Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ

Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ, Media/News Company, Plot 1 Street 38, F-6/1, Islamabad.

27/07/2025
25/03/2025

صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس طارق علی ورک کا رمضان المبارک کے دوران بعض صحافتی اداروں میں ورکرز کو تنخواہوں اور دیگر بقایا جات کی عدم ادائیگی پر اظہارِ تشویش، واجبات کی فوری ادائیگی کے لیے دو دن کا الٹی میٹم دے دیا۔

20/03/2025

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرنے پر صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک کا شہر کی جرنلسٹ کمیونٹی سے اظہار تشکر

26/02/2025

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اپنے ورکرز کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی 26 فروری بروز بدھ آئی ٹی این ای میں روزنامہ 92 سے جبری برطرف ورکرز کے کیس کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ روزنامہ 92 کے پشاور ،کوئٹہ ،سرگودھا،ملتان اور فیصل آباد کے ڈیکلریشن منسوخ ہو گئے ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے منسوخ ڈیکلریشنز کی تفصیلات بھی آئی ٹی این ای میں جمع کروا دی گئی ہیں چیئرمین آئی ٹی این ای نے انتظامیہ سے جبری برطرف ملازمین کے کنٹریکٹ اور تنخواہوں کی تفصیلات آئندہ سماعت پر طلب کر لی ہیں اور تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت سے روزنامہ 92 کو گزشتہ تین سالوں میں ملنے والے اشتہارات اور ان کی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں کیس کی سماعت کے دوران راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک ورکرز کے ہمراہ موجود تھے Tariq Ali Virk Afzal Butt

14/02/2025

پی ایف یو جے و آر آئی یو جے کے زیر اہتمام پریس کلب سے بلیو ایریا تک " آزادی صحافت ریلی" ✌🏴

Afzal Butt
Afzal Butt
Tariq Ali Virk
Nayyer Ali

13/02/2025
13/02/2025

PFUJ. RIUJ Hunger Strike

یوم سیاہ
30/01/2025

یوم سیاہ

Happy Birthday Nawabzada Shah Ali 🎂🌹
30/12/2024

Happy Birthday Nawabzada Shah Ali 🎂🌹

16/11/2024

نیشنل پریس کلب میں صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک کی سالگرہ کی پروقار تقریب

اسلام آباد () نیشنل پریس کلب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ اور نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن عامر بٹ کی میزبانی میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) کے صدر طارق علی ورک کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروقار تقریب میں شہر کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی، جنہوں نے طارق علی ورک کی صحافتی خدمات کو سراہا اور ان کی سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب میں جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب جاوید بھاگٹ، گورننگ باڈی کے رکن نوابزادہ خورشید، اظہار نیازی، آر آئی یو جے کے گورننگ باڈی کے رکن کامران چوہدری، نوابزادہ شاہ علی اور سینئر صحافی اکرم عابد سمیت متعدد نمایاں صحافیوں کی موجودگی تقریب کو چار چاند لگا گئی۔ شرکاء نے طارق علی ورک کی قائدانہ صلاحیتوں اور صحافتی میدان میں ان کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

افضل بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق علی ورک کی صحافتی میدان میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی رہنمائی نے نوجوان صحافیوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ اس موقع پر طارق علی ورک نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ محبت اور عزت ہی ان کی اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے اپنے صحافتی سفر کے تجربات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ آئندہ بھی صحافتی اقدار کی حفاظت اور آزادیٔ صحافت کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا اور حاضرین نے طارق علی ورک کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے صحافتی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور مستقبل میں صحافت کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

Address

Plot 1 Street 38, F-6/1
Islamabad
46000

Telephone

+923007545187

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share