10/09/2026
جماعتِ اسلامی کے پٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر دھرنے 26ویں روز میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور میں حکومتی وزرا نے جماعتِ اسلامی سے اسلام آباد لانگ مارچ کی کال مؤخر کرنے کی درخواست کی اور پٹرولیم لیوی کے معاملے کو حل کرنے کے لیے تین دن کی مہلت طلب کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تاہم جماعتِ اسلامی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن آج رات دھرنے کے مقام پر اعلان کریں گے۔