
23/05/2025
گلگت : ریسکیو 1122 گلگت کے اہلکاروں نے 16 مئی سے لاپتہ ہونے والے گجرات سے تعلق رکھنے والے 4 سیاحوں کی تلاش کے لئے جگلوٹ سکردو روڑ پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ یہ آپریشن عالم برج سے شنگوس تک کے مختلف مقامات پر انجام دیا گیا۔تلاش کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے پولیس چیک پوسٹوں سے سیاحوں کی آمد و رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں جبکہ مقامی ہوٹل مالکان اور علاقے کے افراد سے معلومات اکٹھی کی گئیں۔ اس کے علاؤہ دوربین کی مدد سے بھی دور دراز اور مشکل ترین مقامات پر دیکھا گیا تاکہ لاپتہ سیاحوں کے حوالے سے ممکنہ شواہد حاصل کی جاسکے اور حادثات کے ممکنہ جگہوں پر بھی تلاش کیا گیا۔ یہ آپریشن ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری ایک کوشش کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد ہر ممکن طریقے سے انسانی جانوں کا تحفظ اور سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔