PEF News پیف نیوز

PEF News پیف نیوز PEF
This Page is related to current affairs, news, jobs, youTubers,

21/08/2026
SiS App Check your Paneltiesسس ایپ پر اپنی پینلٹی چیک کرلیں
21/08/2026

SiS App Check your Panelties
سس ایپ پر اپنی پینلٹی چیک کرلیں

21/08/2026

جولائی کی ادائیگی میں پھر کٹوتی — آخر وجہ کیا ہے؟

PEF پارٹنر سکولز پہلے ہی مہنگائی اور دیر سے ملنے والی ادائیگیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اب جولائی کی ادائیگی میں بھی پہلے سے زیادہ کٹوتی کر دی گئی ہے، لیکن افسوس کہ کٹوتی کی واضح وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔

اگر کسی سکول کی کارکردگی یا کسی ایکٹیویٹی کی وجہ سے کٹوتی کی گئی ہے تو کم از کم وجہ اور کمی کی نشاندہی تو کی جائے تاکہ سکول انتظامیہ اپنی غلطی کو درست کر سکے اور آئندہ ایسی کٹوتی سے بچ سکے۔

آخر ہم اس مہنگائی میں کیسے سکول چلا سکتے ہیں؟
اساتذہ کی تنخواہیں، بجلی، انٹرنیٹ، دیگر اخراجات اور روزمرہ کے سکول کے معاملات پہلے ہی مشکل ہیں، اور اوپر سے ادائیگی میں غیر واضح کٹوتیاں مزید پریشانی کا باعث بن رہی ہیں۔

ہم کسی رعایت کا مطالبہ نہیں کر رہے، صرف اتنا چاہتے ہیں کہ:

اگر کٹوتی کی گئی ہے تو وجہ بھی واضح کی جائے۔
اگر کوئی کمی ہے تو بتائی جائے تاکہ اسے درست کیا جا سکے۔
اور اگر کوئی پالیسی ہے تو اسے واضح طور پر بتایا جائے۔

شفافیت ہی اعتماد کی بنیاد ہے۔ امید ہے PEF پارٹنر سکولز کی اس جائز تشویش پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) فیز تھری کے تحت منتخب لائسنسیز کے لیے اورینٹیشن سیشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ بہاولپور...
20/08/2026

پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) فیز تھری کے تحت منتخب لائسنسیز کے لیے اورینٹیشن سیشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ بہاولپور میں منعقدہ اورینٹیشن سیشن میں شرکاء کو سکولز کے مؤثر انتظام، تعلیمی معیار میں بہتری اور طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔

یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سرکاری سکولوں میں مفت اور معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

سرکاری سکول، معیاری سکول۔

20/08/2026

Payment Update July
آج انشاالله تمام پروگرامز کو پیمنٹ مل جاے گی..

FAS-EVS-NSP-PSRP

ای وی ایس کی جولائی کی پیمنٹ ملنا شروع ہو چکی ہے..

📢 اہم اطلاع برائے تمام سکول مالکان / پارٹنرززندگی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈ فعال کرنے کے حوالے سے اہم ہد...
18/08/2026

📢 اہم اطلاع برائے تمام سکول مالکان / پارٹنرز

زندگی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈ فعال کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات

تمام سکول مالکان / پارٹنرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن سکولوں کے ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس مکمل ہو چکے ہیں اور اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈز موصول ہو گئے ہیں، وہ زِنْدَگی ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈ کی ایکٹیویشن کا عمل مکمل کریں۔

📱 زندگی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ:

1️⃣ اپنے موبائل فون میں گوگل پلے اسٹور کھولیں۔

2️⃣ سرچ بار میں "Zindigi – All in One Finance" لکھ کر تلاش کریں۔

3️⃣ایپ ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں۔

4️⃣ ایپ میں موجود ہدایات کے مطابق اپنے اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈ کی ایکٹیویشن مکمل کریں۔

🎥 اہم ہدایت:

اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈ کی ایکٹیویشن کے مکمل طریقہ کار اور رہنمائی کے لیے فراہم کردہ ویڈیو کو احتیاط سے دیکھیں اور تمام مراحل ہدایات کے مطابق مکمل کریں۔

تمام متعلقہ سکول مالکان / پارٹنرز سے گزارش ہے کہ اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈ کی ایکٹیویشن کا عمل بروقت مکمل کریں تاکہ بینکنگ کی سہولیات سے بلا تعطل استفادہ کیا جا سکے۔

18/08/2026

*IMPORTANT*

*Intimation for Orientation OF PSRP-III Licensees*

Dear Licensee,
It is to inform you that a comprehensive orientation session has been scheduled for the
PSRP-III Licensees of Districts Bahawalpur, Bahawalnagar and Rahim Yar Khan. The objective
of this session is to brief school representatives on operational guidelines, school infrastructure
improvement, submission of compliance report for hiring of teachers in outsource schools, IT
systems (SIS/TIS), monitoring, Quality Assurance protocols and administrative compliance.
You are hereby directed to ensure attendance at the orientation session as per the following
schedule:
* Date: August 19, 2026 (Wednesday)
* Reporting Time: 09:00 AM
* Venue: Main Examination Hall of Government S.E. College, Bahawalpur
Please note that attendance is mandatory and strictly
one participant from each school must
report punctually at the venue. Under the young entrepreneur category the lead will attend the
orientation session.

Regards

رانا سکندر حیات کو *لٹریسی اور نان فارمل بیسک ایجوکیشن* کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا۔
17/08/2026

رانا سکندر حیات کو *لٹریسی اور نان فارمل بیسک ایجوکیشن* کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا۔

17/08/2026

اس کا کل اسکور 100 نمبر ہے:
1۔ QAT کا نتیجہ — 40 نمبر
QAT میں بچوں کی اوسط کارکردگی کے مطابق نمبر ملیں گے:

https://chat.whatsapp.com/JLLVZriHWqrDbsC2CG0m3T

100% نتیجہ = 40 نمبر

90% سے کم مگر 90% یا زیادہ = 35 نمبر
80% سے کم مگر 80% یا زیادہ = 30 نمبر
70% سے کم مگر 70% یا زیادہ = 25 نمبر
60% سے کم مگر 60% یا زیادہ = 20 نمبر
50% سے کم مگر 50% یا زیادہ = 15 نمبر
50% سے کم = 0 نمبر
یعنی QAT کے نمبر سب سے زیادہ اہم ہیں، کل 40 نمبر۔
2۔ سالانہ داخلوں میں اضافہ — 5 نمبر
پچھلے تعلیمی سال کے مقابلے میں طلبہ کی تعداد کتنی بڑھی:
50% یا زیادہ اضافہ = 5 نمبر
40% سے 50% سے کم = 4 نمبر
30% سے 40% سے کم = 3 نمبر
20% سے 30% سے کم = 2 نمبر
10% سے 20% سے کم = 1 نمبر
10% سے کم = 0 نمبر
اس کے لیے تعلیمی سال کے آخری دن کی enrollment کو baseline یعنی بنیاد بنایا جائے گا۔
3۔ بچوں کو سکول میں برقرار رکھنا (Retention) — 5 نمبر
100% بچے برقرار = 5 نمبر
95% سے 100% سے کم = 2 نمبر
90% سے 95% سے کم = 0 نمبر
85% سے 90% سے کم = -2 نمبر
85% سے کم = -5 نمبر
یعنی بچوں کا سکول چھوڑنا زیادہ ہو تو نمبر کم بھی ہو سکتے ہیں۔
4۔ Student-Teacher Ratio — 5 نمبر
1 استاد : 20 یا اس سے کم بچے = 5 نمبر
20 سے زیادہ، 25 تک = 4 نمبر
25 سے زیادہ، 30 تک = 3 نمبر
30 سے زیادہ = 1 نمبر
5۔ Teachers کی تعلیمی قابلیت — 5 نمبر
اساتذہ میں کتنے فیصد افراد Graduation یا اس سے زیادہ تعلیم رکھتے ہیں، اس حساب سے نمبر دیے جائیں گے۔
6۔ Teachers کی Professional Qualification — 5 نمبر
اساتذہ میں کتنے فیصد کے پاس B.Ed / M.Ed یا متعلقہ Professional Qualification ہے، اس حساب سے نمبر ملیں گے۔
ان اوپر والے تمام Academic indicators کے کل 65 نمبر ہیں۔
7۔ Infrastructure Compliance — 25 نمبر
سکول کی عمارت اور سہولیات کے 25 نمبر ہیں، ہر حصے کے 5 نمبر:
① Boundary Wall & Main Gate — 5 نمبر
Boundary wall مکمل اور اچھی حالت میں ہو
Main gate درست ہو
سکول کا نام اور EMIS Code نمایاں طور پر لکھا ہو
دیوار/گیٹ صاف، پینٹ شدہ اور محفوظ ہو۔
② Drinking Water — 5 نمبر
صاف اور محفوظ پینے کا پانی ہر وقت دستیاب ہو۔
③ Washrooms — 5 نمبر
واش روم صاف اور hygienic ہو
فرش ٹائل شدہ ہو
دیواریں صاف اور پینٹ شدہ ہوں
ہاتھ دھونے کی جگہ، نل اور صابن موجود ہو۔
④ Classrooms — 5 نمبر
کلاس روم میں:
چھت/دیواریں درست ہوں
فرش درست ہو
کھڑکیاں اور ventilation مناسب ہو
safety nets ہوں
لائٹس اور پنکھے چل رہے ہوں
فرنیچر مناسب حالت میں ہو
کوئی ٹوٹا ہوا یا غیر ضروری سامان نہ پڑا ہو۔
⑤ School Ground — 5 نمبر
گراؤنڈ صاف ستھرا ہو
مناسب landscaping ہو
درخت/پودے اور مناسب راستے موجود ہوں
Tiles/Bricks کے ذریعے pathways وغیرہ بنے ہوں۔
8۔ Additional Facilities — 10 نمبر
یہ اضافی سہولیات سکول کو مزید 10 نمبر دے سکتی ہیں:
① نیا Classroom — 4 نمبر
موجودہ سال کے معیار کے مطابق ایک نیا کلاس روم تعمیر کیا جائے تو 4 نمبر۔
② Computer Lab — 2 نمبر
6 یا اس سے زیادہ کمپیوٹر
Internet کی سہولت
تو 2 نمبر۔
③ Library — 2 نمبر
150 کتابوں کی لائبریری ہو تو 2 نمبر۔
④ Swings & Sports Facilities — 2 نمبر
مختلف اقسام کے 3 جھولے ہوں تو 2 نمبر۔
⭐ مکمل فارمولا
Academic Performance = 65 نمبر
Infrastructure = 25 نمبر
Additional Facilities = 10 نمبر
Total = 100 نمبر
حاصل کردہ نمبر
Category
90 یا زیادہ
A+
75 تا 89
A
60 تا 74
B
45 تا 59
C
45 سے کم
D
۔

Address

G5
Islamabad
002

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PEF News پیف نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share