
06/08/2025
"نماز کھڑے ہو کر ادا کرو، اگر نہ ہو سکے تو بیٹھ کر، اور اگر اس پر بھی قدرت نہ ہو تو پہلو کے بل لیٹ کر۔"
(صحیح بخاری: 1117، حضرت عمران بن حسینؓ)
🕊️ یہ کیسی عبادت ہے؟
جس میں معذوری کی بھی گنجائش ہے
لیکن چھوٹنے کی گنجائش نہیں!
یہ وہ رشتہ ہے جو
تندرستی میں بھی فرض ہے
اور بیماری میں بھی لازم۔
🤲 اللہ کو سجدے کی ضرورت نہیں… ہمیں ہے!
کیونکہ جو نماز چھوڑ دیتا ہے
وہ رب سے تعلق کا دروازہ خود بند کر لیتا ہے۔
📿 اگر کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتے
تو بیٹھ کر پڑھو،
بیٹھ کر نہیں ہو سکتا
تو لیٹ کر پڑھو،
لیکن نماز کو کبھی مت چھوڑو!
✨ اے اللہ! ہمیں نماز سے سچی محبت عطا فرما،
اور ہر حال میں اس کی حفاظت کرنے والا بنا۔ آمین!
#فجر #نماز #الحمدلله #بارش