Tanzeem .ul Awan Arukas Murree.

Tanzeem .ul Awan Arukas Murree. ya Allah ham pr rihm frma or 5 waqt ka nimazi bana ameen

27/07/2025
20/07/2025
20/07/2025

"قدرتی آفات پہ سیاست؟ !"

سالگراں، گھوڑا گلی، تریٹ اور لورہ گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد، کچھ سوشل میڈیا ٹاؤٹ ایک بار پھر جھوٹ بولنے اور الزام تراشی کے میدان میں کود پڑے۔

فارم 47 کا راگ الاپنے والوں سے سوال ہے:
جب عوام مشکلات میں ہیں، تو تم کہاں ہو؟ صرف فیس بک پر؟
کیمرے لے کر تصویریں؟
یا بس گند پھیلانے آئے ہو؟

لیکن ہمارا جواب ہے خدمت، کردار اور ترقی!

راجہ اسامہ اشفاق سرور صاحب کی قیادت میں مری میں جو ترقی ہوئی، وہ دعوے نہیں، ثبوت ہے:

سملی اسپتال کو جدید ترین جنرل اسپتال میں تبدیل کیا
مری کی پہلی کارڈیالوجی یونٹ قائم
درجنوں سڑکوں کی تعمیر و مرمت
نمبل، کہوٹی، کوٹلی ستیاں سمیت دیہی علاقوں تک ترقیاتی کاموں کے منصوبے
کسان ونگ، نوجوانوں اور خواتین کے لیے رابطہ مہم

- یاد رکھو نوجوانو
سوشل میڈیا پر فیک پوسٹ بنا کر کوئی لیڈر نہیں بنتا
اصل لیڈر وہ ہوتا ہے جو مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہو
اور راجہ اسامہ اشفاق سرور عوام کے دلوں میں اسی لیے بستے ہیں اور انشا اللہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں مری میں الحمدللہ اربوں کے پرو جیکٹ شروع ہیں 500 سو کے نہیں
ملک عبد الستار اعوان انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل مری

17/07/2025

راولپنڈی میں بارش کی حالیہ صورتحال:
17 جولائی ،2025 صبح چار بجے

موجودہ صورتحال:
- راولپنڈی میں شدید بارش کے سبب کچھ نشیبی علاقوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں
- تاہم اب تک کسی بھی مقام پر "سیلاب" یا نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی
- گوالمنڈی، مریڑ، صادق آباد، کمیٹی چوک اور لئی کے اطراف میں واسا اور ریسکیو ادارے مسلسل متحرک ہیں
ضلعی انتظامیہ کے اقدامات:
- فلڈ ایمرجنسی نافذ ہے (15 جولائی تا 31 اگست)
- نالہ لئی، کٹاریاں، گنج منڈی اور دیگر نالے ڈیجیٹل سنسر سسٹم سے مانیٹر ہو رہے ہیں
- سات فلڈ ریلیف کیمپ فعال ہیں — مقامی اسکولوں میں خوراک، پانی، طبّی امداد و رہائش کی سہولت موجود
- ریسکیو 1122، واسا، سول ڈیفنس، پولیس اور ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہیں
- کشتیاں، پمپ مشینیں، اور لائف جیکٹس متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں

شہریوں سے گزارش:
- افواہوں سے گریز کریں، صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد رکھیں
- نشیبی علاقوں میں بلا ضرورت نہ نکلیں
- کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ریسکیو 1122 یا ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کریں
- اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو ترجیح دیں
- محلہ یا گلی میں پانی جمع ہونے کی صورت میں واسا ہیلپ لائن یا علاقائی دفتر سے اطلاع دیں

اطمینان بخش پہلو:
- بارش کے باوجود نالہ لئی کی سطح قابو میں ہے
- ضلعی ادارے وقت پر متحرک ہیں
- شہر میں کسی بھی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
- مقامی شہری اور ادارے باہمی تعاون سے نظام کو فعال رکھے ہوئے ہیں

یہ رپورٹ ضلعی اداروں اور مقامی ذرائع سے مصدقہ معلومات پر مبنی ہے اور افواہوں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔ اسے آگے شیئر کر کے دوسروں کو بروقت آگاہ کریں تاکہ خوف کی فضا کی بجائے اعتماد قائم کیا جا سکے۔

20/06/2023

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

18/06/2022
  میرے قبیلہ کا نوید اقبال اعوان اپنے خاندان کے سات افراد سمیت حکومتی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا اے ایس آئی نوید اقبال نے ا...
08/01/2022


میرے قبیلہ کا نوید اقبال اعوان اپنے خاندان کے سات افراد سمیت حکومتی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا
اے ایس آئی نوید اقبال نے اپنی اہلیہ کو رات گیارہ بجے بتایا کہ وہ برف میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن صبح سات بجے جب ان کی اہلیہ نے خیریت کے لیے کال کی تو معلوم ہوا کہ نوید اقبال اور بچوں سمیت خاندان کے آٹھ افراد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
گلڈنہ میں پھنسی گاڑیوں میں سے ایک نوید اقبال اعوان کی گاڑی سوزوکی مارگلہ تھی جس کی تکلیف دہ ویڈیو شاید آپ نے بھی سوشل میڈیا پر دیکھی ہو لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
سیر کے لیے مری جانے والے یہ سیاح جن میں بچے اور بڑے شامل تھے ممکنہ طور پر دم گھٹنے سے جانیں گنوا بیٹھے اور اب خاندان والے ان ایمبولینسز کے منتظر ہیں جو ٹریفک میں راستہ بناتے ہوئے واپسی کے سفر میں ہیں۔
لیکن ایسا نہیں کہ نوید اقبال اعوان نے موت سے بچنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی۔
وہ رات گیارہ بجے اپنی اہلیہ سے پہلے اپنے ایک دوست سے درخواست کرتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ مہربانی کریں کوئی بات کریں یہاں ہر گاڑی میں بچے ہیں، بچے رو رہے ہیں۔
ان کے آڈیو میسج کی تصدیق ان کی اہلیہ کے بھائی ماجد نے کی جس میں نوید کو اپنے دوست سے کہتے سنا جا سکتا ہے کہ 'جہاں پر برف باری زیادہ ہوئی ہے روڈ بلاک ہوا ہوا ہے، 12 بجے سے لے کر ابھی تک آٹھ نو ہونے والے ہیں۔ ان کی گاڑی آتی ہے برف ہٹانے والی وہ صبح سے نہیں آئی، بچے بہت تنگ ہو رہے ہیں، نہ کھانے کے لیے کچھ ہے اور نہ پینے کے لیے کچھ ہے۔ کم سے کم آپ مہربانی کر کے کوئی خبر تو چلائیں۔ دیکھیں ناں کچھ ہو سکتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہم مری سے نتھیا گلی جانے والے روڈ پر کھڑے ہیں یہاں گاڑیاں آدھی آدھی برف میں ہیں۔
’ہر گاڑی میں بچے بیٹھے ہوئے ہیں نہ صبح سے کچھ کھانے کے لیے کچھ ہے، بچوں کی حالت بری ہے۔ ان کی ایک گاڑی آتی ہے برف ہٹانے والی وہ ایسے نواب ہیں نہ صبح سے کوئی پولیس والا آیا ہے نہ ٹریفک والا آیا ہے کہ وہ گاڑی آگے سے ہٹواتا، نہ کوئی گاڑی آئی ہے برف ہٹانے والی۔‘
نوید اقبال اعوان کے کزن طیب گوندل نے بی بی سی کو بتایا کہ نوید نے ان کے ذریعے حکام اور انتظامیہ سے درخواست کی تھی جس پر تسلی تو دی گئی تاہم مدد کو کوئی نہیں آیا۔ طیب کہتے ہیں کہ ’نوید نے میرا آخری پیغام صبح چار بجے پڑھا لیکن اس کے بعد کوئی جواب آیا اور نہ ہی انھوں نے میرا پیغام پڑھا۔ میرا خیال ہے کہ وہ سو گئے تھے۔‘
مری کے مکین کہتے ہیں کہ ہم نے اپنی زندگی میں سرد موسم میں ایسے حالات میں اتنی اموات نہیں دیکھیں۔
اس وقت نوید کے گاؤں اور یہاں اسلام آباد میں ان کے گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ ان کی اہلیہ اپنے خاندان اور زندہ بچ جانے والے ایک بیٹے کے ہمراہ میتوں کے اسلام آباد پنچنے کی منتظر ہیں۔
49 سالہ اے ایس آئی نوید اقبال اعوان کے ساتھی اہلکار مرید حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ ہمارا ساتھی بہت ہنس مکھ تھا۔ ہمیں اس کی موت کی تصدیق ایک ویڈیو کے ذریعے ہوئی جو صبح سے گردش کر رہی تھی ایک ساتھی نے دیکھا اور بتایا کہ یہ تو نوید ہے۔

مرید بتاتے ہیں نوید گذشتہ چار ماہ سے تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔ وہ کچھ دن سے ذکر کر رہا تھے کہ مری جانا چاہیے اور پھر وہ تین روز کی چھٹی پر چلا گئے۔

نوید کی اہلیہ کے بھائی ماجد نے بی بی سی کو بتایا کہ میری بہن کہتی ہیں کہ رات گیارہ بجے نوید نے انھیں آخری فون کال کی اور بتایا تھا کہ ہم برف میں پھنس گئے ہیں اس کے بعد ہم سو گئے اور صبح سات بجے فون پر ان کی موت کی اطلاع ملی۔‘

وہ کہتے ہیں کہ نوید بچوں کو سیرو تفریح کرواتے تھے اور گھومنا پھرنا بہت پسند کرتے تھے اور اس ٹرپ کا بھی انھوں نے ہی پلان کیا تھا۔

ماجد نے بتایا کہ نوید مری جانے کے لیے تین روز پہلے اپنے بچوں کو تلہ گنگ کے گاؤں دودیال سے لے کر آئے تھے۔

وہ کہتے ہیں کہ بچوں کی چھٹیاں تھیں تو پانچ میں سے تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ان کے ساتھ مری کی سیر کے لیے اسلام آباد آ گئے جبکہ بڑا بیٹا اپنی امی کے پاس گاؤں میں ہی رہا۔

مری جانے کے لیے نوید کے ہمراہ ان کی اسلام آباد میں مقیم ایک بہن ان کا ایک بیٹا اور ان کے بھائی آصف کا بیٹا بھی شامل تھا۔

اے ایس آئی نوید اقبال کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انھیں اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایمبولینسز میں جاں بحق ہونے والے خاندان کے افراد کے جسد خاکی ہسپتال سے بھجوا دیے گئے ہیں اور چند گھنٹوں میں وہ اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

ماجد نے بی بی سی کو بتایا کہ اے ایس آئی نوید اقبال ان کی بہن اور ہلاک ہونے والے چھ بچوں کی نماز جنازہ کل تلہ گنگ کے علاقے دودیال میں دن ڈھائی بجے ادا کی جائے گی۔

نوید کے دفتر کے ساتھی بتاتے ہیں کہ ان کی میت کو لانے کے لیے ہمارے افسران بھی مری جانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز میں ادا کیا جائے گا۔

مقامی نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی نوید اقبال کی آڈیو کلپ جو انھوں نے اپنے کزن کو بھجوائی سن کر یہ تو اندازہ ہوتا ہے کہ شاید خراب صورتحال کے باوجود انھیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ موت ان تک آ پہنچے گئی۔

20 گھنٹوں تک محصور رہنے کی وجہ سے وہ تھک چکے تھے لیکن مدد کی امید رکھتے تھے جو انھیں نہیں مل سکی۔

وہ کہتے ہیں کہ مزہ تو تب آئے جب کوئی سسٹم بن جائے۔ وہ اس کرین کے منتظر تھے جو ان کے لیے اور دیگر محصور افراد کے لیے راستہ صاف کرتی یا ان ٹریفک اور انتظامی اہلکاروں کے جو ان کو یہاں سے کسی محفوظ مقام پر جانے میں مدد دیتے۔

لیکن بے بسی کے عالم میں ان سمیت گاڑی میں موت کی نیند سونے والے بچے اور ان کی بہن کی ویڈیو سمیت دیگر لوگوں کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ہر ایک سوال کر رہا ہے کہ کیا موسم کی پیشگی اطلاع کے باوجود سیاحوں کو روکا نہیں جا سکتا تھا اور کیا مری کے مرکزی مقامات پر اتنی ناکافی سہولیات اور پلاننگ تھی کہ ایک سیاحتی مقام پر ایک دن میں 21 قیمتی جانیں گنوا دی گئیں۔
یہ صرف ایک فیملی کی کہانی ہے جسے ہم جانتے ہیں اور اس کا تعلق میرے قبیلہ اعوان سے ہے اسی طرح کتنے ماؤں کے لال حکومتی نااہلی اور بدانتظامی کی بھینٹ چڑھ گئے ذمہ دار کون ہے اس کا تعین کب ہو گا کون کرے گا

22/10/2021

Address

Islamabad

Telephone

+923005278570

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tanzeem .ul Awan Arukas Murree. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share