Daily K2

Daily K2 Bringing you the latest news, stories, and insights from GB & beyond! |Official|

​K2 Publishing Network Private Limited (KPN), formerly known as Karakorum Publishing Network was established by the son of the soil, Late Raja Hussain Khan Maqpoon back in early 90s. It is now one of the leading media groups of the country

Daily K-2, Gilgit-Baltistan has regularly been being published for the last 25 years. It has the privilege and honor of being the very first daily newspaper

of this region. The circulation of Daily K-2 in Gilgit-Baltistan is more than the combined circulation of all other national and regional newspapers being distributed in that region.

06/09/2026

فارم 47 کے اجراء کے بعد کیا ہوا؟ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کب ہوگی؟
صبح 10 بجے گنتی کیوں نہ ہوسکی؟ جانیئے اسحاق جلال کی خصوصی رپورٹ میں

6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل نے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پی...
06/09/2026

6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل نے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملک کے دفاع میں گلگت بلتستان کے بہادر سپوتوں کے تاریخی کردار کو سراہتے ہوئے قومی یکجہتی، سلامتی اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

غذر میں بادل پھٹنے کے بعد آنے والے اچانک سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلوں سے گھروں، فصلوں اور زرعی اراض...
06/09/2026

غذر میں بادل پھٹنے کے بعد آنے والے اچانک سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلوں سے گھروں، فصلوں اور زرعی اراضی کو نقصان پہنچا جبکہ شاہراہِ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند اور بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمرکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دو خاندانوں کی سیاست کا ...
06/09/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمرکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دو خاندانوں کی سیاست کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے عدلیہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالنا ہوگا۔

ملک بھر میں یومِ دفاع و شہدا قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ مزارِ قائد پر خصوصی تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز...
06/09/2026

ملک بھر میں یومِ دفاع و شہدا قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ مزارِ قائد پر خصوصی تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

جی بی  اے 9 سکردو حلقہ نمبر 3 کے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا اور اپن...
05/09/2026

جی بی اے 9 سکردو حلقہ نمبر 3 کے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا اور اپنی کھوئی ہوئی نشست واپس لے لی پی پی کے اختر ناشاد نے تمام پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 8392 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی تاہم آزاد امیدوار وزیر سلیم 8193ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی آج ہوگی جس کے بعد حتمی اور سرکاری نتائج جاری کئے جائیں گے جو نتائج موصول ہوئے ہیں وہ غیر سرکاری اور غیر حتمی ہیں ضمنی الیکشن کے موقع پر حلقہ نمبر 3 میں 61 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے تمام کے تمام 61 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار اختر ناشاد کو 8392ووٹ ملے اور آزاد امیدوار وزیر سلیم نے 8193 ووٹ لئے اس ظرح 61 پولنگ سٹیشن پر اختر ناشاد کو 199 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی حلقہ نمبر 3 کے 33 ہزار 986 ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی پولنگ کے عمل کو پرامن بنانے کیلئے پورے حلقے میں سکیورتی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار بھی گشت کرتے رہے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی دلچسپی بڑی دیدنی تھی حلقہ نمبر 3 کی نشست سابق سپیکر حاجی فدا ناشاد کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی اور فدا ناشاد نے اپنی نااہلی کے بعد اپنے بیٹے اختر ناشاد کو حکمران جماعت پاکستان پیپلز کے ٹکٹ پر میدان میں اتارا تھا آزاد امیدوار وزیر سلیم اور حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے امیدوار اختر ناشاد کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا رات گئے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار اختر ناشاد 8383 ووٹ لیکر پہلے اور آزاد امیدوار وزیر سلیم 8238 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ادھر حسین آباد گول سرمک اور دیگر علاقوں میں پیپلز پارٹی کے جیالوں اور اختر ناشاد کے حامیوں نے اختر ناشاد کی کامیابی پر شاندار جشن منایا اور آتش بازی کی ریٹرننگ افسر جی بی ایل اے 9 فیصل گوندل نے کہاہےکہ الیکشن پرامن ماحول میں ہوا پولنگ کو پرامن بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے کہیں سے کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی جہاں سے بوگس ووٹ ڈالنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں تحقیقات کی جائے گی اور شکایات کا تمام حوالوں سے جائزہ لیا جائے گا اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے

ابھی دو تین اسٹیشنز کے نتائج نہیں ملے میڈیا افواہ نہ پھیلائے ریٹرننگ افسر فیصل گوندل
05/09/2026

ابھی دو تین اسٹیشنز کے نتائج نہیں ملے میڈیا افواہ نہ پھیلائے ریٹرننگ افسر فیصل گوندل

پولنگ اسٹیشنز ۔58.اختر ناشاد۔ 8198وزیر سلیم ۔7872
05/09/2026

پولنگ اسٹیشنز ۔58.
اختر ناشاد۔ 8198
وزیر سلیم ۔7872

55 پولینگ اسٹیشنزاختر عباس ناشاد 7663وزیر سلیم 7447
05/09/2026

55 پولینگ اسٹیشنز
اختر عباس ناشاد 7663
وزیر سلیم 7447

جی بی ایل اے 9 سکردو حلقہ نمبر 3 کے 61 میں سے 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہوچکے ہیں، جبکہ 18 پ...
05/09/2026

جی بی ایل اے 9 سکردو حلقہ نمبر 3 کے 61 میں سے 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہوچکے ہیں، جبکہ 18 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق کاچو اختر ناشاد 6,312 ووٹ لے کر پہلے جبکہ وزیر سلیم 4,310 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Address

Daily K2 Plaza Expressway, Sohan
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily K2 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily K2:

Shortcuts

Share