02/09/2022
*لوگ گانے کیوں سنتے ہیں؟*
👈🏻اکثر لوگ کہتے ہیں کہ وہ *اداسی* کی وجہ سے گانے سنتے ہیں
_اور ایسے لوگوں کی اداسی کی وجہ_
(1) نامحرم کی بے وفائی
(2)کسی کا ناراض ہو جانا
(3)کسی کا دور چلے جانا
(4)کسی عزیز کا فوت ہو جانا
(5)زندگی کے کسی امتحان میں فیل ہو جانا
(6) گھر میں جھگڑے
اور ایسی ہی وجوہات ہوتی ہیں ۔۔۔
💔اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ جو لوگ اداسی میں music سنتے ہیں تو اس سے کون سا ان کی اداسی دور ہو جاتی ہے ۔۔
بلکہ وہ تو music سن کر مزید depression میں چلے جاتے ہیں
یاد رکھیں لوگوں پر جو مصیبتیں آتی ہیں وہ ان کے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہوتی ہے ... اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے
*سورة الشوریٰ۔۔۔آیت 30*
*وَ مَاۤ اَصَابَکُمۡ مِّنۡ مُّصِیۡبَۃٍ فَبِمَا کَسَبَتۡ اَیۡدِیۡکُمۡ وَ یَعۡفُوۡا عَنۡ کَثِیۡرٍ ﴿ؕ۳۰﴾*
_"اورجو مصیبت تمہیں پہنچی ہے تواس وجہ سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا اور وہ بہت سے (قصوروں سے)درگزر کرتا ہے۔"_
👈🏻اب جو نامحرم کی بے وفائی کی وجہ سے اداس ہیں تو دیکھیں گناہ کس نے کیا۔۔۔؟قصور کس کا ہے۔۔۔؟
یقین جانیں اگر نامحرم آگ کے انگاروں پر چل کہ بھی کہے کہ اسے آپ سے محبت ہے تو اعتبار نہ کرنا اس کا ۔۔۔نکاح سے پہلے محبت ہوتی ہی نہیں ہے ۔۔۔یہ بس وقتی attraction ہوتی ہے
نامحرم ہر حال میں نامحرم ہی ہوتا ہے ۔۔۔ چاہے کوئی *دین دار* ہی کیوں نہ ہو ۔۔۔چاہے وہ کال کر کے آپ کو فجر کے لیے اٹھاۓ ۔۔۔پھر بھی یاد رکھیں کہ وہ نامحرم ہی ہے اور اس سے بات کرنا جائز نہیں ہے
اس کے علاوہ اگر کوئی آپ سے دور چلا گیا ہے یہ پھر آپ کسی ناکامی کی وجہ سے اداس ہیں ۔۔۔یا پھر آپ نے بہت محنت کی مگر آپ کو اس کا بدلہ نہیں ملا یا آپ رزق کی کمی کی وجہ سے اداس ہیں تو دیکھیں اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے
*سورة البقرہ۔۔۔آیت 155-156*
*وَ لَنَبۡلُوَنَّکُمۡ بِشَیۡءٍ مِّنَ الۡخَوۡفِ وَ الۡجُوۡعِ وَ نَقۡصٍ مِّنَ الۡاَمۡوَالِ وَ الۡاَنۡفُسِ وَ الثَّمَرٰتِ ؕ وَ بَشِّرِ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿۱۵۵﴾ۙ*
_"اور یقیناًہم تمہیں خوف اوربھوک سے، مالوں، جانوں اورپھلوں کے نقصان میں سے کسی نہ کسی چیزسے ضرور آزمائیں گے اورصبرکرنے والوں کو آپ خوشخبری دے دیں۔"_
*الَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَصَابَتۡہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ ﴿۱۵۶﴾ؕ*
_"وہ لوگ کہ جب کوئی مصیبت اُن پرآتی ہے تووہ کہتے ہیں: بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں اور بے شک ہم اُسی کی جانب لوٹنے والے ہیں۔"_
👈🏻نیک لوگوں پہ جب کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ *اللہ* کو یاد کرتے ہیں ۔۔۔۔music نہیں سنتے ۔۔۔وہ شیطان کو یاد نہیں کرتے ❌
👈🏻وہ مصیبت میں اللہ کو پکارتے ہیں ۔۔انہیں موت یاد ہوتی ہے ۔۔۔وہ جانتے ہیں کہ ایک دن انہیں اللہ کے حضور حاضر ہونا ہے
👈🏻وہ اس بات کو بھولتے نہیں ہیں کہ اللہ انہیں دیکھ رہا ہے
*سورة العلق۔۔۔آیت 14*
*اَلَمۡ یَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰہَ یَرٰی ﴿ؕ۱۴﴾*
_"کیااُس نے نہیں جانا کہ یقیناًاللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے"۔_
👈🏻اللہ آپ کو ہر وقت دیکھ رہے ہیں ۔۔۔آپ رات کے اندھرے میں گناہ کرتے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ کوئی نہیں دیکھ رہا ۔۔۔تو اللہ آپ کو اس وقت بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔۔۔🔎
اے انسان تم یہ کیوں بھول جاتے ہو کہ اللہ سے تم نہیں چھپ سکتے۔۔۔تم گانے سنتے ہو ۔۔۔movies دیکھتے ہو ۔ڈرامے دیکھتے ہو ۔۔ تم اللہ کو بھول جاتے ہو جبکہ اللہ نے فرمایا ہے
*سورة طہ۔۔۔آیت 124 - 127*
*وَ مَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡ ذِکۡرِیۡ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیۡشَۃً ضَنۡکًا وَّ نَحۡشُرُہٗ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ اَعۡمٰی ﴿۱۲۴﴾*
_"اور جو میرے ذکر سے منہ موڑے گا تو اس کے لیے یقیناًزندگی تنگ ہوگی اورہم اسے قیامت کے دن اندھا اٹھائیں گے"۔_
جو بھی اللہ کو بھول گیا ۔۔اللہ سے منہ موڑ لیا ۔۔اللہ تعالیٰ اس کی زندگی تنگ کر دیتے ہیں اور قیامت کے دن بھی وہ اندھا اٹھایا جاۓ گا
*قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرۡتَنِیۡۤ اَعۡمٰی وَ قَدۡ کُنۡتُ بَصِیۡرًا ﴿۱۲۵﴾*
_"وہ کہے گا: اے میرے رب!تونے مجھے اندھا کیوں اٹھایا؟ حالانکہ میں یقینادیکھنے والا تھا۔"_
*قَالَ کَذٰلِکَ اَتَتۡکَ اٰیٰتُنَا فَنَسِیۡتَہَا ۚ وَکَذٰلِکَ الۡیَوۡمَ تُنۡسٰی ﴿۱۲۶﴾*
_"اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اسی طرح ہماری آیات تمہارے پاس آئی تھیں توتو نے انہیں بھلادیا اوراسی طرح آج تو بھلایا جارہا ہے۔"_
تصور کریں *قیامت کا دن ہے* اور ہر طرف چیخ و پکار مچی ہوئی ہے ۔۔۔لوگ انتہائی خوفزدہ ہیں رو رہے ہیں اور اس دن آپ اندھے اٹھاۓ گئے ہیں ۔۔۔تصور کریں اس دن آپ کتنے پریشان ہونگے
*وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِیۡ مَنۡ اَسۡرَفَ وَ لَمۡ یُؤۡمِنۡۢ بِاٰیٰتِ رَبِّہٖ ؕ وَ لَعَذَابُ الۡاٰخِرَۃِ اَشَدُّ وَ اَبۡقٰی ﴿۱۲۷﴾*
_"اوراسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں اس شخص کوجوحدسے گزرجاتاہے اوراپنے رب کی آیات پر ایمان نہیں لاتا اوریقینا آخرت کاعذاب زیادہ سخت اورزیادہ باقی رہنے والا ہے۔"_
حد سے گزرنے والوں کا بدلہ یہی ہوا کرتا ہے
👈🏻آپ اپنے کسی پرانے زخم پر ہاتھ لگا کر دیکھیں آپ کو اس کا درد نہیں ہو گا ۔۔۔کیونکہ وہ درد باقی رہنے والا درد نہیں تھا ۔۔لیکن آخرت کا عذاب سخت بھی بہت ہے اور باقی رہنے والا بھی ہے
تو ہمیں اللہ تعالیٰ کی آیات سے اعراض نہیں کرنا ۔۔۔ہمیں ہمیشہ ہر لمحہ اللہ کو یاد کرنا ہے
دیکھیں ہونا کیا چائیے کہ جب ہمیں شیطانی وسوسہ آۓ تو ہم اسے فورََا جھٹک دیں ۔۔۔لیکن افسوس ہوتا کیا ہے کہ جب ہم کوئی شیطانی کام کر رہے ہوں اور اللہ تعالیٰ کا خیال ہمارے دل میں آ جاۓ تو ہم فورََا اللہ کے خیال کو جھٹک دیتے ہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے
اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت عطا فرمائے آمین ثم آمین