Islamabad News Point

Islamabad News Point اسلام آباد نیوز پوائنٹ..ہماری کلچر اور معاشرتی اقدار کے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا بنوں میں جلسہ عام سے خطاب:میں بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعلان کرتا ہ...
26/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا بنوں میں جلسہ عام سے خطاب:

میں بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعلان کرتا ہوں کہ اس صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے‘

کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ’میں بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعلان کرتا ہوں کہ اس صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’قربانی دینا ہمارے خون میں شامل ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں یہ سکھایا ہے۔ اس ملک کے لیے اپنا خون دیں گے مگر اپنے فیصلے ہم خود کریں گے، ہمارے فیصلے کوئی اور نہیں کرے گا۔‘
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے شدت پسندوں کے خلاف عزم استحکام کے نام سے ایک نیا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس پرحزب اختلاف کی جماعتوں سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے علاوہ خاص طور پر قبائلی عمائدین اور عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
بنوں میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف شہر کی تاجر برادری کی اپیل پر گذشتہ جمعے کے روز ہونے والے ’امن مارچ‘ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے اور اس دوران فائرنگ اور بھگدڑ مچنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد یہ مارچ دھرنے میں تبدیل ہو گیا تھا۔
اس دوران امن مارچ اور دھرنے کے قائدین نے حکومت سے مذاکرات کے پہلے دور میں دس مطالبات پیش کیے تھے جن میں طالبان کے مراکز کے مکمل خاتمے اور فوجی آپریشن کی بجائے پولیس کو بااختیار بنانے اور سی ٹی ڈی کو انسدادِ دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی کمان سونپنے کی بات کی گئی تھی۔
جمعے کو جلسے میں بنوں کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’ایپکس کمیٹی میں تفصیلی بات ہوئی ہے اور جیسا آپ نے کہا ویسا ہی وہاں فیصلہ ہوا۔ میرے پاس دستخط شدہ دستاویزات موجود ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ 16 نکات میں ایک نکتہ تھا کہ مدارس یا کسی بھی گھر جسے ’ٹھکانہ‘ سمجھا جاتا ہے، وہاں پولیس جائے گی اور وہ اس معاملے کو حل کرے گی۔ علی امین کے مطابق ’اس مطالبے کو من و عن لکھا گیا ہے۔‘
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہاں شر پسندی پھیلانے والے اپنی اصلاح کر لیں۔ انھوں نے کہا کہ ’کوئی بھی مسلح گروہ یا شخص کسی کا بھی نام لے کر مجھے پختونخوا میں نظر نہ آئے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اس نے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔‘ وزیراعلیٰ نے پولیس سے کہا کہ ’دب کے رکھو، میں آپ کے ساتھ ہوں، عوام آپ کے ساتھ ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’یہ میرے عوام ہیں، یہ میری ذمہ داری ہے۔ کسی کو ہاتھ ڈالنے سے پہلے وہ سوچ لے کہ وہ ان کو نہیں بلکہ وزیراعلیٰ کو ہاتھ ڈال رہا ہے۔‘
انھوں نے عوام سے کہا کہ ’بدعنوانی کے خلاف لڑو، منشیات فروش کو مت چھوڑ، نشاندہی کرو، مقابلہ کرو، سامنا کرو، میں آپ کے ساتھ ہوں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’پاکستان کو آزاد کرانے میں پختونخوا اور پختونوں نے بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’ہم نے تن من دھن کے ساتھ اپنی مٹی، اپنی قوم، اپنے ملک اور اپنی عوام سے وفا کی۔‘
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’غلط پالیسیاں بنانے والے لوگ، غلط پالیسیاں ہمارے اوپر تھوپنے والے لوگ، امریکہ کے غلاموں نے۔۔ ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے ہمیں بہت قربانیاں دینی پڑی ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’امریکی ایجنڈے کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے ہمارے اوپر آپریشن کیا۔ اس کے بعد پختون رزق حلال کے لیے خانہ بدوش بنے۔ دوسرے صوبوں میں گئے اس پر بھی ہمیں اعتراض ہے۔ ہمارے نام پر ڈالر لے کر کھائے گئے ہمیں اس پر بھی تحفظات ہیں۔‘
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’عقلمند انسان وہ ہوتا ہے جو کسی دوسرے کے تجربے سے سیکھتا ہے جبکہ بے وقوف وہ ہے جو اپنے تجربے سے بھی نہ سیکھے۔‘

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 جولائی کو...
25/07/2024

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا۔ پاکستانی صحافی ارشد شریف کو اکتوبر 2022 میں کینیا میں قتل کردیا گیا تھا۔ ان کی قتل کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے97ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقادچین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام  ک...
18/07/2024

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے97ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے ستانوے برس مکمل ہو نے کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ مہمان خصوصی تھے۔ دفاعی اتاشی میجر جنرل WANG ZHONG، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی ترقی کیلئے پیپلزلبریشن آرمی کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اور پیپلزلبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں اور دونوں افواج دوطرفہ فوجی تعاون اور باہمی آہنی بھائی چارے کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اس موقع پر چین کے سفیر نے کہا کہ پاک فوج نے انسداد دہشت گردی میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور پاکستان اور خطے کے امن و استحکام کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا اور یہی دین ہے : مسجد الحرام کے امام اور خطیب ڈاکٹر الشیخ ماہر بن حمد المعیقلی    ...
15/06/2024

عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا اور یہی دین ہے : مسجد الحرام کے امام اور خطیب ڈاکٹر الشیخ ماہر بن حمد المعیقلی

میدان عرفات میں لاکھوں عازمین حج کی موجودگی
15/06/2024

میدان عرفات میں لاکھوں عازمین حج کی موجودگی

وادی منیٰ دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جو سال میں محض چند دنوں کے لیے آباد ہوتا ہے یہاں دنیا کے کونے کونے سے فرزندان اسلام آ...
14/06/2024

وادی منیٰ دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جو سال میں محض چند دنوں کے لیے آباد ہوتا ہے یہاں دنیا کے کونے کونے سے فرزندان اسلام آتے ہیں اور مناسک حج ادا کرتے ہیں۔
لاکھوں عازمین حج آج 8 ذوالحجہ کو وادی منی کی خیمہ بستی میں قیام کریں گے ۔ عازمین پانچوں وقت کی نماز منی میں ادا کرنے کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ ہو جائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دیصدر مملکت نے تعیناتی کی منظور...
12/08/2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت کی.

پاکستان نے 37 برس بعد ایک بار پھر ورلڈ اسکواش جونیئر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ہے۔ چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے حمزہ...
23/07/2023

پاکستان نے 37 برس بعد ایک بار پھر ورلڈ اسکواش جونیئر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ہے۔ چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو تین ایک سے شکست دی۔ حمزہ خان سے قبل پاکستان کے جان شیر خان نے 1986 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Address

Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad News Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Islamabad News Point:

Share