Apna Battagram News

Apna Battagram News اپنا بٹگرام نیوز ۔۔ بٹگرام کی آواز

بہت شکریہ!!۔ ہمارا مقصد معاشرے میں جو جرائم ہوتی ہے اس کو بے نقاب کرنا اور اور اپنے بٹگرام کی اچھی امیج دنیا کو دیکھنا ہے اور ملک بھر کے خبروں کیلے ہمارا پیج لائک کریں نیوز۔ سپورٹس ۔ انٹرٹینمنٹ ۔ موسم کی صورتحال

صفائی میں خدائی ہے!!!!!  ہیومن اپیل واش پراجیکٹ کا مقصد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے   صفائی اور پاکیزگی ہمارے ایمان کا ا...
30/03/2024

صفائی میں خدائی ہے!!!!!
ہیومن اپیل واش پراجیکٹ کا مقصد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے صفائی اور پاکیزگی ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہیں' ان کے بغیر ہماری کوئی عبادت بھی قبول نہیں ہو سکتی۔ پیارے آقا نبی آخر الزماں سیدنا محمد مصطفیﷺ کی حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن پاک میں متعدد جگہوں پر صفائی اور پاکیزگی کا حکم دیا ہے
ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے کہ ہم سب ملکر اپنی ماحول کی کمیونٹی کو بہتر بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بٹگرام سٹوڈنٹس الائینس کا آئندہ سال کیلئے کابینہ منتخب کردی  گئی جس کے مطابق ابوبکر شیر صدر ، نواب زادہ جنرل سکریٹری ، م...
21/10/2023

بٹگرام سٹوڈنٹس الائینس کا آئندہ سال کیلئے کابینہ منتخب کردی گئی جس کے مطابق ابوبکر شیر صدر ، نواب زادہ جنرل سکریٹری ، مہتاب نیاز فئیائنس سیکرٹری جبکہ وسیم زاہد انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوگئے۔۔

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں مقیم اور ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی تنظیم بٹگرام الائنس جس کو بنے ہوئے دو سال ہوگئے جس میں اسلام آباد میں مختلف اداروں سے طلبہ منسلک ہے آئندہ سال نئی کابینہ بھی تشکیل دے دی گئی ، اس کیلئے الیکشن کا اہتمام کیا گیا جس میں سب طلبہ نے مل کر اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کیں اور اپنے فیورٹ امیدوار کو ووٹ دیا ، الیکشن نتائج کے مطابق کوٹگلہ سے تعلق رکھنے والے ابوبکر شیر بٹگرام سٹوڈنٹس الائنس کے نئے صدر منتخب جبکہ ہوتل دیشان سے تعلق رکھنے والے نواب زادہ جنرل سکریٹری ، اور گجبوڑی سے تعلق رکھنے والے مہتاب فینائس سیکریٹری جبکہ ڈندہ دیشان سے تعلق رکھنے والے وسیم زاہد انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے اس موقع پر نئے صدر ابوبکر شیر کا کہنا تھا کہ طلبہ نے جو اعتماد کیا ہے اس کو پورا کرونگا اور بٹگرام سٹوڈنٹس سوسائٹی کے ترقی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرونگا ، جبکہ اس موقع پر سابقہ کابینہ کی طرف سے نئے کابینہ کو بھی مبارکباد پیش کی گئی۔۔۔

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے شاہ حسین خان آلائی کا گاؤں ہوتل دیشان آمد اس موقع پر انہوں ...
09/09/2023

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے شاہ حسین خان آلائی کا گاؤں ہوتل دیشان آمد اس موقع پر انہوں نے دو روز پہلے وفات ہونے والے افضل اکا کے فیملی والوں سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر مفتی شفیع احمد اور غلاف آفتاب بھی موجود تھے ۔

گاؤں ہوتل دیشان سے تعلق رکھنے والے غلاف آفتاب کے والد محترم افضل لالا وفات گئے جنکی نمازہ جنازہ آج 4 بجے آبائی گاؤں ہوتل...
05/09/2023

گاؤں ہوتل دیشان سے تعلق رکھنے والے غلاف آفتاب کے والد محترم افضل لالا وفات گئے جنکی نمازہ جنازہ آج 4 بجے آبائی گاؤں ہوتل دیشان میں ادا کی جائیگی ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثمہ آمین ۔۔

07/08/2023

غلامانِ صحابہؓ و اہلبیتؓ کی ایک طویل جد و جہد کے بعد الحمدللّٰه آج تحفظِ ناموسِ صحابہؓ و اہلبیتؓ بل متفقہ طور پر پاس ہو گیا ہے۔💯

اس پر مسرت موقع پر تمام سنی قوم کو بہت بہت مبارک ہو، بالخصوص وہ علماء کرام اور دیگر احباب جنہوں نے اعلیٰ سطح پر اس بل کی منظوری کیلئے کوششیں کیں، جنہوں نے دعائیں کی، اور جس جس نے بھی اس بل کی منظوری کیلئے کسی طرح کی بھی کوشش کی، دعا ہے کہ اللّٰہ تبارک و تعالیٰ سب کو اپنی شایانِ شان اجر عظیم عطا فرمائے، اور ہر مسلمان کو صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظامؓ کی ناموس پر تن، من، دھن فدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔💖

ؓ_و_اہلبیتؓ_بل

افسوسناک وقوعہ!!!بٹگرام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔علاقہ دیشان سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان تاوان کے نام پر اغواء ،اغواء کاروں کا ورثاء ...
29/06/2023

افسوسناک وقوعہ!!!
بٹگرام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔علاقہ دیشان سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان تاوان کے نام پر اغواء ،اغواء کاروں کا ورثاء سے #دوکروڑ تاوان طلب کرنے کا مطالبہ!!!
تفصیلات کے مطابق پشوڑہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان جوکہ ٹیکسی ڈرائیور تھے،ان کو تین دن قبل فیس بک پر گاڑی کا جھانسہ دیکر بٹگرام سے براستہ اسلام آباد اغواء کیا گیا ہے ،ورثاء کے مطابق اس وقت تینوں نوجوان #کچہ آبادی صوبہ سندھ کے حدود میں ہے!!
یاد رہے کہ تینوں نوجوانوں کا تعلق انتہائی متوسط طبقے سے ہے ،اس حوالے سے بٹگرام کے مقتدر سیاسی مشران اور فلاحی سرگرمیاں کرنے والے اداروں اور افراد سے گزارش ہیکہ وہ اس واقعے پر چشم پوشی نہ کرے،بلکہ آگے آکر متاثرہ خاندان کی داد رسی کرکے دکھی انسانیت کی اس مشکل وقت میں ہاتھ بٹایا جائے!!!!
اغواء شدہ نوجوانوں کے نام !
خالد خان ولد ظریف خان ساکنہ پشوڑہ
مومین خان ولد شیر افضل خان سکنہ شاترب پشوڑہ
زعفران و شاہ زرین سکنہ چانجل
امید ہیکہ بٹگرام کے جملہ سرکردہ سیاسی رہنما اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے!!!!

Copy Postمفتی صاحب سے جب پہلی بار ترکی میں ملاقات ہوا تو مفتی صاحب  نے جیب سے ایک موبائل نکالا سادہ نوکیا موبائل تہ مفتی...
16/04/2023

Copy Post
مفتی صاحب سے جب پہلی بار ترکی میں ملاقات ہوا تو مفتی صاحب نے جیب سے ایک موبائل نکالا سادہ نوکیا موبائل تہ مفتی صاحب نے بولا آپ چیک کر اس میں سگنل نہیں ہے ایک ہفتہ ہو گیا ہے کس کے ساتھ بھی میرا رابطہ نہیں ہوا میں نے مفتی صاحب کو بولا یہ موبائل اور یہ سم یہاں کام نہیں کر رہے ہیں،
میں بہت حیران ہو گیا ایک پاکستانی پارلیمنٹرین اس دور میں اس ڈیجیٹل زمانے میں صرف ایک سادہ نوکیا موبائل اور وہ بھی باہر ملکوں کے دورے پر جاتے وقت اوئے۔۔۔
مفتی صاحب کا تقریبا ایک ہفتہ ہمارے ساتھ ملتا جلتا رہا لیکن مفتی صاحب جیسا اللہ کے ولی بندہ میں نے اپنی زندگی میں نہیں دے کا ہمیشہ ذکر اذکار کرتا رہا بہت کم بولتا تھا تھا،
تیری سادگی اور خوداری پر میں کیا لکھوں😥
اس ماں کو سلام جس نے آپ جیسی ہستی کو جنا تھا😥
ملنگ درویش صفت انسان 😢
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اللہ پاک مفتی صاحب کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آئے، آمین

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیسوفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔مولانا عبدالشکور میریٹ ...
15/04/2023

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔

ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیایکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔

گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں کے لیا گیا ہے۔

ہوتل دیشان سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد صاحب کو اوگی سے دوبارہ ضلع بٹگرام ٹرانسفر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔۔موصوف ...
11/04/2023

ہوتل دیشان سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد صاحب کو اوگی سے دوبارہ ضلع بٹگرام ٹرانسفر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔۔موصوف نے پہلے بھی ضلع بٹگرام کی خدمت کی ہے اور آگے بھی جاری رکھیں گے۔۔

ہوتل دیشان سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد صاحب کو اوگی سے دوبارہ ضلع بٹگرام ٹرانسفر ہونے پر مبارکباد پیش کرتےہےبشیر احمد ن...
11/04/2023

ہوتل دیشان سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد صاحب کو اوگی سے دوبارہ ضلع بٹگرام ٹرانسفر ہونے پر مبارکباد پیش کرتےہے
بشیر احمد نے آج سے بطور ٹیکس سپر ڈنٹ ٹی ایم اے چارج سنبھال لیں گے، موصوف نے پہلے بھی ضلع بٹگرام کی خدمت کی ہے اور آگے بھی جاری رکھیں گے۔۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعونافسوس ناک خبر ضلع بٹگرام ۔گاؤں ڈنڈہ دیشان سے تعلق رکھنے والا  رشید بھائی اس فانی دنیا سے چل بس...
07/04/2023

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
افسوس ناک خبر ضلع بٹگرام ۔
گاؤں ڈنڈہ دیشان سے تعلق رکھنے والا رشید بھائی اس فانی دنیا سے چل بسے اللہ ہم سب کو اور مرحوم کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔اور رشید بھائی کا اللہ تعالیٰ اگلہ جہان خوبصورت بنائیں ۔ آمین ثم آمین
نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دن 2بجے ڈنڈہ دیشان میں ادا کی جائے گی

گاؤں ہوتل دیشان سے تعلق رکھنے مسجد رحمانیہ کے خطیب مولانا عزیز الحق عمرے کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے۔۔مولانا عزیز ال...
03/04/2023

گاؤں ہوتل دیشان سے تعلق رکھنے مسجد رحمانیہ کے خطیب مولانا عزیز الحق عمرے کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے۔۔
مولانا عزیز الحق رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کریں گے جہاں وہ احباب سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔۔۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Battagram News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Battagram News:

Share