22/12/2024
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا,سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ کا ویڈیو بیان حکومت نے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے کل ان مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی ملاقات میں دونوں اطراف سے اپنے اپنے نقاد سامنے رکھے جائیں گے۔کل ہمیں اندازہ ہو جائے گا کہ حکومت اور اس کی کمیٹی مذاکرات میں کتنی سنجیدہ ہے ہمارے ایشوز اور جو نکات عمران خان نے دیئے ہیں اس کے حل کے لئے حکومت کس قدر سنجیدہ ہے پتا چل جائے گا کل ملاقات کے بعد ہماری کمیٹی کل ہی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش مند ہے کمیٹی عمران خان کو ساری پیشرف سے اگاہ کرے گی عمران خان سول نافرمانی تحریک سے متعلق جو فیصلہ لیں گے وہ فیصلہ عوام کو بتا دیا جائے گا سول نافرمانی کی کال ابھی تک موجود ہے سول نافرمانی کی کال عمران خان تھی اور اسے عمران خان ہی واپس لے سکتے ہیں کل حکومتی سنجیدگی اور کمیٹی کے حوالے سے جو پیش رفت ہوگی عمران خان کو اگاہ کیا جائے گا مذاکرات کے اگے بڑھنے سے متعلق حتمی فیصلہ عمران خان ہی لیں گے۔