
12/03/2025
جعفر ایکسپریس ٹرین کے اغوا کا دنیا میں چھٹا واقعہ ہے
دنیا بھر میں ٹرین اغوا کے پانچ واقعات رونما ہوئے۔
پہلا واقعہ1923 میں لینچینگ چین میں سابق فوجیوں شنگھائی گرین گینگ نے ٹرین اغوا کی 25 مغربی مسافروں اور ایک امریکی سنیٹر کی بیٹی سمیت 300 مسافر اغوا کر لئے۔ جنہیں 85 ہزار ڈالر تاوان کے بدلے رہا کیا گیا۔
انڈونیشیا کے ملوکنز محاذ نے دو بار 1975 اور پھر 1977 میں ہالینڈ میں علیحدہ ملک کے لئے ٹرینیں اغوا کیں۔
بھارت میں پہلی بار 2009 میں ماؤسٹ علیحدگی پسندوں نے جنگل محل کے قریب بھونھانیسر راجدھانی ایکسپریس ٹرین اغوا کی۔
2013 میں رائے پور کے قریب سرونا ریلوے سٹیشن کے قریب جان ستابدی ایکسپریس اغوا کرلی تاکہ ایک ہارڈ کور گرفتار مجرم ہپندرا سنگھ کو رہا کرایا جا سکے.
جعفر ایکسپریس کے اغوا کا یہ دنیا میں چھٹا واقعہ ہے۔