FP92tv

FP92tv Votre hub d'actualités Franco-Pakistanais
Restez informé, restez connecté…

فرانس میں پہلا پاکستانی اردو اور فرینچ ویب ٹی وی
(3)

مظفر آباد: پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہیدراولپنڈی: پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہ...
10/06/2026

مظفر آباد: پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید

راولپنڈی: پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا، جب ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

بیان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے، جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

#مظفرآباد #شہداء #پاکستان

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر چوری، 25 لاکھ مالیت کے زیورات غائببالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے ممبئ...
10/06/2026

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر چوری، 25 لاکھ مالیت کے زیورات غائب

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے ممبئی میں واقع گھر سے تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی گھڑیاں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھر والوں کو چوری کا علم اس وقت ہوا جب لاکر سے قیمتی سامان غائب پایا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے جو خاندان کے اعتماد میں شامل رہی تھی۔

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت راشی چھابریا کے نام سے ہوئی ہے، جو 2020 سے گھر آ جا رہی تھی اور اداکارہ کی والدہ کی دیکھ بھال میں مدد کرتی تھی۔ ملزمہ کے قبضے سے چند قیمتی گھڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ باقی زیورات کی بازیابی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Ma mère a joué un rôle essentiel dans la solidité de mon mariage, révèle Nida YasirL’animatrice pakistanaise Nida Yasir ...
10/06/2026

Ma mère a joué un rôle essentiel dans la solidité de mon mariage, révèle Nida Yasir

L’animatrice pakistanaise Nida Yasir a confié que sa mère a largement contribué à la réussite de ses 20 années de vie conjugale grâce à sa sagesse et à ses conseils.

Lors de son émission, Nida Yasir a expliqué qu’au début de son mariage, elle réagissait souvent de manière très émotive. À chaque désaccord avec son mari ou sa belle-famille, elle se tournait vers sa mère pour se plaindre.

Selon elle, sa mère l’écoutait attentivement mais évitait de juger son gendre ou de tirer des conclusions hâtives, sachant que les conflits conjugaux sont souvent temporaires et peuvent être résolus avec le temps.

L’animatrice a également conseillé aux jeunes femmes de ne pas impliquer immédiatement leur famille dans les problèmes de couple et de privilégier le dialogue avec une personne de confiance capable d’apporter du recul et de la sérénité.

میری والدہ نے میری شادی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا: ندا یاسرمعروف میزبان ندا یاسر نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی...
10/06/2026

میری والدہ نے میری شادی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا: ندا یاسر

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ کی دانشمندی اور مثبت رویے نے ان کے رشتے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ندا یاسر نے اپنے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں وہ بہت جذباتی تھیں اور کسی بھی مسئلے پر فوراً اپنی والدہ سے شکایت کرتی تھیں، تاہم ان کی والدہ ہمیشہ تحمل سے بات سنتیں اور کبھی ان کے شوہر کے خلاف رائے قائم نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وقتی ناراضی یا جذباتی گفتگو کی بنیاد پر داماد یا بہو کے بارے میں منفی سوچ نہ اپنائیں، کیونکہ میاں بیوی کے درمیان معاملات وقت کے ساتھ بہتر ہو جاتے ہیں۔

ندا یاسر نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ ازدواجی مسائل میں فوری طور پر خاندان کو شامل کرنے کے بجائے کسی سمجھدار اور قابلِ اعتماد دوست سے مشورہ کرنا زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔

10/06/2026
پاکستان میں کاغان ویلی کے ذریعے نیا موٹروے منظور، بابوسر ٹنل بھی شاملپاکستان نے 172 کلومیٹر طویل ایک نئے موٹروے کی منظور...
10/06/2026

پاکستان میں کاغان ویلی کے ذریعے نیا موٹروے منظور، بابوسر ٹنل بھی شامل

پاکستان نے 172 کلومیٹر طویل ایک نئے موٹروے کی منظوری دے دی ہے جو مانسہرہ کو چلاس سے کاغان ویلی کے راستے جوڑے گا۔ یہ منصوبہ خطے میں سفری سہولت اور علاقائی رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان کی منظوری سے منظور ہونے والا یہ موٹروے مانسہرہ، کاغان، ناران، جل کھنڈ اور چلاس سے گزرے گا۔

حکام کے مطابق یہ روٹ قراقرم ہائی وے کا محفوظ اور تیز متبادل ہوگا جو پاکستان کو چین سے جوڑتا ہے۔

منصوبے میں 13.5 کلومیٹر طویل بابوسر ٹنل بھی شامل ہے جو مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی سب سے طویل ٹنل ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ شمالی علاقوں تک رسائی بہتر بنانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے منسلک تجارت کو مزید فروغ دینے میں مدد دے گا۔

Iran commence l’exportation de GPL vers le Pakistan par wagons-citernes ferroviairesL’Iran a commencé à fournir du gaz d...
10/06/2026

Iran commence l’exportation de GPL vers le Pakistan par wagons-citernes ferroviaires

L’Iran a commencé à fournir du gaz de pétrole liquéfié (GPL) au Pakistan via des wagons-citernes spéciaux, marquant une nouvelle étape dans le commerce énergétique entre les deux pays.

Selon les informations disponibles, ces livraisons transitent désormais par le réseau ferroviaire, ce qui élargit les moyens de transport des ressources énergétiques entre Téhéran et Islamabad.

Cette évolution intervient après des rapports faisant état d’une exemption temporaire liée à ces échanges. Elle pourrait aider le Pakistan à faire face à ses pénuries d’énergie et à réduire ses coûts d’importation dans un contexte de forte demande en carburant.

Des responsables et observateurs du secteur estiment que cette nouvelle route d’approvisionnement ferroviaire pourrait renforcer la coopération énergétique entre les deux pays.

ایران کی جانب سے پاکستان کو ریل کے ذریعے ایل پی جی کی فراہمی شروعایران نے پاکستان کو مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فرا...
10/06/2026

ایران کی جانب سے پاکستان کو ریل کے ذریعے ایل پی جی کی فراہمی شروع

ایران نے پاکستان کو مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فراہمی کا آغاز خصوصی ریلوے ٹینکروں کے ذریعے کر دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان توانائی تجارت میں ایک نئی پیش رفت ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ترسیل ریل کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس سے پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کی نقل و حمل کے طریقہ کار میں توسیع ہوئی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بعض رپورٹس کے مطابق اس نوعیت کی تجارت کے لیے امریکا کی جانب سے عارضی رعایت بھی دی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان کو توانائی کی قلت سے نمٹنے اور بڑھتی ہوئی طلب کے دوران درآمدی لاگت کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ریل کے ذریعے یہ نیا سپلائی روٹ دونوں ممالک کے درمیان توانائی تعاون کے ایک نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے۔

پاکستان قابل اعتماد ثالث ہے، ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں: چینایران میں تعینات چینی سفیر نے ...
10/06/2026

پاکستان قابل اعتماد ثالث ہے، ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں: چین

ایران میں تعینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک قابلِ اعتماد ثالث ہے اور ایران و امریکا کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا جاتا ہے۔

چینی سفیر کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام تنازعات اور اختلافات کا حل مذاکرات، سفارت کاری اور سیاسی ذرائع کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بات چیت ہی واحد مؤثر راستہ ہے اور تمام فریقوں کو کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FP92tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FP92tv:

Share