Zahid Farooqi

Zahid Farooqi إن صلاتي و نسكي و محياي و مماتي لله رب العالمين

(القرآن)
http:www.jiajk.org

19/10/2025
23/09/2025

مِرے جنوں کا نتیجہ ضرور نِکلے گا
اِسی سیاہ سمندر سے نُور نِکلے گا

گِرا دیا ہے تو ساحِل پہ انتظار نہ کر
اگر وُہ ڈوب گیا ہے ، تو دُور نِکلے گا

اُسی کا شہر ، وہی مدّعی ، وہی منصف
ہمیں یقیں تھا ،،، ہمارا قصُور نِکلے گا

یقیں نہ آئے تو اِک بات پُوچھ کر دیکھو
جو ہنس رہا ہے، وُہ زخموں سے چُور نِکلے گا

اُس آستین سے اشکوں کو پوچھنے والے
اُس آستین سے خنجر ضرور نِکلے گا

شاعر : امیرؔ قزلباش ²⁰⁰³-¹⁹⁴³
مجموعۂ کلام : (بازگشت)

23/09/2025

یہ ڈان نیوز کی خبر ہے ۔ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ تو گیا آج گٹر میں۔

05/09/2025
05/09/2025
05/09/2025

حافظ نعیم الرحمن کا وزیراعظم افغانستان کو خط، زلزلہ تباہی پر اظہار افسوس۔
امیر جماعت اسلامی کی جانب سے ملا حسن اخوند کو امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی،الخدمت کو خوراک، ادویات بھیجنے کی ہدایات جاری کردیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم افغانستان ملا محمد حسن اخوند سے مشرقی افغانستان میں شدید زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پڑوسی اسلامی ملک میں جاری امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم افغانستان کے نام خط میں امیرجماعت اسلامی نے افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دین کے رشتے سے افغان بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اور ان کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں پوری جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم افغانستان کے عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ افغان عوام کو اس مشکل صورتحال سے نکلنے میں کامیاب کرے اور پاکستان اور افغانستان کو مصائب سے محفوظ رکھے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی اور الخدمت کے ہزاروں کارکنان و رضاکاران ملک بھر میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم اس کے باجود افغان بھائیوں سے بھی حتی المقدور تعاون کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم افغانستان کو آگاہ کیا کہ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کو امدادی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ہدایت پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم خان، امیر صوبہ پختونخوا وسطی عبدالواسع، سیکریٹری صابر حسین اور الخدمت کی صوبائی صدر وقاص خان چمکنی نے پشاور میں افغان قونصلر حافظ محب اللہ سے ملاقات کی۔ جماعت کے راہنماؤں نے زلزلے کے نتیجے میں شہدا کے مغفرت اور زخمیوں کے لئے صحت یابی کی دعا کی۔
وفد نے قونصل جنرل کو بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر کل سے خوراک، ادویات اور خیموں پر مشتمل امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے افغانستان منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

05/09/2025

Address

Islamabad
12080

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Saturday 08:00 - 17:00
Sunday 08:00 - 17:00

Telephone

+966548798311

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zahid Farooqi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zahid Farooqi:

Share