Radio Pakistan Islamabad

Radio Pakistan Islamabad This is the Official Page of Radio Pakistan Islamabad

25/12/2025
25/12/2025

Special Christmas Show by Radio Pakistan Islamabad

25/12/2025
24/12/2025

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان جناب سعید احمد شیخ کا کرسمس کے پُرمسرت موقع پر خصوصی پیغام

ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی تاریخی عمارت کے باوقار مہدی حسن ہال میں کرسمس کی خوشیوں کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقا...
24/12/2025

ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی تاریخی عمارت کے باوقار مہدی حسن ہال میں کرسمس کی خوشیوں کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان جناب سعید احمد شیخ، ڈائریکٹر پروگرام محترمہ مسرت شاہ رخ، اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان اسلام آباد جناب عمران جاوید، سینئر مینجمنٹ، افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جناب سعید احمد شیخ نے ریڈیو پاکستان، پاکستان اور دنیا بھر میں کرسمس منانے والے تمام افراد کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا دین بین المذاہب ہم آہنگی، امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے اور ایسے مواقع ہمیں ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ریڈیو پاکستان اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آج مورخہ ۱۸ دسمبر ۲۰۲۵ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی(NUST)  شعبہ ماس کمیونیکیشن  کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ...
18/12/2025

آج مورخہ ۱۸ دسمبر ۲۰۲۵ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(NUST) شعبہ ماس کمیونیکیشن کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کا ایک معلوماتی و تعلیمی دورہ کیا۔ ریڈیو پاکستان کے افسران نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے آغاز میں ڈائریکٹر جنرل، ریڈیو پاکستان، جناب سعید احمد شیخ نے براڈکاسٹنگ ہاؤس، اسلام آباد کے تاریخی مہدی حسن ہال میں ریڈیو پاکستان کی تاریخ، کردار اور موجودہ نظامِ کار پر ایک جامع پریزنٹیشن دی، اس موقع پر طلباء نےمختلف سوالات بھی کیے جس کے ڈی جی صاحب اور متعلقہ شعبہ جات کے سٹاف نے تسلی بخش جوابات دئیے
پریزنٹیشن کے بعد طلبہ کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا جن میں میوزک اسٹوڈیو، پوڈکاسٹ اسٹوڈیو، براڈکاسٹنگ ہاؤس اسلام آباد اسٹوڈیو اور نیوز اسٹوڈیو شامل تھے۔ اس موقع پر ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے سٹاف نے اسٹوڈیوز کے عملی نظام، تکنیکی پہلوؤں اور براڈکاسٹنگ کے مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ دورہ طلبہ کے لیے نہایت مفید اور معلومات افزا ثابت ہوا۔ شرکاء نے ریڈیو براڈکاسٹنگ کے عملی تجربات سے آگاہی حاصل کی اور دورے کے اختتام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہا ۔

آج نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی — NUTECH کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کا ایک معلوماتی ...
17/12/2025

آج نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی — NUTECH کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کا ایک معلوماتی و تعلیمی دورہ کیا۔ ریڈیو پاکستان کے افسران نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے آغاز میں ڈائریکٹر جنرل، ریڈیو پاکستان، جناب سعید احمد شیخ نے براڈکاسٹنگ ہاؤس، اسلام آباد کے تاریخی مہدی حسن ہال میں ریڈیو پاکستان کی تاریخ، کردار اور موجودہ نظامِ کار پر ایک جامع پریزنٹیشن دی، اس موقع پر طلباء نےمختلف سوالات بھی کیے جس کے ڈی جی صاحب اور متعلقہ شعبہ جات کے ۔سٹاف نے تسلی بخش جوابات دئیے
پریزنٹیشن کے بعد طلبہ کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا جن میں میوزک اسٹوڈیو، پوڈکاسٹ اسٹوڈیو، براڈکاسٹنگ ہاؤس اسلام آباد اسٹوڈیو اور نیوز اسٹوڈیو شامل تھے۔ اس موقع پر ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے سٹاف نے اسٹوڈیوز کے عملی نظام، تکنیکی پہلوؤں اور براڈکاسٹنگ کے مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ دورہ طلبہ کے لیے نہایت مفید اور معلومات افزا ثابت ہوا۔ شرکاء نے ریڈیو براڈکاسٹنگ کے عملی تجربات سے آگاہی حاصل کی اور دورے کے اختتام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

الجزیرہ چینل کی پروڈکشن ٹیم نے معروف گلوکار اور قوال نصرت فتح علی خان کے حوالے سے ایک خصوصی ڈاکومینٹری کی تیاری کے سلسلے...
15/12/2025

الجزیرہ چینل کی پروڈکشن ٹیم نے معروف گلوکار اور قوال نصرت فتح علی خان کے حوالے سے ایک خصوصی ڈاکومینٹری کی تیاری کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان کا دورہ کیا۔ اس اہم اور بامقصد دورے کے دوران الجزیرہ ٹیم نے ریڈیو پاکستان کے تاریخی، ثقافتی اور پیشہ ورانہ شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، ادارے کی درخشاں تاریخ، یادگار پروگرامز اور قومی خدمات پر مبنی قیمتی دستاویزی مواد حاصل کیا۔ اس موقع پر ریڈیو پاکستان کےڈائریکٹر جنرل جناب سعید احمد شیخ ، متعلقہ افسران اور عملے کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کیا گیا، جس سے اس خصوصی ڈاکومینٹری کی تیاری میں معاونت حاصل ہوئی ۔

Program: Margalla Kay daman se Special interview Guest :Dr.Rehmat Qureshi Botanists and Dean Arid Agriculture University...
11/12/2025

Program: Margalla Kay daman se
Special interview
Guest :Dr.Rehmat Qureshi Botanists and Dean Arid Agriculture University
Producer :Huma Shahan
Compare: Dawar Hashmi

Address

PBC Headquarters , Sector G-5
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 05:45 - 00:00
Tuesday 05:45 - 00:00
Wednesday 05:45 - 00:00
Thursday 05:45 - 00:00
Friday 05:45 - 00:00
Saturday 05:45 - 00:00
Sunday 05:45 - 00:00

Telephone

0092519209030

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Radio Pakistan Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category