12/05/2024
محترمہ شہلا رضا کے مستعفی ہوتے ہی قومی ہاکی ٹیم نے بہتر کارکردگی دیکھانا شروع کردی۔سوچیں مزید استعفے آئیں تو کہاں کہاں بہتری آسکتی ہے۔خیبر پختونخوا کے دو بڑوں کے درمیاں لڑائی نے پہلے سے مایوس عوام کو مزید مایوسی اور ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہے۔یہ لڑائی گنڈا پور اور کنڈی کی سیاسی نا بالغی کی عکاس ہے۔کنڈی تو کہہ چکے ہیں وہ بہت بڑے بدمعاش ہیں اسی طرح گنڈا پور کا لب و لہجہ بھی چیخ چیخ کر بتا رہا ہے کہ کم وہ بھی نہیں ہیں۔دونوں شخصیات کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہئےاور زبانی جمع خرچ کرتے وقت بھی احتیاط کا دامن تھامے رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
آزاد کشمیر میں مہنگائی کے خلاف آخر کار لاوا پھٹ ہی پڑا۔پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہورہا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیریوں میں پاکستانی عوام کے مقابلے میں قوت برداشت کم اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ بہت زیادہ ہے۔
طاہر جعفری