
13/09/2025
پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی و سابق وفاقی وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی امریکہ و کینیڈا کا اجلاس ورجینیا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن سندھ صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی امریکہ و کینیڈا کے رہنماؤں جنید بشیر جانی، سردار صداقت حیات، خالد خان، شیخ اسد، وسیم خان و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں قائد پاکستان عمران خان کی قیادت پر شرکا نے غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کے محبوب قائد عمران خان پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حکومت کو جواب دینا پڑے گا۔ پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ فارم 47 کی حکومت تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک انصاف کو ختم نہیں کر سکی بلکہ عمران خان کی قید میں پوری قوم عمران خان بن کر تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہو گئی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کی قیادت نے آزادکشمیر میں جاری عوامی حقوق کی پرامن تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو تحریک انصاف نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی ہر فورم پر اس کے خلاف آواز اٹھائے گی۔ اشرافیہ کو اقتدار و مراعات عوام کے حوالے کرنی ہوں گی۔ ملک کو جونک کی طرح نچوڑ کھانے والی اشرافیہ کے دن گنے جا چکے ہیں۔ بنگلہ دیش نیپال کی طرح پاکستان میں بھی اشرافیہ کا مستقبل بھیانک نظر آ رہا ہے۔ جبر کا نظام زیادہ عرصہ نہیں چل سکتا