Fakhar Yousafzai

Fakhar Yousafzai Working as Journalist since 2012.

پاکستانہم ڈٹے ہوئے ہیں،لانگ مارچ کریں گے، یہ ہمیں نہیں ڈرا سکتے، سہیل آفریدی نے انتشاری سیاست کا الزام مسترد کردیاہم ڈٹ...
21/09/2026

پاکستانہم ڈٹے ہوئے ہیں،لانگ مارچ کریں گے، یہ ہمیں نہیں ڈرا سکتے، سہیل آفریدی نے انتشاری سیاست کا الزام مسترد کردیا
ہم ڈٹے ہوئے ہیں،لانگ مارچ کریں گے، یہ ہمیں نہیں ڈرا سکتے، سہیل آفریدی نے انتشاری سیاست کا الزام مسترد کردیا
فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم ڈٹے ہوئے ہیں، ہم لانگ مارچ کریں گے، ہم سے احتجاج کا حق کوئی نہیں چھین سکتا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتشاری سیاست کا الزام مسترد کردیا ، کہا کہ انہوں نے تمام آئینی اور سیاسی آپشنز کا استعمال کیا، شنوائی نہیں ہوتی تو لانگ مارچ کا اعلان کیا۔

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی

وزیر اعلیٰ ٰخیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا 2 سال مکمل ہونے کو ہیں،کوئی لانگ مارچ اور احتجاج نہیں کیا، ہم چور دروازوں سے نہیں آتے ، عوامی لوگ ہیں جمہوریت سے آتے ہیں، سہیل آفریدی نے سوال کیاکہ جب سے میں وزیر اعلیٰ بنا ہوں میں نے کون سا احتجاج کیا ہے؟

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہم ڈٹے ہوئے ہیں، ہم لانگ مارچ کریں گے، ہم سے احتجاج کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 27 ستمبرکو ہم نکلیں گے، یہ ہمیں کو ڈرا نہیں سکتے۔

سہیل آفریدی نے کہا کل عمران خان کی تینوں بہنوں کو حراست میں لیا گیا، ہم نے تمام آئینی اور جمہوری راستے اپنائے، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے نہیں دی جاتی، عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔

کے پی حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے وسائل کی کمی کا رونا روتی ہے، سہیل آفریدی اگر کچھ نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ 26 نومبر 2024 کے بعد ہمارے کارکنان پر جبر جاری ہے، ہمارے بے گناہ کارکنان کو شہید کیا گیا۔

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں جارہے، لاء اینڈ آرڈر کو کبھی ہاتھ میں نہیں لیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں دہشتگردوں کی طرح ٹریٹ کریں گے، سوال کیا کہ کیا ہم دہشت گرد ہیں؟ بیرسٹر گوہر بولے آپ ہمیں اُکسا رہے ہیں لیکن ہم دہشتگردوں کی طرح نہیں آئیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا جب ہم اسلام آباد آئیں گے تو ہر طرف پاکستان کے جھنڈے ہوں گے اور پورا پاکستان دیکھ کر خوش ہوگا، ہم سیاسی لوگ ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھائیں گے، سیاسی چیمپئن ہمیں بتائیں کہ ہم احتجاج کے سوا کیا کریں۔

ذرائع کے مطابق  رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت طلب کی تھی، وہ دو بار پی سی بی سے میڈیا ٹاک کی اجا...
21/09/2026

ذرائع کے مطابق رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت طلب کی تھی، وہ دو بار پی سی بی سے میڈیا ٹاک کی اجازت طلب کرچکے ہیں اور دونوں بار بورڈ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔

’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان مکمل تنازع کو پبلک کرنا چاہتے تھے، وہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ضبط کیے جانے والے موبائل کی تفصیل بتانا چاہتے تھے، کرکٹر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پبلک کرنا چاہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق رضوان آئی سی سی کو لکھے گئے خط سے متعلق تفصیلات بتانا چاہتے تھے، وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 4.1 کا احترام کرتے ہوئے شق 16 استعمال کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ شق 4.1 کے مطابق کھلاڑی بغیر اجازت عوامی بیان نہیں دے سکتا اور شق 16 کے مطابق پی سی بی اور کھلاڑی میں باہمی تعاون ہونا چاہیے۔

دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست میں امریکی شہر نیویارک پہلے نمبر پر رہا۔سوئس ادارے برسن کی جانب سے سال 2026 کے...
15/09/2026

دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست میں امریکی شہر نیویارک پہلے نمبر پر رہا۔

سوئس ادارے برسن کی جانب سے سال 2026 کے لیے اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں پیرس دوسرے اور لاس اینجلس تیسرے نمبر پر ہے۔

برسن رینکنگ میں دنیا کے کھیلوں سے مضبوط تعلق رکھنے والے 100 شہروں کو شامل کیا گیا ہے لیکن فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی شہر شامل نہیں ہے۔

اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں ماہرین، اسپورٹس میڈیا اور عالمی کھیلوں کے رہنماؤں کی آرا شامل کی گئیں، رینکنگ میں سوشل میڈیا اور میڈیا کوریج کے تجزیے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پیرس مسلسل تین سال نمبر ایک رہنے کے بعد 2026 کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ نیویارک نے گزشتہ رینکنگ میں تیسرے نمبر سے ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

نیویارک کی رینکنگ میں بہتری کی بڑی وجوہات میں این بی اے چیمپئن شپ اور فیفا ورلڈ کپ فائنل شامل ہیں۔

عالمی اسپورٹس شہروں کی رینکنگ میں لندن چوتھے اور میڈرڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں بارسلونا چھٹے، میلان ساتویں اور لوزان آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ مانچسٹر 10ویں، واشنگٹن 11ویں اور میامی کا 12واں نمبر ہے۔

ٹوکیو 16ویں، سڈنی 24ویں اور دبئی 29ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ممبئی 51ویں، نئی دہلی 65ویں اور ریاض 68ویں نمبر پر ہے، کیپ ٹاؤن 85ویں، جدہ 98ویں اور ساپورو 99ویں نمبر پر موجود ہے۔

08/09/2026

سعودی تنصیبات پر حوثی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی

08/09/2026

قطر کے وزیرِ اعظم کی چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال: بندوقوں کے ذریعے دباؤ ڈالنا مسئلے کا حل نہیں، بیجنگ

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے دارالحکومت کے سیکٹر ایف 10 میں کشمیر کے حوالے سے مظاہرے کے خلاف درج مقدمے میں گرفتار...
07/09/2026

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے دارالحکومت کے سیکٹر ایف 10 میں کشمیر کے حوالے سے مظاہرے کے خلاف درج مقدمے میں گرفتار تمام 96 ملزمان بشمول سینیٹر مشتاق احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔

ان کے خلاف پولیس نے 31 جولائی کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد تھانہ شالیمار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جس میں کشمیری طلبا کی بڑی تعداد گرفتار کی گئی تھی۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

07/09/2026

سعودی عرب کے آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کے بعد عملے کے 16 اراکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا: عمان
عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کے بعد اس نے عملے کے 16 ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

’سدر‘ ان دو سپر ٹینکروں میں سے ایک تھا جو سعودی تیل لے جا رہے تھے اور جن کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ گذشتہ ہفتے پیر کے روز آبنائے ہرمز سے گزرتے وقت انہیں نشانہ بنایا گیا تھا۔

سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ قومی شپنگ کمپنی کی ملکیت اس ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں دو فلپائنی ملاح ہلاک ہو گئے تھے۔

06/09/2026

امریکہ صرف دس ارب ڈالر بطور امانت پاکستان کے قومی خزانے میں رکھوانے سے گریز کر رہا ہے، چین سے سرمایہ کاری آنے کی امید نہیں، عرب ممالک بھی ہاتھ نہیں پکڑا رہے۔ 7.90 فیصد شرحِ سود پر بانڈز کا اجرا کرکے وقت کو دھکا لگایا جا رہا ہے۔ پٹرول لیوی، مہنگی بجلی، بھاری ٹیکسوں، جرمانوں اور چالانوں سے ریاست کا خرچا چل رہا ہے

05/09/2026

پیٹرولیم پر لیوی کی مد میں عوام سے ریکارڈ وصولی، شہباز حکومت میں شہری مہنگا ترین ایندھن خریدنے پر مجبور

05/09/2026

پنجاب کو پڑوسی ملک سے نہیں دیگر صوبوں سے آنیوالی دہشتگردی سے خطرہ ہے: مریم نواز

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fakhar Yousafzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share