S Sitara Kazmi

S Sitara Kazmi A page for lovers of Ahlulbait A's & those who Love him are welcome to join us. please like this Page ❤️🙏.

24/09/2025

I got over 50 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

لوگ ہمیشہ لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں اور اُن سے اُمیدیں وابستہ کرلیتے ہیں مگر آہستہ آہستہ خُدا ہر رشتے کی حقیقت کو واضح ف...
21/09/2025

لوگ ہمیشہ لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں اور اُن سے اُمیدیں وابستہ کرلیتے ہیں مگر آہستہ آہستہ خُدا ہر رشتے کی حقیقت کو واضح فرما دیتا ہے اور پھر یہ پوچھتا ہے کہ بتا *میرے سوا تیرا ہے کون ؟؟* 🥹♥️

سكون کوئی تحفہ نہیں جو دوسروں سے ملے یہ ایک فیصلہ ہے جو ہمیں ہر روز اپنے دل میں کرنا پڑتا ہے. وہ دروازے بند کر دو جو زہر...
21/09/2025

سكون کوئی تحفہ نہیں جو دوسروں سے ملے
یہ ایک فیصلہ ہے
جو ہمیں ہر روز اپنے دل میں کرنا پڑتا ہے.
وہ دروازے بند کر دو جو زہریلے پن کی ہوائیں اندر لاتے ہیں ..
اور وہ کھڑکیاں کھول دو ♥️
جہاں سے روشنی ،
محبت اور امید داخل بو

قریش ء مکہ کے سامنے پڑھے گئے حضرت ابو طالب ٔ کے وہ اشعار جن میں محمد ﷺ کی عظمت اپنی وفاداری اور نصرت کا بھی اعلان تھاعرب...
20/09/2025

قریش ء مکہ کے سامنے پڑھے گئے حضرت ابو طالب ٔ کے وہ اشعار جن میں محمد ﷺ کی عظمت اپنی وفاداری اور نصرت کا بھی اعلان تھا
عربی سے اردو ترجمہ قریش جہاں بھی ہوں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے سب اسرار محض فریب اور دھوکہ ہیں دوڑتے ہوئے گھوڑے اور علماء کے صحیفے گواہ ہیں کہ میں دل وجان سے آل ء محمد ﷺ کا نگراں اور محافظ ہوں کتنےمظالم کیوں نہ پیش آئیں میں ان سے قطع تعلق نہیں کر سکتا یہ فہر کی اولاد محمد ﷺ کے قتل کا ارادہ کرکے بہت برا کر رہی ہے تمھاری ﷺ جان کی قسم قریش کامیاب نہ ہوں گے نہ ان کا ارادہ کوئی عقل مندی ہے میرا بھتیجا میرا رشتہ ء حیات اور میرا فیاض و کریم وہ بیٹا ہے جس کی رحلت کے بعد بھی آئندہ نسلیں اس سے سیراب ہوتی رہیں گی۔

الغدیر جلد 7 صفحہ 449 اثبات الوصیتہ صفحہ 96
ابو طالب مومن ء قریش صفحہ 111

*شہادت حضرت ابوطالب علیہ السلام**گر یاد وہ شعبِ ابِی طالبٌ کا زمانہ**جزبے کے شراروں کو ہواؤں سے لڑانا**وہ عزم و جمالُ رخ...
20/09/2025

*شہادت حضرت ابوطالب علیہ السلام*

*گر یاد وہ شعبِ ابِی طالبٌ کا زمانہ*
*جزبے کے شراروں کو ہواؤں سے لڑانا*
*وہ عزم و جمالُ رخِ عمرانٌ کا فسانہ*
*ہر رات پیغمبرٌ کو مصائب سے بچانا*
*اِس طور کا دنیا میں کوئی باپٌ دکھادے*
*جو موت کے بستر پہ بھی بیٹوںٌ کو سُلادے*

😭😭😭😭😭
*ابوطالبٌ کے آنگن پہ مُسلسل سوگ طاری ہے*
*کے نوحہ اور ماتم ہی یہاں عرصے سے جاری ہے*

۱- ابوطالبٌ کی پوتی نے جسے بُرقعے میں پالا تھا
جگر میں اُس کے اُمت نے سُنو برچھی اتاری ہے

۲- ابوطالب کی غیرت ہے بندھے ہاتھوں سے جو لوگوں
ہجومِ اشقیاء سے شمعر نے پیدل گُزاری ہے

۳- ابوطالبٌ کے انُ بیٹوں کو اُمت نے ستایا ہے
محمد مصطفٰیٌ بنتا رہا جن کی سواری ہے

جس ہستی کے دنیا سے رخصت ہونے والے سال کو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا۔

*26 ربیع الاول شہادتِ نگہبانِ محسنِ اسلام، محسنِ رسالت و امامت سرکار ابو طالب علیہ السلام*🏴
ؑ #محسنِ_انسانیت

🔶 رحلت حضرت ابوطالبؑ 🔶🔷 حضرت ابوطالبؑ نے ہجرت سے تین سال قبل بعثتِ رسولؐ کے دسویں سال رحلت فرمائی۔ایک قول کی بناء پر وقت...
20/09/2025

🔶 رحلت حضرت ابوطالبؑ 🔶

🔷 حضرت ابوطالبؑ نے ہجرت سے تین سال قبل بعثتِ رسولؐ کے دسویں سال رحلت فرمائی۔
ایک قول کی بناء پر وقت رحلت آپ کا سنِ مبارک 81 برس تھا۔ آپ کی رحلت کے متعلق اور بھی تاریخیں بیان کی گئی ہیں جو یہ ہیں..
27 جمادی الاوّل، 29 رجب، 7 اور 18 ماہِ رمضان، 15 اور 17 شوال، 1 اور 10 ذوالعقد، 25، 26 ربیع الاول اور پہلی ذوالحجہ۔

🔷 نسب مبارک:
آپؑ کا اسمِ گرامی عمران ہے، آپؑ کے والد جناب عبدالمطلب اور والدہ جنابِ فاطمہ بنت عمرو ابن عائذ ہیں۔
جناب ابوطالبؑ، عبداللہ اور زبیر کے ‘‘اَبَوَینی" بھائی تھے، (یعنی آپ تینوں کے ماں اور باپ ایک ہی تھے) جبکہ دوسری اولادوں کی مائیں مختلف تھیں۔

🔷 جناب ابوطالبؑ کا ایمان:
علامہ مجلسیؒ فرماتے ہیں: تمام شیعوں کا جناب ابوطالبؑ کے اسلام اور ایمان پر اتفاق ہے۔ آپ نے کبھی بتوں کی پوجا نہیں کی۔ بلکہ جناب ابوطالبؑ حضرت ابراہیمؑ کے اوصیاء میں سے ایک ہیں، اور ان کا اسلام اور ایمان شیعوں میں مشہور ہے۔

🌹 شیخ صدوقؒ فرماتے ہیں؛ حدیث میں آیا ہے کہ جناب عبدالمطلب حجتِ خدا اور ابوطالبؑ ان کے وصی تھے۔ روایت کے بقول انبیاءؑ کی میراث ان کی یادگار جیسے حضرتِ موسٰیؑ کا عصا اور حضرت سلیمانؑ کی انگوٹھی اور اسیطرح کی دوسری چیزیں جناب عبدالمطلب اور پھر ابوطالبؑ کے سپرد کی گئیں۔ پھر آپؑ نے انہیں خاتم الانبیاءؑ کے سپرد کیا۔

🌹 ابن اثیر جزری شافعی کہتے ہیں:
ایمانِ ابوطالب پر اہلبیتؑ کا اجماع ہے اور اہلبیتؑ کا اجماع حجّت ہے۔

🌹 ایمانِ ابوطالبؑ پر بہت سی کتابیں تحریر کی گئی ہیں جن میں سب سے پہلی کتاب 620ھ کو تحریر کی گئی۔ اس وقت سے لے کر آج تک بہت سی کتابیں بہت سی زبانوں میں ایمانِ ابوطالبؑ اور عظمت و بزرگی پر چھاپی جا چکی ہیں، یہ بات اہلِ تحقیق سے پوشیدہ نہیں ہے۔

🌹 حضرت امام رضاؑ فرماتے ہیں
"جو اس بات پر اعتقاد رکھتا ہو کہ ابوطالبؑ حالت کفر میں اس دنیا سے گئے تو وہ کافر ہے۔"

🌹 پیغمبر اکرمؐ کی حمایت میں جنابِ ابوطالبؑ کے اشعار، ان کی رحلت کے وقت جنابِ امیرالمؤمنینؑ کے اشعار ان کی شان میں، مسجد الحرام میں پیغمبرؐ کی حمایت میں قریش سے مکالمہ، وقت رحلت آپ کے کلمات، طلب باران کے لئے آپؑ کا اندازِ دعا۔ یہ سب باتیں آپ کے صاحبِ ایمان ہونے پر ایسے ہی دلالت کرتی ہیں جیسے اصحاب کہف کے لئے۔

🌹 امیرالمؤمنینؑ نے آپ کی شان میں جو اشعار کہے وہ آپ کی جناب حمزہؑ پر افضلیت کے لئے کافی ہیں۔

🌹 اصبغ بن بناتہ کہتے ہیں:
امیرالمؤمنینؑ نے فرمایا:
"خدا کی قسم! میرے والد اور دادا عبدالمطلب اور ہاشم اور عبدمناف نے کبھی بتوں کی پرستش نہیں کی۔"

سوال کیا گیا کہ پھر کس کی عبادت کرتے تھے؟

آپؑ نے فرمایا:
کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے، دینِ ابراہیم پر تھے اور ان سے متمسک تھے۔

🌹 ابن ابی الحدید ان کی شان میں اس طرح اشعار کہتا نظر آتا ہے:
"اگر ابوطالب اور اس کا فرزند نہ ہوتا تو اسلام کے آثار نہ رہتے جیسے کہ اس وقت ہیں۔
ابوطالب نے مکہ میں پیغمبر اکرمؐ کی حمایت کی اور ان کے بیٹے نے مدینہ میں بے دریغ پیغمبر اکرمؐ کی حمایت اور دفاع کیا۔

🔷 پیغمبرؐ سوگ ابوطالبؑ میں:
جس وقت امیرالمومنینؑ نے پیغمبر اکرمؐ کو جناب ابوطالبؑ کی وفات کی خبر سنائی، آپؐ بہت زیادہ رنجیدہ ہو گئے، اور فرمایا:
"اے علیؑ! جاؤ ان کا غسل و کفن کرو، انہیں حنوط کرو اور جب چٹائی پر لٹا دو تو مجھے خبر دو"
جب علیؑ نے رسولؐ کے احکامات پر عمل کرلیا اور اپنے والدِ ماجد کے جسد مبارک کو چٹائی پر لٹا دیا اس کے بعد پیغمبرؐ کو اطلاع دی۔ پیغمبرؐ چچا کے جنازے پر تشریف لائے اور جیسے ہی ان کی نظر جناب ابوطالبؑ کی لاشِ مطہر پر پڑی آپؐ نے اپنے آپ کو لاش پر گرا دیا اور روتے ہوئے فرمایا:
"اے چچا آپ نے صلۂ رحم کیا، مہربانی کی اور جزاءِ خیر کو پایا۔ اے چچا آپ نے بچپن میں میری کفالت کی اور بڑے ہونے پر میری نصرت و حمایت فرمائی۔"
اس کے بعد لوگوں کی طرف رُخ کر کے فرمایا: "خدا کی قسم! میں اپنے چچا کو اذنِ شفاعت دیتا ہوں کہ جسے دیکھ کر بروزِ قیامت جن و انس تعجب کریں گے۔"

🌹 جنابِ ابوطالبؑ کی رحلت کے بعد جبرائیلؑ نازل ہوئے اور پیغمبرؐ سے عرض کی "آپ کا یار و مونس اس دنیا سے چلا گیا اب آپ ہجرت کیجئے۔

🔷 جناب امیرالمومنینؑ نے اپنی حیاتِ طیبہ میں ہمیشہ جناب عبداللہ، جناب آمنہ اور جناب ابوطالبؑ کی نیابت میں حج کروائے۔
وقت شہادت اپنی اولاد کو بھی اس بات کی وصیت فرمائی کہ ان حضرات کی طرح سے نیابت میں حج کروائیں۔
‏وسعت ظرف خدا جانے ابو طالب کی
علم کے شہر کو آغوش میں لے رکھا ہے

‎ ؑ

😭
🌹

*شہادت حضرت ابوطالب علیہ السلام**گر یاد وہ شعبِ ابِی طالبٌ کا زمانہ**جزبے کے شراروں کو ہواؤں سے لڑانا**وہ عزم و جمالُ رخ...
20/09/2025

*شہادت حضرت ابوطالب علیہ السلام*

*گر یاد وہ شعبِ ابِی طالبٌ کا زمانہ*
*جزبے کے شراروں کو ہواؤں سے لڑانا*
*وہ عزم و جمالُ رخِ عمرانٌ کا فسانہ*
*ہر رات پیغمبرٌ کو مصائب سے بچانا*
*اِس طور کا دنیا میں کوئی باپٌ دکھادے*
*جو موت کے بستر پہ بھی بیٹوںٌ کو سُلادے*

😭😭😭😭😭
*ابوطالبٌ کے آنگن پہ مُسلسل سوگ طاری ہے*
*کے نوحہ اور ماتم ہی یہاں عرصے سے جاری ہے*

۱- ابوطالبٌ کی پوتی نے جسے بُرقعے میں پالا تھا
جگر میں اُس کے اُمت نے سُنو برچھی اتاری ہے

۲- ابوطالب کی غیرت ہے بندھے ہاتھوں سے جو لوگوں
ہجومِ اشقیاء سے شمعر نے پیدل گُزاری ہے

۳- ابوطالبٌ کے انُ بیٹوں کو اُمت نے ستایا ہے
محمد مصطفٰیٌ بنتا رہا جن کی سواری ہے

جس ہستی کے دنیا سے رخصت ہونے والے سال کو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا۔

*26 ربیع الاول شہادتِ نگہبانِ محسنِ اسلام، محسنِ رسالت و امامت سرکار ابو طالب علیہ السلام*🏴
ؑ #محسنِ_انسانیت

🌙17ربیع الاول جشن صادقینؑشب ولادت باسعادت محمد مصطفیٰﷺ جعفر صادق علیہ سلام مبارکچاروں طرف فضا میں خوشبو ہیںکائنات ميں جش...
10/09/2025

🌙17ربیع الاول جشن صادقینؑ
شب ولادت باسعادت
محمد مصطفیٰﷺ جعفر صادق علیہ سلام مبارک

چاروں طرف فضا میں خوشبو ہیں
کائنات ميں جشن صادقینؑ ہیں

لبیک یا حسینؑ
❣️❣️❣️

Trending Ai Images ❤️🙌All Famous noha khuwan 😍
10/09/2025

Trending Ai Images ❤️🙌
All Famous noha khuwan 😍

"16 ربیع الاول"       "10  ستمبر بروز منگل  2025"                           حضرت محمدﷺ و امام جعفر صادقؑ                ...
10/09/2025

"16 ربیع الاول"
"10 ستمبر بروز منگل 2025"

حضرت محمدﷺ و امام جعفر صادقؑ
___________________________
🥰❤️🙏🏻🥰❤️

ؑ_کے_ظهور_میں


ایک نے کافروں سے منوایا کہ میں صادق ؐ ہوں
ایک نے منافقوں سے منوایا کہ میں صادق ؐ ہوں

🥰🌺❤💫🕊️🙏🏻🚩🏴🙇🏻‍♀️🕊️//-

Address

Islamabad
ISLAMABAD.PUNJAB

Telephone

+923348964171

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when S Sitara Kazmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to S Sitara Kazmi:

Share