29/03/2024
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ یہ مسجد میرے آبائی گاوں ڈارگلہ میں زیر تعمیر ہے اللہ جو سارے جہان کا مالک و خالق ہے اس کے گھر کی تعمیر تو ہو ہی جاتی ہے لیکن خوش قسمت ہوا کرتے ہیں وہ لوگ جن کا پیسہ اللہ جل شانہ کے گھر کی تعمیر میں لگتا ہے کسی کی ضرورتوں کا آپ سے منسلک ہونا آپ پر اللہ کی رحمت کی دلیل ہوا کرتی ہے اور انسان پر اس سے بڑی اللہ کی رحمت اور کیا ہو سکتی ہے کہ وہ اللہ کے دئیے ہوئے مال سے اللہ ہی کے گھر کی تعمیر میں خرچ کرے۔۔۔۔۔!
میری دست بستہ اپنے تمام دوست احباب بھائیوں بزرگوں ماوں بہنوں بیٹیوں اور تمام مخیر حضرات جنہیں اللہ نے اپنی رحمتوں سے نواز رکھا ہے ان سے اپیل ہے کے مسجد جو زیر تعمیر ہے جس کا کام آپ ہی کے تعاون سے یہاں تک پہنچا جو ابھی تک جاری ہے اور بقیہ کام کو مکمل کرنے کے لئے آٹھ سے دس لاکھ روپے کی رقم درکار ہے اگر کوئی شخص سیمنٹ ریت سریا وغیرہ خود لیکر دینا چاہے تو یہ آپ کی ثواب دید پر ہے مسجد کی تعمیرات کا جو کام ہو چکا ہے وہ قرض لیکر کیا گیا ہے مخیر حضرات سے گزارش ہے اس با برکت ماہ مقدس میں اللہ کے گھر کی تعمیر میں حصہ ڈالکر اپنے پیاروں کی روحوں کو ایصال ثواب کریں اور بالخصوص ان مقدس ساعتوں سحری و افطاری کے وقت جب قبولیت کا وقت ہوتا ہے دعا فرمائیں کہ اللہ کے گھر کی تعمیر کیلئے اللہ پاک اسباب پیدا فرمائے تاکہ مسجد کی تعمیر کا کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے جن احباب نے اسوقت تک تعاون کیا اللّہ پاک ان کا تعاون کرنا اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس کے صدقے اللہ ان کے گھروں کو آباد فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!
طالب دعا۔۔۔!
ڈاکٹر مبارک حسین تبسم
Cotect,
0346 5118363
0314 5344656