26/10/2023
حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی شرط عوام دشمنی ہے، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ
چمن کے شہریوں سے باعزت روزگار چھیننے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، ترجمان پی ڈی ایم
کوئٹہ ( پی او ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و ترجمان پی ڈی ایم سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی شرط عوام دشمنی ہے، چمن کے شہریوں سے باعزت روزگار چھیننے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، عوام اپنے جائز مطالبات کے حق کیلئے احتجاج پر مجبور ہوئے مطالبات فوری طور پر منظور کیئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن میں جاری عوامی احتجاج سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن شہر کے لاکھوں شہریوں کا روزگار پاک افغان بارڈر سے منسلک ہے، حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی شرط عوام دشمنی ہے، چمن کے شہریوں سے باعزت روزگار چھیننے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، عوام اپنے جائز مطالبات کے حق کیلئے احتجاج پر مجبور ہوئے مطالبات فوری طور پر منظور کیئے جائیں، پاک افغان بارڈر کے سرحدی شہروں میں آباد قبائل کیلئے آمد و رفت میں رکاوٹیں منظور نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بارڈر پر آباد قبائل کا ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ داریاں ہے حکومت عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں، مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے مگر بدقسمتی حکومت انہیں روزگار فراہم کرنے کی بجائے انکے محنت و مشقت سے بنائے گئے روزگار کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔
Hafiz Hamdullah Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan Balochistan, Pakistan Chaman, Pakistan Quetta, Pakistan