
21/07/2024
یہ ہے انڈین ملک فیملی ، ارمان ملک جو دو شادیوں کی خاطر ہندو سے مسلمان ہوا۔ اپنی ہی بیوی کی سہیلی کے ساتھ سات دن کے چکر کے بعد شادی کرلی۔
پہلی بیوی پائل رونے کے بعد صبر کرلی اور دوسری بیوی کارتیکا کو گھر لے آئی۔ پھر ان کے ولاگ وائرل ہونے لگے اور یہ دوبارہ سے سہیلیاں پلس سوکنیں بن گئیں۔ اب پہلی کے تین بچے، دوسری کا ایک بچہ سب مل کر رہتے ہیں اور خوب کمائی کر رہے ہیں۔
بگ باس میں ارمان دونوں بیویوں سمیت پہنچ گیا۔ پہلی بیوی پائل تو جلد باہر نکل گئی اور باہر نکل کر خوب ہمدردیاں بٹورنے لگی۔ لوگوں نے خوب تنقید کی۔
اب آتے ہیں اصل بات کی طرف ، بگ باس میں وشال نامی لڑکے نے ایک ساتھی کے کان میں کہا کارتیکا بھابھی سندر لگتی ہیں ۔ جس پہ پائل نے یہ سین دیکھتے ہوئے ارمان کو چغلی لگا دی اور ارمان مہا غیرت مند بنتے ہوئے وشال کو تھپڑ لگا دیتا ہے ۔
ارمان کو یہ ڈر تھا کہ میں سات دنوں میں کارتیکا کو سیٹ کرسکتا ہوں تو کہیں وشال بھی نہ سیٹ کرلے۔