ONP News

ONP News ONP News is a leading news channel of pakistan, ONP News Brings the breaking and latest news

موبائل کو الٹا کر کے دیکھیں 😂
21/07/2025

موبائل کو الٹا کر کے دیکھیں 😂

07/07/2025

پنجاب بھر میں چنگچی رکشوں پر پابندی کا فیصلہ

05/07/2025

جس کی ماں فاطــمہ ؓ اور نانا نبــــی ﷺ
‏ جس کا بھائی حَســــن ؓ اور بابا علــــی ؓ
‏ اُس حُسیــــن ؓ ابن حیــــدر پہ لاکھوں ســـلام .....
‏ ‏

جب افغانستان کی باری تھی، تب عراق والوں نے، جب عراق کی باری تھی، تب لیبیا والوں نے، جب لیبیا کی باری تھی، تب شام والوں ن...
23/06/2025

جب افغانستان کی باری تھی، تب عراق والوں نے،
جب عراق کی باری تھی، تب لیبیا والوں نے،
جب لیبیا کی باری تھی، تب شام والوں نے،
جب شام کی باری تھی، تب لبنان والوں نے،
جب لبنان کی باری تھی، تب ایران والوں نے،
اور اب، جب ایران والوں کی باری ہے، پاکستان والوں نے بھی یہی سوچا، اور شاید ابھی بھی سوچ رہے ہیں

کہ ہماری باری کبھی نہیں آئے گی۔ لیکن، اب سوچنا پڑے گا !

13/06/2025

🚨عوامی سروے 🚨

کیا آپ ایران کو سپورٹ کرتے ہیں؟؟؟

13/06/2025

ایران کے پاس مضبوط فوج ہونے کے باوجود تمام لیڈر شپ کا قتل ہونا انٹلیجنس ناکامی ہے
اپنی ISI پر ہم جتنا فخر کریں کم ہے

13/06/2025

ایران نے جوابی حملہ کیا تو امریکہ اسرائیل کے دفاع میں کھڑا ہو گا، ٹرمپ حکومت کا اعلان۔۔!!

12/06/2025

🛑 آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟ 🛑

🛑 12 جون 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |

🚨 (1) بھارت: ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ، مسافروں سمیت 294 افراد ہلاک

🚨 (2) ایک مسافر بچ گیا، اسپتال میں علاج جاری، بوئنگ 787 طیارہ لندن جارہا تھا

🚨 (3) پائلٹ نے پرواز کرتے ہی مے ڈے کال دی، طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل پر گرا

🚨 (4) لندن جانے والی پرواز AI 171 آج دوپہر 1:38 بجے احمد آباد ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی لیکن چند منٹ بعد ہی گرکر تباہ ہوگئی

🚨 (5) حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 2 شیر خوار بچوں سمیت 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

🚨 (6) طیارے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی سوار تھے، 169 بھارتی، 53 برطانوی شہریوں کے علاوہ 7 پرتگالی، ایک کینیڈین باشندہ بھی سوار تھا

🚨 (7) طیارے میں بظاہر کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی۔ موسم بھی صاف تھا۔ فضا میں پرندوں سے ٹکرانے کا خطرہ بھی برائے نام تھا

🚨 (8) احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز گرگئے

🚨 (9) "احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے"، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

🚨 (10) ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافر کے اہم انکشافات

🚨 (11) وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کے لوگوں سے گہری ہمدردی ہے۔ نواز شریف کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

🚨 (12) "بھارتی طیارے کو گرنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگا"، سی این این کی چونکا دینے والی رپورٹ

🚨 (13) غ_ز_ہ کی جانب مارچ سے قبل مصر میں 200 سے زائد افراد زیر حراست

🚨 (14) وزیراعظم شہباز شریف کی اماراتی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

🚨 (15) 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے قبل ہی دکانداروں نے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھادیں

🚨 (16) اسرا_ئیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ

🚨 (17) ضلع کرم: فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 7 زخمی

🚨 (18) مردان: موٹروے پولیس اہلکار اپنی بیوی کے ہاتھوں قتل

🚨 (19) 13 تا 16جون ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

🚨 (20) وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ودیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس

🚨 (21) بھارتی طیارہ حادثہ، برطانوی بادشاہ اور وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کا افسوس کا اظہار

🚨 (22) بجٹ مسترد کر چکے، حکومتی اعداد و شمار پر اعتبار نہیں: شیخ وقاص اکرم

🚨 (23) خطے میں نئی جنگ کا آغاز انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے: شیری رحمان

🚨 (24) تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ، علاقے میں خوف وہراس

🚨 (25) وقت ختم: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

🚨 (26) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، چولستان میں پارہ 48 اور سبی میں 46 ہوگیا

🚨 (27) سورج قہر برسانے لگا، بہاولپور میں سخت گرمی سے نڈھال ہو کر 3 افراد جاں بحق

🚨 (28) بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن، پاکستان میں ایک کروڑ بچے مزدوری کرنے پر مجبور

🚨 (29) اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح چھونے کےبعد ایک لاکھ 24 ہزار 93 پوائنٹس پر بند

🚨 (30) کراچی: ملیر جیل سے فرار مزید 4 قیدی پکڑے گئے، 68 کی تلاش اب بھی جاری

🚨 (31) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

🚨 (32) پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

🚨 (33) شکارپور: انڈس ہائی وے پر مسلح ملزمان کی کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

🚨 (34) ’بےرحم قاتل ہمدردی کے قابل نہیں‘، نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی سزائے موت کا تحریری فیصلہ جاری

🚨 (35) مستند فوٹیج خود ثبوت بن سکتی ہے، ریکارڈ شدہ ویڈیو یا تصاویر بطور شہادت پیش کی جاسکتی ہیں، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

🚨 (36) سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہے

🚨 (37) سرگودھا: والی بال میچ کے دوران قتل کرنیوالے مجرموں کو مجموعی طور پر 94 سال کی سزا

🚨 (38) حکومت کی جانب سے انعامات کے اعلان کے باوجود آج تک کسی سے کوئی انعام نہیں ملا: باکسر عثمان وزیر

🚨 (39) امریکی ناظم الامور کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے فروغ کا اعادہ

🚨 (40) سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

🚨 (41) خیبرپختونخواحکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے مشروط کردیا

🚨 (42) پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر میں 167 ملین ڈالر کا اضافہ

🚨 (43) سندھ کا تین ہزار ارب مالیت کا بجٹ کل پیش ہوگا، ٹیکس وصول کی شرح بڑھنے کا امکان

🚨 (44) گاڑی کی ٹکر لگنے پر مشتعل افراد کا سینئر اداکار راشد محمود پر تشدد، شناختی کارڈ بھی چھین لیا

🚨 (45) بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اب مزید مہنگائی ہوگی، سپریم کورٹ بار

🚨 (46) پنجاب؛ دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیاں، ہر جوڑے کو دو لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان

🚨 (47) خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک، آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

🚨 (48) پنجاب کے چڑیا گھروں اور سرکس میں جانوروں کی بے رحمانہ قید، وائلڈ لائف حکام و دیگر عدالت طلب

🚨 (49) ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا، وزیر خزانہ

🚨 (50) سینیٹر راجہ ناصر عباس 2014ء کے دھرنا کیس سے بری

🚨 (51) کراچی میں پہلی مرتبہ بھاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ شروع

🚨 (52) سدھو موسے والا کے قتل پر کوئی پچھتاوا نہیں، مرکزی ملزم گولڈی برار

🚨 (53) ملک بھر میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشنز دینے کا منصوبہ تیار

🚨 (54) فنانس بل 2025 میں سخت اقدام، نان فائلرز پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہوگا

🚨 (55) کراچی: گلستان جوہر میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

جس وقت طیارہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گرا، میس میں میڈیکل کے طلبہ کھانا کھا رہے تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق طلبہ کی بھی ام...
12/06/2025

جس وقت طیارہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گرا، میس میں میڈیکل کے طلبہ کھانا کھا رہے تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق طلبہ کی بھی اموات ہوئی ہیں۔۔!! 💔
انڈیا میں مسافر طیارہ بی جے میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل پر گرنے کے بعد تباہی کے مناظر

12/06/2025

بھارت
احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، طیارے میں 252 مسافر تھے جو بھارت سے برطانیہ جا رہے تھے

12/06/2025

اسرائیل ایران پر حملے کے لیے تیار ہے
امریکی میڈیا

11/06/2025

آ تجھ کو بتاؤں
تفسیرِ بجٹ کیا ہے
شمشیر و سناں اوّل
تعلیم و صحت آخر

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ONP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ONP News:

Share