Al Mahdi Media

Al Mahdi Media فاطمة بضعة مني، فرمانِ رسولِ خدا
Fatima, a part of mine. Prophet Muhammad

خبر غم! إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعون - ایران کے صدر ابراہیم رئیسی بیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے ایرانی سر...
20/05/2024

خبر غم! إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعون - ایران کے صدر ابراہیم رئیسی بیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا ایرانی وزیر خارجہ ، مشرقی آذربائجان کے گورنر اور تبریز کے امام بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھے!

بہترین عبادت گزار وہ افراد ہیں جو نوجوان ہیںعبادت دل کو صاف و شفاف اور روح کو پاک کرتی ہے۔جو افراد سربسجود نہیں ہو سکتے ...
17/05/2024

بہترین عبادت گزار وہ افراد ہیں جو نوجوان ہیں

عبادت دل کو صاف و شفاف اور روح کو پاک کرتی ہے۔جو افراد سربسجود نہیں ہو سکتے وہ معنیویت کی لذت بھی حاصل نہیں کر سکتے۔ خدا سے محبت، خدا سے راز و نیاز، خدا جو کہ غنی مطلق ہے اس سے استدعا کرنا، یہ سب کچھ عبادت کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بہترین عبادت گزار وہ افراد ہیں جو نوجوان ہیں، ایک نوجوان کی عبادت، معنویات سے پُر، با خضوع و خشوع اور اس کی دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔

رہبر معظم سید علی خامنہ

09/05/2024

ولایت علی علیہ السلام کے بغیر کچھ بھی قابلِ قبول نہیں 💯❤️‍🩹❤️

نا محرم سے شوخی مذاق کا انجام۔۔مشہد کے ایک عالم دین فرماتے ہیں:ایک دن ہم مرحوم سید یونس اردبیلی کے محضر میں تشریف فرما ت...
07/05/2024

نا محرم سے شوخی مذاق کا انجام۔۔

مشہد کے ایک عالم دین فرماتے ہیں:

ایک دن ہم مرحوم سید یونس اردبیلی کے محضر میں تشریف فرما تھے،ایک جوان آیا اور مسئلہ پوچھا کہ
میں نے دو روز قبل اپنی ماں کو دفن کیا،جس وقت میں نے انہیں دفن کیا اور چاہا کہ انکے چہرے کو خاک پر رکھوں میرا ایک چھوٹا بیگ جسمیں میرے ضروری کاغزات، پیسے اور چیک موجود تھے، وہ بیگ قبر میں گر گیا۔ کیا مجھے اجازت ہے کہ میں نبشِ قبر کے ذریعہ وہ بیگ لے سکوں۔ اور تقاضا کیا کہ قبرستان کے اِنچارج کو خط لکھ کر نبش قبر کی اجازت لی جائے۔ انہوں نے اجازت دی کہ صرف اس حصے کو کھودا جائے جہاں اس بیگ کے ہونے کا امکان ہے۔
چند روز بعد اس جوان کو دوبارہ آقا اردبیلی کے گھر پر دیکھا۔ آقا نے پوچھا کہ کیا تمہارا کام ہو گیا؟ کیا وہ بیگ مل گیا؟ وہ جوان غمگین اور پریشان ہوا اور جواب نہ دیا۔
کافی اصرار کے بعد اس نے کہا: جس وقت قبر کو کھولا، ایک سیاہ سانپ میری والدہ کے گردن میں لپٹا ہوا تھا اور اسکا منھ میری ماں کے منہ کے اندر تھا اور مسلسل انہیں ڈس رہا تھا۔ وہ منظر اس قدر وحشتناک تھا کہ میں نے فورا قبر کو بند کر دیا۔ سوال ہوا کہ تمہاری ماں سے کونسا برا کام سرزد ہوا؟ کہا: مجھے کچھ اندازہ نہیں ہے لیکن میرے والد ہمیشہ میری ماں کو سرزنش کرتے تھے کیونکہ وہ نا محرم سے کوئی لحاظ نہیں کرتی تھیں۔کھلے سر بغیر چادر حجاب کے ساتھ وہ نا محرم سے روبرو ہو جاتی تھیں اور بے پرواہی کے ساتھ انسے بات کر لیتی تھیں اور شرعی حجاب کی رعایت نہیں کرتی تھیں۔نا محرم سے شوخی اور مزاق کر لیتی تھیں۔ اسی وجہ سے میرے والد ہمیشہ انہیں سرزنش اور ملامت کرتے تھے۔

حضرت رسول اکرم ( صلی الله علیه و آله و سلم ) :
ایک گروہ جو وارد جہنم ہوگا وہ، وہ بے پردہ اور بد حجاب عورتیں ہونگی جو دنیا میں مردوں کے فریب اور فتنہ کے لئے خود کو زینت دیتی تھیں۔ .

دعا ہے مالک کائنات ہمیں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارا شمار ان کی بہترین کنیزوں میں ہوں،

الاہی آمین🤲

04/05/2024

03/05/2024

کسی بشر میں
ہزار خامی
اگر جو دیکھو تو چپ ہی رہنا
کسی بشر کا جو راز پاؤ
یا عیب دیکھو
تو چپ ہی رہنا
اگر منادی کو لوگ آئیں
تمہیں کُریدیں
تمہیں منائیں
تمہاری ہستی کے گیت گائیں
تمہیں کہیں کہ
بشر میں دیکھی برائیوں کو بیان کر دو
تو چپ ہی رہنا
جواز یہ ہے دلیل یہ ہے
ضعیف لمحوں کی
‏لغزشوں کو
حرام ناطے کی قربتوں کو
ہماری ساری حماقتوں کو
ہماری ساری خباثتوں کو
وہ جانتا ہے
وہ دیکھتا ہے
مگر وہ چپ ہے
اگر وہ چپ ہے
تو میری مانو
وہ کہہ رہا ہے
کہ
چُپ ہی رہنا_!!!

‏فطرت شب و روز کے حواس رکھتی ہےآسمان میں اڑنے والے پرندوں کیآواز صبح سب سے پہلے آتی ہےباقی چرنے والے جانور دن چڑھے بولتے...
02/05/2024

‏فطرت شب و روز کے حواس رکھتی ہے
آسمان میں اڑنے والے پرندوں کی
آواز صبح سب سے پہلے آتی ہے
باقی چرنے والے جانور دن چڑھے بولتے ہیں
اور رات جیسے جیسے گہری ہوتی ہے
صرف رینگنے والے کیڑوں کی آواز باقی رہ جاتی ہے
آپ جس وقت کے حواس میں بیدار ہوں گے
وہی آپ کا مزاج بنے گا ۔

امام على عليه السلامنو چیزیں بد ہیں (لیکن یہ نو چیزیں) نو گروہوں میں بدترین ہیں1️⃣ حکمرانوں میں بے بسی اور نا اہلی2️⃣ ام...
01/05/2024

امام على عليه السلام

نو چیزیں بد ہیں (لیکن یہ نو چیزیں) نو گروہوں میں بدترین ہیں
1️⃣ حکمرانوں میں بے بسی اور نا اہلی
2️⃣ امیروں میں کنجوسی
3️⃣ علماء کا جلدی غصہ میں آنا
4️⃣ درمیانی عمر کے لوگوں میں بچگانہ حرکتیں
5️⃣ حکمرانوں کی عوام سے دوری (اکتاہٹ)
6️⃣ ججوں میں جھوٹ
‏7️⃣ (طبیبوں) ڈاکٹروں کی طرف سے پرانی بیماری (کا علاج نہ ہو سکنا)
8️⃣عورتوں میں بد زبانی
9️⃣ بادشاہوں میں سخت گيرى اور ظلم و ستم۔

دعائم الاسلام ج1 ص83۔

تشریف لے گئے 😁
30/04/2024

تشریف لے گئے 😁

آپ وہ ہیں جس نے ہمیں کبھی تنہا اور افسردہ محسوس نہیں ہونے دیا، یا مہدی (عج) 🖤
28/04/2024

آپ وہ ہیں جس نے ہمیں کبھی تنہا اور افسردہ محسوس نہیں ہونے دیا، یا مہدی (عج) 🖤

28/04/2024
یمن کی مسلح افواج نے ایک امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو مار گرایا ہے جو مبینہ طور پر صعدہ میں دشمن کے مشن پر تھا۔
27/04/2024

یمن کی مسلح افواج نے ایک امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو مار گرایا ہے جو مبینہ طور پر صعدہ میں دشمن کے مشن پر تھا۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Mahdi Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Mahdi Media:

Share