عرب میں ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی،35000 سعودی ریال،پاکستانی 26 لاکھ سے زائد رقم اصلی مالک کو واپس لُٹا دی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے ضلع پونچھ راولاکوٹ کے نواحی گاٶں مجاہدآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان سرادر عفیف اشفاق نے ایمانداری کی ایک نئ مثال قائم کر دی جو اس وقت سعودی عرب میں اپنی محنت مزدوری کے سلسلے میں تمیمی کمپنی میں برسرِ روزگار ہیں۔

گزشتہ روز انھیں کسی شخص کی گری ہوئی رقم 35000 سعودی ریال ملے جو پاکستانی 26 لاکھ بنتی ہے جو انھوں نے اصل مالک کو واپس دے کر کشمیریوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

ان کی اس ایمانداری کو دیکھتے ہوۓ تمیمی کمپنی نے انھیں ایک سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا۔ یہ رقم انھوں نے تمیمی کمپنی کے آفس میں پراجیکٹ منیجر منصور کیانی صاحب کی موجودگی میں اصلی مالک کے حوالہ کی۔
ایسے نوجوان ہمارے لیے فخر ہیں۔ اللہ پاک اجرِ عظیم سے نوازے آمین

ہجیرہ کا رہائشی کچے کے ڈاکوٶں نے اغواء کرلیا،حکومت آزادکشمیر و پاکستان و سیکیورٹی اداروں سے بحفاظت بازیابی کا مطالبہ۔اطل...
15/07/2025

ہجیرہ کا رہائشی کچے کے ڈاکوٶں نے اغواء کرلیا،حکومت آزادکشمیر و پاکستان و سیکیورٹی اداروں سے بحفاظت بازیابی کا مطالبہ۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل ہجیرہ کے نواحی گاٶں انہاری کے رہائشی محمد طفیل ولد حسن دین مورخہ 8 مئی 2025 کو لاہور سے اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے اہلِ خانہ کو صرف یہی اطلاع ملی کہ وہ نیازی اڈے لاہور سے روانہ ہو رہے ہیں، مگر 10 مئی کو ایک دل دہلا دینے والی کال موصول ہوئی — "مجھے اغوا کر لیا گیا ہے، خدارا مجھے بچا لو!"

یہ کال محمد طفیل کی اپنی تھی۔

اس کے بعد جو ہوا، وہ کسی بھی انسان کا دل چیر دینے کے لیے کافی ہے۔ اغوا کاروں نے بار بار رابطہ کیا، خود کو "کچے کے علاقے کے ڈاکو" کہا اور مطالبات کی فہرست سنائی:

2 کروڑ روپے، 2 عدد آئی فون، اور 2 راڈو گھڑیاں۔
ساتھ ہی بھیجی گئی دل دہلا دینے والی ویڈیوز، جن میں محمد طفیل پر ہونے والا غیر انسانی تشدد دیکھا جا سکتا ہے۔

ہم حکومت پاکستان و افواج پاکستان سے سربراہان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کچے کے ڈاکو کیا فتنہ الخوارج میں شامل نہیں؟

کیا کچے کے ڈاکوٶں کے لیے کوئی ردالفساد،ضرب عضب، بنیان مرصوص اور نہ ہی استحکام پاکستان نام کا کوئی آپریشن ہے؟؟؟جو ریاست کے اندر ہی دندناتے پھر رہے ہیں۔اور خود ہی اپنی ریاست بنائی ہوئی ہے۔
کچے کے ڈاکو اسلحہ کہاں سے لاتے ہیں۔ کیا ایک عام محنت کش، جو لاہور میں روزی روٹی کے لیے کام کر رہا تھا، اس قابل ہے کہ اتنی بڑی رقم ادا کر سکے؟

کیا ریاستی ادارے، پولیس، اور حکومت کا کوئی فرض نہیں بنتا کہ وہ ایک بے گناہ، غریب شہری کو بازیاب کرائیں؟ کیا انسانیت اتنی بے حس ہو چکی ہے کہ تشدد زدہ ویڈیوز دیکھ کر بھی خاموشی چھائی رہے؟

محمد طفیل کا بیٹا، جس کی والدہ پہلے ہی دنیا سے رخصت ہو چکی ہے، آج دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ غریبی کی دہلیز پر کھڑا خاندان، اہلِ محلہ کے ساتھ چندہ اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،مگر اغواکاروں کے مطالبات آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔

یہ صرف ایک فرد کی کہانی نہیں، یہ پورے معاشرے کے ضمیر کا امتحان ہے۔خاموشی اب جرم ہے۔اگر آج آپ نہیں بولیں گے، تو کل یہ ظلم کسی اور دروازے پر دستک دے سکتا ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر محمد طفیل کو بازیاب کرایا جائے،ریاستی ادارے اور پولیس حرکت میں آئیں، اغواکاروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، عوامی نمائندے اس معاملے پر آواز بلند کریں۔

#ہجیرہ
Maryam Nawaz Sharif Mian Shehbaz Sharif ISI Pakistan

"ماشٹروں" کی اپگریڈیشن کے حوالے سے پیش رفت، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے "ماشٹروں" کے سکیل کی اپ گریڈیشن کے مط...
13/07/2025

"ماشٹروں" کی اپگریڈیشن کے حوالے سے پیش رفت،
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے "ماشٹروں" کے سکیل کی اپ گریڈیشن کے مطالبے سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے معاملہ جلد یکسو کرنے کے عزم کا اظہار کیا

"ماشٹروں" کے نمائندہ وفد نے وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان کے ہمراہ کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اساتذہ کی اپگریڈیشن کے دیرینہ مطالبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اساتذہ کے سکیل کی اپ گریڈیشن کے مطالبے سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے معاملے کو جلد از جلد یکسو کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں طے پایا کہ اساتذہ کا 4 رکنی نمائندہ وفد مورخہ 15 جولائی کو سول سیکرٹریٹ میں متعلقہ حکام سے ملاقات کرے گا تاکہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کو حتمی طور پر یکسو کیا جا سکے۔اساتذہ تنظیموں نے وزیراعظم کے اس مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

باغ/دھیرکوٹ/چھپڑیاں رنگلہشادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ  سے ڈھک بگلہ کا 18 سالہ نوجوان عبدالرحمان صدیقی صاحب کا بیٹا "ری...
12/07/2025

باغ/دھیرکوٹ/چھپڑیاں رنگلہ

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ڈھک بگلہ کا 18 سالہ نوجوان عبدالرحمان صدیقی صاحب کا بیٹا "ریحان" انتقال کر گیا۔

کچے گھروں میں دروازے کے درمیان اس گڑھے کا کیا کا کیا مقصد ہوا کرتا تھا سیانے لوگ روشنی ڈالیں ۔
12/07/2025

کچے گھروں میں دروازے کے درمیان اس گڑھے کا کیا کا کیا مقصد ہوا کرتا تھا سیانے لوگ روشنی ڈالیں ۔

اتفاق کرتے ہیں۔؟؟؟
11/07/2025

اتفاق کرتے ہیں۔؟؟؟

08/07/2025

افواجِ پاکستان کو رننگ بیسک پے پر 50 فیصد

👍🏼سپیشل الاؤنس اور 20 فیصد اضافہ

08/07/2025

پوری دنیا سے بلا جی کے فین نکلنے شروع ۔۔۔۔
بلا جی کا سب سے خوبصورت فین 😂🙈

08/07/2025

پاکستان میں 333 گروپ سے مشہور اپنے منفرد اسٹائل سے پہنچان بنانے والے غریبوں کے مسیحا فرخ کھوکر سے اسپیشل پرسن سردار حماد گل کی ڈیرہ تاجی خان میں ملاقات اور خصوصی انٹرویو!
اپنے خاندان کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فرخ کھوکر غریبوں ۔یتمیوں اور عام لوگوں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ان کے لیے درد دل رکھتے ہیں اور انکی مالی جانی معاونت کرتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگ انکے ڈیرے پر مدد کی غرض سے آتے ۔۔

Address

Islamabad

Telephone

+923052500498

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajk Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share