ابو هريره جامع مسجد دربند مانسهره

ابو هريره جامع مسجد دربند مانسهره مولانا محمد یوسف یوسف امام خطیب ابوہریرہ مسجد نیو دربند ضلع مانسہرہ

شدید گرمی میں چھٹیوں کو قیمتی بنانے کے لیے تعلیم وتعلُّممیں مصروف عملمدارس کے اساتذہ و طلباء واقعی اللہ کے منتخب کردہ لو...
25/06/2025

شدید گرمی میں چھٹیوں کو قیمتی بنانے کے لیے تعلیم وتعلُّم
میں مصروف عمل
مدارس کے اساتذہ و طلباء واقعی اللہ کے منتخب کردہ لوگ ہیں

10/06/2025

✍️ بہن کی خاموش پکار — دربارِ الہی سے فریاد

رات کے سناٹے میں ایک آہ سنائی دیتی ہے... کوئی چپ چاپ رو رہا ہے...
کوئی اپنی زبان سے نہیں، آنکھوں سے سوال کر رہا ہے۔ وہ بہن ہے... وہ بیٹی ہے... وہ وارثہ ہے... وہ وہی ہے جس نے بچپن میں تمہارے کپڑے دھوئے، تمہیں کھلایا، جس کے ہاتھوں سے نوالے کھا کر تم نے جوانی پائی۔
آج وہی بہن خاموش ہے، کیونکہ آواز بلند کرنے سے "شرم" آتی ہے، "معاشرتی تہمت" کا خوف ہوتا ہے، یا پھر اس لیے کہ وہ کبھی مانگنے والی نہیں تھی — حق دار تھی، ہے اور رہے گی۔

🕯️ باپ کی شفقت کے بعد خالی ہاتھ
جب والد دنیا سے رخصت ہوتا ہے، تو صرف ایک لاش نہیں جاتی، چھت چلی جاتی ہے، سایہ چھن جاتا ہے، اور اگر انصاف نہ ہو تو بہنوں کا حق بھی دفن ہو جاتا ہے۔
باپ کی جائیداد ہو یا پیسے، پلاٹ ہو یا گھر — اللہ کا دیا ہوا مال ہے۔ اس پر کسی کا ذاتی قبضہ نہیں۔ شریعت نے سب کے حصے مقرر کر دیے ہیں، حتیٰ کہ ماں، بیوی، بیٹی، بہن، سب کے۔
مگر افسوس!
جب جائیداد تقسیم ہوتی ہے، تو اکثر بہنوں کا نام ہی نہیں لیا جاتا۔ کوئی کہتا ہے، "یہ تو بیاہ دی گئی ہے"،
کوئی کہتا ہے، "ہم نے جہیز دے دیا تھا"،
اور کوئی صرف اتنا کہہ کر حق کھا جاتا ہے:
"تمہیں ضرورت ہی کیا ہے؟"

یہ خاموشی سوال بن کر قبر میں جائے گی
وہ بہن شاید کچھ نہ بولے، شاید آنسو پونچھ لے، شاید ہنس کر کہہ دے: "رہنے دو بھائی..."
لیکن اے بھائی!
کبھی سوچا؟
کل قیامت کے دن جب رب العٰلمین کا دربار سجے گا،
جب حساب کتاب ہوگا،
جب کوئی جھوٹ نہ بول سکے گا —
تو کیا کرو گے؟
جب بہن کہے گی:
"اے میرے رب!
دنیا میں زبان بند رکھی، مگر آج تیری عدالت میں آواز بلند ہے —
مجھے میرے بھائیوں نے میرا حق نہ دیا۔"
کیا جواب دو گے؟

🕌 قرآن کا حکم، شریعت کی گواہی
قرآن کہتا ہے:
"لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ"
(النساء: 7)
"مردوں کے لیے بھی حصہ ہے اس مال میں جو والدین اور قریبی رشتہ دار چھوڑ جائیں، اور عورتوں کے لیے بھی حصہ ہے۔"
اللہ نے بیٹی کا، بہن کا، بیوی کا، ماں کا — سب کا حق مقرر کیا ہے۔
اگر تم نے وہ حق نہ دیا، تو تم غاصب ہو، ظالم ہو، اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جس نے کسی کا ایک بالشت زمین بھی ناحق لی، وہ قیامت کے دن سات زمینوں تک اس میں دفن ہوگا۔"
(صحیح بخاری)

بہن کی طرف دیکھو... اگر آنکھوں میں شرم باقی ہے

ذرا دیکھو، وہ بہن آج بھی تمہارے دروازے پر نہیں آئی، کیونکہ وہ عزت دار ہے —
لیکن اس کا بیٹا پتھے پرانے جوتوں میں اسکول جا رہا ہے،
اس کا شوہر بیروزگار ہے،
اس کی جوان بیٹی کی شادی ابھی تک نہیں ہوئی صرف اس لیے کہ ماں کے حصے کی زمین تم نے دبا لی۔
کیا تم اتنے بے حس ہو گئے ہو؟
کیا ضمیر مر گیا ہے؟
کیا چند لاکھ روپے یا ایک پلاٹ تمہیں جہنم کا ایندھن بننے پر مجبور کرے گا؟

⚖️ اب بھی وقت ہے... لوٹ آؤ، دے دو حق
اللہ کی عدالت آنے سے پہلے،
بہن کی نگاہ تم پر سوال نہ کرے،
اس سے پہلے اپنے ہاتھوں سے حق واپس کرو۔
اگر وہ بہن زندہ ہے تو معذرت کے ساتھ اس کا حصہ دو،
اگر وہ فوت ہو چکی ہے تو اس کے بچوں کو دو،
کیونکہ یہ تمہارا احسان نہیں، ان کا فرضی حق ہے۔

بہن کی پکار — بس حق چاہیے، احسان نہیں
یہ "بہن کی خاموش پکار" تمہیں سنائی نہ دے،
مگر خدا اسے سن رہا ہے۔
اس کے آنسو تم سے کچھ نہیں مانگ رہے،
بس وہ تم سے اپنا وہ حق مانگ رہی ہے
جس پر تم نے صرف خاموشی کا پردہ ڈالا ہے۔
لیکن یاد رکھو —
خاموشی قبر میں کام نہیں آئے گی،
ہر وارث کو اس کا حق دینا حکم الہی ہے۔
احکام الہی پر عمل ہی نجات کا راستہ ہے۔

⚠️ اگر تم نے کسی بہن، بیوہ، یا وارث کا حق دبایا ہے — تو آج ہی حساب کرو، بات کرو، اور حق واپس دو۔
❝ شاید تمہاری بخشش اُسی ایک حق کی ادائیگی ص ہو جائے ❞

گوشت دینے جاؤ تو کہتے ہیں ہم تین گھر ہیں امام مسجد کی تنخواہ لینے جاؤ تو کہتے ہیں ہم ایک گھر ہیںتلخ حقیقت
10/06/2025

گوشت دینے جاؤ تو کہتے ہیں ہم تین گھر ہیں امام مسجد کی تنخواہ لینے جاؤ تو کہتے ہیں ہم ایک گھر ہیں
تلخ حقیقت

03/06/2025
03/06/2025

عشرہ ذوالحجہ

01/06/2025

ذوالحجہ کے پہلے دس دن: سال کے سب سے افضل ایام

اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کو نیکی کے ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتا ہے۔ ان مواقع میں سے ایک سب سے عظیم موقع ذوالحجہ کے پہلے دس دن ہیں۔ ان ایام کی عظمت قرآن و سنت میں بیان کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان دنوں کو عبادت، اطاعت، قربانی، روزہ، صدقہ و خیرات اور ذکر و اذکار کے لیے خاص مقام عطا فرمایا ہے۔

قرآن مجید میں:
اللہ تعالیٰ سورۃ الفجر میں ارشاد فرماتا ہے:

"وَالفَجرِ * وَلَيَالٍ عَشرٍ"
(الفجر: 1-2)
ترجمہ: "قسم ہے فجر کی، اور دس راتوں کی۔"
علمائے تفسیر کی ایک بڑی جماعت (از جملہ حضرت ابن عباس، مجاہد، قتادہ رحمہم اللہ) کے مطابق یہاں دس راتوں سے مراد ذوالحجہ کے پہلی دس راتیں ہیں۔

احادیث مبارکہ :

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"ما من أيام العمل الصالح فيها أحب إلى الله من هذه الأيام" یعنی "عشر ذي الحجة"
(صحیح بخاری: 969)

ترجمہ: "ان دس دنوں میں نیک اعمال اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہیں۔"
ایک اور روایت میں ہے:
"ما من أيام أعظم عند الله ولا أحب إليه العمل فيهن من هذه الأيام العشر"
(سنن دارمی، 1774)

ترجمہ: "اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ دن سب سے عظیم اور ان میں کیا گیا عمل سب سے محبوب ہے۔"

ان دنوں کے اعمال:

1️⃣. روزے رکھنا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان دنوں میں خاص طور پر نویں ذوالحجہ (یوم عرفہ) کا روزہ رکھتے تھے، چنانچہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"صيام يوم عرفة أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله والسنة التي بعده"
(صحیح مسلم: 1162)

ترجمہ: "یوم عرفہ کا روزہ گزشتہ اور آئندہ ایک ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔"

بعض روایات میں یہ بھی ذکر ہے کہ ان نو دنوں کا ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزے کے برابر ہے۔

2️⃣. راتوں کی عبادت: ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مطابق:
"ان دس راتوں کی عبادت لیلۃ القدر کی طرح ہے۔"
(تفسیر ابن کثیر، سورۃ الفجر)

لہٰذا ہر رات عبادت، توبہ و استغفار، قرآن خوانی اور دعاؤں میں گزارنا چاہیے۔

3️⃣. ذکر و اذکار: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دنوں میں تکبیر، تحمید، تہلیل اور تسبیح کی کثرت کا حکم دیا:

"فأكثروا فيهن من التهليل والتكبير والتحميد"
(مسند احمد: 5446)

4️⃣. صدقہ و خیرات: ان دنوں میں صدقہ و خیرات کا اجر بہت بڑھا دیا جاتا ہے۔ ہر نیکی اللہ کے ہاں کئی گنا اجر کا باعث بنتی ہے۔

5️⃣. قربانی: دسویں تاریخ کو قربانی دینا سنتِ ابراہیمی کی یادگار ہے اور ایک عظیم عمل ہے جو اللہ کے قرب کا ذریعہ بنتا ہے۔

رمضان اور ذوالحجہ :

اہلِ علم فرماتے ہیں:

رمضان کی راتیں افضل ہیں۔

ذوالحجہ کے دن افضل ہیں۔

یعنی دن کے وقت کی عبادت،، ذکر، صدقہ وغیرہ ذوالحجہ میں
رمضان سے بھی افضل ھیں ۔

جس طرح رمضان المبارک میں ہم عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں، اسی طرح ذوالحجہ کے ان بابرکت دنوں میں بھی ہمیں:

تہجد کا اہتمام کرنا چاہیے

روزانہ قرآن کی تلاوت کرنا چاہیے

صدقہ، نفل نمازیں، اور دعا کا معمول بنانا چاہیے

روزانہ تکبیرات پڑھنی چاہییں:

"اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ"

یہ دن اللہ کی خاص رحمت کے دن ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھانا سعادت مندی کی علامت ہے۔ جو ان دنوں کو عبادت میں گزارے گا، ان شاء اللہ وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان مبارک دنوں کی قدر کرنے، ان میں عبادات کا اہتمام کرنے اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ جل جلالہ ہمارا حامی و ناصر ہو
آمین۔

منقول

کراچى کے مسائل کاحل
01/06/2025

کراچى کے مسائل کاحل

ایک گاؤں میں ایک عورت نے اپنے گھر کے باہر تین بوڑھے آدمیوں کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔ وہ کافی دیر سے وہاں موجود تھے۔ عورت ان ک...
09/05/2025

ایک گاؤں میں ایک عورت نے اپنے گھر کے باہر تین بوڑھے آدمیوں کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔ وہ کافی دیر سے وہاں موجود تھے۔ عورت ان کے پاس گئی اور کہا:
"میں آپ کو نہیں جانتی، مگر آپ کو کافی دیر سے یہاں بیٹھے دیکھ رہی ہوں، آپ بھوکے ہوں گے۔ براہ کرم اندر آ کر کچھ کھا لیجئے۔"
ان میں سے ایک نے پوچھا:
"کیا گھر کا مرد اندر موجود ہے؟"
عورت نے جواب دیا: "نہیں۔"
بوڑھے نے کہا:
"تو پھر ہم اندر نہیں آ سکتے۔"
عورت واپس اندر چلی گئی۔ شام کو جب اس کا شوہر گھر آیا تو اس نے اسے ان لوگوں کے بارے میں بتایا اور سارا واقعہ سنایا۔ شوہر نے کہا:
"جاؤ اور ان بوڑھے آدمیوں کو بلاؤ اور کہو کہ وہ اندر آ کر ہمارے ساتھ کھانا کھائیں۔"
عورت باہر گئی اور ان بوڑھوں سے کہا:
"میرے شوہر گھر آ گئے ہیں۔ وہ آپ کو اندر مدعو کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کھانا کھائیں۔"
وہ بولے:
"ہم اکٹھے کسی گھر میں نہیں جا سکتے۔"
عورت نے حیران ہو کر وجہ پوچھی تو ایک بوڑھے نے کہا:
"ان میں سے ایک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:
"اس کا نام دولت ہے۔ اگر یہ آپ کے ساتھ جائے گا تو آپ کا گھر دولت سے بھر جائے گا۔"
پھر دوسرے بوڑھے کی طرف اشارہ کیا اور کہا:
"یہ کامیابی ہے۔ اگر یہ آپ کے ساتھ گیا تو آپ کو ہر کام میں کامیابی ملے گی۔"
پھر اپنے بارے میں کہا:
"میرا نام محبت ہے۔ اگر میں آپ کے ساتھ گیا تو آپ کا گھر ہمیشہ محبت سے بھرا رہے گا۔"
بوڑھے نے مزید کہا:
"جا کر اپنے شوہر سے مشورہ کریں کہ وہ ان میں سے کس کو اپنے گھر بلانا چاہتے ہیں۔"
عورت نے اندر جا کر یہ بات بتائی تو شوہر خوش ہو گیا اور بولا:
"چلو، دولت کو بلاتے ہیں تاکہ ہمارا گھر دولت سے بھر جائے۔"
عورت نے کہا:
"نہیں، کیوں نہ ہم کامیابی کو بلائیں؟"
ان کی بہو بھی یہ باتیں سن رہی تھی۔ اس نے مشورہ دیا:
"کیوں نہ ہم محبت کو اپنے گھر بلائیں؟ ہمارا گھر ہمیشہ محبت سے بھرپور رہے گا۔"
شوہر اور بیوی نے بہو کی بات مان لی۔ عورت باہر گئی اور پوچھا:
"آپ میں سے محبت کون ہے؟ برائے مہربانی اندر آئیے اور ہمارے مہمان بنیں۔"
محبت اٹھا اور گھر کی طرف بڑھنے لگا۔ اچانک باقی دونوں بھی اس کے پیچھے چل پڑے۔ عورت نے حیران ہو کر پوچھا:
"آپ نے تو کہا تھا کہ آپ تینوں اکٹھے نہیں جا سکتے۔ میں نے صرف محبت کو مدعو کیا تھا، پھر آپ سب کیوں آ رہے ہیں؟"
بوڑھوں نے جواب دیا:
"اگر آپ نے دولت یا کامیابی کو بلایا ہوتا تو باقی دو باہر ہی رہتے، مگر چونکہ آپ نے محبت کو بلایا ہے، جہاں محبت ہو، وہاں دولت اور کامیابی خود بخود چلی آتی ہیں۔"

اس موقع پر ہمیں دفاعی تجزیہ کار بننے کی بجاے، اپنی مسلح افواج پر اعتماد کرنا چاہیے۔ خدارا ہتھیلی پر سرسوں نہ جمائیں۔ آثا...
08/05/2025

اس موقع پر ہمیں دفاعی تجزیہ کار بننے کی بجاے، اپنی مسلح افواج پر اعتماد کرنا چاہیے۔ خدارا ہتھیلی پر سرسوں نہ جمائیں۔ آثار بتا رہے ہیں کہ یہ ایک پچیدہ جنگ ہوگی۔ ان شا اللہ ہماری مسلح افواج اپنے پلان کے مطابق اس سے ڈیل کریں گی۔ ان سب چیزوں کا احاطہ انھوں نے پہلے کیا ہوا ہوگا۔ متحد رہیں اور اللہ نے نصرت کے طلبگار رہیں۔ ان شا اللہ، دشمن ذلیل اور رسوا ہو گا۔

یہود و ہنود؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛الفاظ و مرکبات کی تشکیل مین صدیوں کا تخیل اور مشاہدہ شامل ہوتا ہے۔ یہ مرکب بھی ایک ایسی ایک...
08/05/2025

یہود و ہنود
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
الفاظ و مرکبات کی تشکیل مین صدیوں کا تخیل اور مشاہدہ شامل ہوتا ہے۔ یہ مرکب بھی ایک ایسی ایک تشکیل ہے۔ اس وقت پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرونز اسرائیلی ساختہHarop ڈرونز ہیں جو کہ جدید ترین "کامی کازے" یا "لوئٹرنگ منیشن" ٹیکنالوجی ہےجسے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (IAI) نے تیار کیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس وقت اسرائیلی جنگی ماہرین بنفس نفیس بھارت میں موجود ہیں۔

Address

Islamabad

Telephone

+923404224330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ابو هريره جامع مسجد دربند مانسهره posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share