Ayaz Speaks

Ayaz Speaks Based in Islamabad, covering national and regional affairs.

This is the official page of journalist Ayaz Mandokhail, dedicated to delivering credible news, insightful analysis, and media content with integrity and professionalism.

آسٹریا کے ایک اسکول میں فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاککچھ ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور اسکول کا سابق طالب علم تھا اور مم...
10/06/2025

آسٹریا کے ایک اسکول میں فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک

کچھ ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور اسکول کا سابق طالب علم تھا اور ممکنہ طور پر اس کا تعلق غنڈہ گردی (bullying) سے تھا تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

پولیس مقابلہ “مغوی کمسن بچہ بازیاب “دونوں اغواکار ہلاک “اسلحہ برآمد*مورخہ 5 جون 2025ء کو مسماۃ (آ) زوجہ محمد وقاص، ساکن ...
10/06/2025

پولیس مقابلہ “مغوی کمسن بچہ بازیاب “دونوں اغواکار ہلاک “اسلحہ برآمد*

مورخہ 5 جون 2025ء کو مسماۃ (آ) زوجہ محمد وقاص، ساکن کوہستان کالونی، نے رپورٹ درج کروائی کہ اُس کا ڈھائی سالہ بیٹا محمد سعد، جسے اُس کی پھوپھی (م) دم کے بہانے لے گئی تھی، لاپتہ ہے۔ بعد ازاں، بچے کے والد (مقیم دبئی) کو نامعلوم افراد کی جانب سے تاوان کی کالز موصول ہوئیں۔ملزمان کی گرفتاری اور بچے کے بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ تحقیقات کے دوران ملزمان کی تلاش میں چھاپے، موبائل لوکیشن ٹریسنگ اور دیگر قانون نافض کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل کی گئی۔10 جون 2025 کو تاوان کی ادائیگی کے لیے ملزمان نے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا۔ پولیس نے گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دونوں اغواکار، ارمٰان جان اور فہیم خان (ساکنان بڈھ بیر، پشاور – افغان باشندے) ہلاک ہو گئے۔مغوی بچہ محمد سعد اور خاتون (م) کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ ملزمان سے دو 30 بور پستول اور 30 عدد کارتوس برآمد، پویس کے جانب سے واقعے میں مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

زیارت: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام عوامی اجتماع، محمود خان اچکزئی کا خطاب— پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین...
10/06/2025

زیارت: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام عوامی اجتماع، محمود خان اچکزئی کا خطاب

— پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے عید کے چوتھے روز زیارت کے فٹبال گراؤنڈ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے آئین، قانون کی بالادستی، جمہوریت اور بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف قومی و علاقائی امور پر اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نفرت کی سیاست کے خلاف اور انسانی برابری، آئین اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔ ان کے مطابق ریاست کے تمام اقوام کو مساوی حقوق ملنے چاہئیں اور ملکی ترقی میں تمام طبقات کو برابری کی بنیاد پر شامل کیا جانا ضروری ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بالادستی اور جمہوریت کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قوم نے ہمیشہ اجتماعی مشاورت کے ذریعے فیصلے کیے ہیں، اور اسی روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے بنوں جرگہ کو اس قومی مشاورت کی ایک مثال قرار دیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے ملکی اداروں اور حکومتی نظام پر سوالات بھی اٹھائے، اور کہا کہ آئندہ کا راستہ عوامی نمائندوں اور آئینی تقاضوں کے مطابق طے ہونا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ عید کے بعد ہر جمعے کو مساجد کے باہر پُرامن احتجاج کیے جائیں تاکہ آئین، جمہوریت اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات کو اجاگر کیا جا سکے۔

افغانستان کے حوالے سے محمود خان اچکزئی نے ہمسایہ ملک کی خودمختاری کی حمایت کی اور چین کے سفارتی کردار کو مثبت قرار دیا۔

بلوچ عوام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر بلوچ قوم برابری کی بنیاد پر ساتھ دینا چاہے تو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مساوات نہ ہونے کی صورت میں صوبے کے مطالبے کا حق بھی محفوظ ہے۔

انہوں نے ملکی معاشی صورتحال پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت اور بےروزگاری کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بعض طبقات غیر شفاف طریقوں سے دولت جمع کر رہے ہیں جبکہ سرحدی تجارت پر پابندی سے مقامی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جن افراد کے پاس قانونی دستاویزات ہیں یا جو پاکستان میں پیدا ہوئے یا پاکستانی شہریوں سے شادی شدہ ہیں، انہیں شہریت دینے پر غور کیا جانا چاہیے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ وسائل سے مالا مال پشتون خطے کے عوام آج بھی مزدوری پر مجبور ہیں، اور اگر ملکی قرضوں کے صحیح اعداد و شمار فراہم کیے جائیں تو پشتون علاقوں کے عوام دوگنا ادائیگی کے لیے تیار ہیں۔



















وفاقی بجٹ 2025–26پاکستان بجٹ 2025-26 کی اہم جھلکیاں کل بجٹ حجم• 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔...
10/06/2025

وفاقی بجٹ 2025–26
پاکستان بجٹ 2025-26 کی اہم جھلکیاں

کل بجٹ حجم
• 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
• نئے ٹیکسز کا حجم تقریباً 2 ہزار ارب روپے ہوگا۔

آمدنی کے ذرائع
• ٹیکس ریونیو ہدف: 14,131 ارب روپے
• نان ٹیکس ریونیو ہدف: 5,167 ارب روپے
• کل ریونیو ہدف (ٹیکس + نان ٹیکس): 19,298 ارب روپے

بجٹ خسارہ
• مجموعی بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد متوقع (6,501 ارب روپے)

اخراجات
• غیرترقیاتی اخراجات: 16,286 ارب روپے
• وفاقی ترقیاتی بجٹ: 1,000 ارب روپے (جس میں N-5 شاہراہ کی تعمیر بھی شامل ہے - 120 ارب روپے)
• ریاستی ملکیتی اداروں کا ترقیاتی بجٹ: 355 ارب روپے
• سول حکومت کے جاری اخراجات: 971 ارب روپے
• سبسڈیز کیلئے: 1,186 ارب روپے

دفاع و قرض
• قرضوں پر سود کی ادائیگی: 8,207 ارب روپے
• دفاع کے لیے: 2,550 ارب روپے

ٹیکس اور لیویز
• تمام شعبوں میں ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز
• کاربن لیوی 2.5% عائد کرنے کی تجویز
• پیٹرولیم لیوی 78 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لٹر کرنے کی تجویز
• نقد پیٹرولیم مصنوعات پر 2 روپے فی لٹر اضافی لاگت
• ڈیجیٹل ادائیگی پر یہ اضافی لاگت نہیں ہوگی
• یوٹیوبرز، فری لانسرز اور نان فائلرز کیلئے نئے ٹیکس اقدامات
• ریٹیلرز پر سخت ٹیکس وصولی کا امکان
• نان فائلرز کیلئے جی ایس ٹی 18% سے بڑھا کر 20%
• بینک سے 50 ہزار روپے سے زائد کیش نکلوانے پر نان فائلرز کیلئے ٹیکس 0.6% سے بڑھا کر 1.2%

صوبائی حصص
• صوبوں کو 8,206 ارب روپے منتقل ہوں گے
• صوبائی ترقیاتی بجٹ: 3,300 ارب روپے

سرکاری ملازمین و پنشنرز
• سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10% اضافہ
• تمام سیلری سلیب پر 2.5% ٹیکس کمی
• گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کیلئے 30% ڈسپیرٹی الاؤنس
• پنشنرز کیلئے 10% اضافہ
• پنشن کی مد میں 1,055 ارب روپے مختص

دیگر اہم نکات
• آئی ایم ایف کی شرائط کو مدنظر رکھ کر بجٹ تیار کیا گیا
• زیادہ توقعات نہ رکھنے کی ہدایت: پاکستان بدستور آئی ایم ایف پروگرام کے زیر اثر

آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا تقریباً 18 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ، جس میں 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس شامل ہیں، درحقیقت ایک اور بوجھ ہے جو پہلے سے مہنگائی، بےروزگاری اور مالی دباؤ سے پسے ہوئے عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔
تنخواہ دار طبقے کیلئے تمام ٹیکس سلیبز میں کمی کر دی گئی، بجٹ تقریر
نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا فیصلہ ، بجٹ تقریر
چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ ٹیکس کی شرح 1 فیصد ہو گی، بجٹ تقریر
بارہ لاکھ آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کر کے 6 ہزار کی تجویز
بائیس لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد مقرر۔

حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ خسارے کا ہدف 5 فیصد (6 ہزار 501 ارب روپے) مقرر کیا ہے، جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ اس کے برعکس ترقیاتی اخراجات کے لیے صرف 1 ہزار ارب روپے رکھے گئے ہیں، جو کہ ایک کھلی ناانصافی ہے۔
وفاقی بجٹ کا حجم 17ہزار 500 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز
بجٹ خسارے کا تخمینہ 6ہزار500 ارب روپے رکھے جانے کا امکان
آئندہ بجٹ میں کئی اشیا مہنگی ہونے کا امکان
مقامی سطح پر تیار گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی تجویز

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس بجٹ میں:
قرض پر سود کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 207 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو بجٹ کا سب سے بڑا حصہ کھا جاتا ہے۔

دفاع کے لیے 2 ہزار 550 ارب روپے رکھے گئے ہیں، مگر عوام کی جان بچانے والے اسپتالوں، اسکولوں اور پانی جیسے بنیادی سہولیات پر مایوس کن حد تک کم توجہ دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے:

نان فائلرز پر جی ایس ٹی کو 18 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنا

یوٹیوبرز، فری لانسرز، نان فائلرز اور بینک سے کیش نکلوانے پر اضافی ٹیکس عائد کرنا

پٹرولیم لیوی 78 سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر تجویز کرنا یہ سب اس بات کی دلیل ہیں کہ حکومت نے اپنی نااہلی کا بوجھ براہ راست عوام پر ڈالنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

تنخواہ دار طبقے کو محض 10 فیصد اضافہ دے کر مطمئن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔ گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس اور پنشنرز کے لیے 10 فیصد اضافہ ناکافی اور غیرحقیقی ہے۔

حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ٹیکس ریونیو کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5 ہزار 167 ارب روپے ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ بوجھ صرف فائلرز اور متوسط طبقے پر ہی ڈالا جائے گا؟ اگر نان فائلرز پر مناسب انداز میں سختی نہ کی گئی تو یہ ٹیکس اہداف صرف کاغذی دعوے ہی رہ جائیں گے۔

✅ مستقبل پاکستان کے اہم مطالبات اور اصلاحی تجاویز:

1. تمام شعبوں میں ٹیکس استثناؤں کو فوری ختم کیا جائے تاکہ تمام طبقات یکساں بوجھ برداشت کریں۔

2. نان فائلرز کو بزور قانون فائلر بنایا جائے اور ان کے لیے ڈیجیٹل مالیاتی مانیٹرنگ سسٹم لاگو کیا جائے۔

3. تعلیم، صحت، پینے کے پانی اور صاف توانائی جیسے منصوبوں کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کم از کم 3 گنا اضافہ کیا جائے۔

4. قرضوں کے سود کی ادائیگی میں کمی اور ری اسٹرکچرنگ کے لیے عالمی سطح پر مذاکرات کیے جائیں تاکہ ریاستی بجٹ کو عوامی بہبود پر خرچ کیا جا سکے۔

5. اشیائے خور و نوش، ایندھن، ادویات پر دی جانے والی سبسڈی میں اضافہ کر کے غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے شہریوں کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جائے۔

6. ریاستی اداروں کے مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے سخت گورننس ماڈل متعارف کرایا جائے۔
ہماری نظر میں، بجٹ وہی کامیاب بجٹ ہے جو عوام کے دل کی آواز ہو، اور قوم کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے مضبوط بنیادیں فراہم کرے۔ مگر افسوس، یہ بجٹ ایک بار پھر اشرافیہ کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دینے والا منصوبہ ثابت ہو رہا ہے۔

مستقبل پاکستان عوام سے یہ وعدہ کرتا ہے کہ ہم ہر سطح پر اس بجٹ کا عوامی مفادات کے تناظر میں محاسبہ کریں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ پاکستان کی معیشت استحکام، عدل، اور مساوات پر قائم ہو۔



























وفاقی بجٹ اجلاس سے قبل سرکاری ملازمین نے مہنگائی، تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پر...
10/06/2025

وفاقی بجٹ اجلاس سے قبل سرکاری ملازمین نے مہنگائی، تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔ اسی تناظر میں وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

شامی صدر احمد الشرع کی نجی زندگی کا انکشاف، سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائیشام کے صدر احمد الشرع نے اپنی ذاتی زندگی سے متعل...
09/06/2025

شامی صدر احمد الشرع کی نجی زندگی کا انکشاف، سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی

شام کے صدر احمد الشرع نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایسی باتیں شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ان کے مطابق ان کی اہلیہ لطیفہ دروبی نے ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور چودہ برس کے دوران ان کے ساتھ زندگی کے سخت ترین لمحات گزارے۔

یہ گفتگو دمشق میں عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر شامی خواتین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران ہوئی۔ اس ملاقات کی ویڈیو شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے جاری کی۔
صدر احمد الشرع نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے گزشتہ چودہ سالوں میں انچاس مختلف گھروں میں قیام کیا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی کا آغاز سن 2012 میں ایسے حالات میں ہوا جب ملک میں غیر معمولی صورتحال تھی۔
صدر کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کبھی غاروں میں تو کبھی دور افتادہ اور دشوار گزار مقامات پر زندگی بسر کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد گھر تبدیل کرنا ایک عام انسان کے لیے بھی مشکل ہوتا ہے لیکن ان کی اہلیہ نے یہ تمام حالات صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کیے۔
شامی صدر کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور اسے محبت قربانی اور وفاداری کی ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے

ایئر انڈیا کی پرواز AI161، جو دہلی سے لندن کے لیے روانہ ہوتی ہے، ان دنوں ایک طویل اور مہنگے راستے پر گامزن ہے۔ وجہ ہے پا...
09/06/2025

ایئر انڈیا کی پرواز AI161، جو دہلی سے لندن کے لیے روانہ ہوتی ہے، ان دنوں ایک طویل اور مہنگے راستے پر گامزن ہے۔ وجہ ہے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال نہ کرنا۔ اس اقدام کے سبب ایئر انڈیا کو روزانہ کروڑوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

8سالہ بچی اغواء کے بعد قتل،قاتل سگی ماں نکلی،ملزمہ گرفتارمنڈی بہاءالدین: تھانہ ملکوال کی حدود میں واقع گاؤں مراد وال کی ...
09/06/2025

8سالہ بچی اغواء کے بعد قتل،قاتل سگی ماں نکلی،ملزمہ گرفتار
منڈی بہاءالدین: تھانہ ملکوال کی حدود میں واقع گاؤں مراد وال کی اغوا شدہ بچی کرن شہزادی بعمر 8 سال کی لاش برآمد کے واقعے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے فوری طور پرٹیم تشکیل دی۔ ڈی پی او وسیم ریاض خان کی قیادت میں ملکوال پولیس نے اہم اور شاندار پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ الماس دختر اخترکو 24 گھنٹےکے اندر ٹریس کرلیاجو کہ مقتول کی سگی ماں نکلی۔
ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام میں قانون کی بالادستی کا اعتماد قائم رکھا جا سکے۔

ایران کا امریکہ کے ناقابل قبول ایٹمی معاہدے کے جواب میں متبادل منصوبہ پیش کرنے کا اعلانتہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ و...
09/06/2025

ایران کا امریکہ کے ناقابل قبول ایٹمی معاہدے کے جواب میں متبادل منصوبہ پیش کرنے کا اعلان

تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی امریکہ کی جانب سے دیے گئے ایٹمی معاہدے کی ناقابل قبول تجاویز کے جواب میں اپنی ایک نئی متوازن اور قابل قبول متبادل تجویز پیش کرے گا۔ یہ اعلان ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کے روز کیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اس سے پہلے اطلاع دی تھی کہ ایران امریکہ کی مئی میں پیش کی گئی ایٹمی تجاویز کو مسترد کرنے والا جواب تیار کر رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے اپنی حالیہ پریس بریفنگ میں کہا
امریکہ کی ایٹمی معاہدے سے متعلق تجاویز ایران کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ ہم ایک معقول منطقی اور متوازن تجویز تیار کر چکے ہیں جسے جلد ہی عمان کے ذریعے امریکہ کو پیش کیا جائے گا۔
رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ایک سابق ایرانی سفارتکار نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ تجاویز ان بنیادی اختلافات کو حل نہیں کرتیں جو ایران کی یورینیم کی افزودگی اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق ہیں۔
بقائی کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی معاہدے سے متعلق چھٹے دور کی بات چیت کے لیے اب تک کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان رواں سال عمان اور اٹلی میں پانچ غیر مستقیم مذاکراتی دور مکمل ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں دو ہزار پندرہ میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا ایٹمی معاہدہ ختم کر دیا تھا اور ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں۔
ان پابندیوں کے باوجود ایران نے گزشتہ برسوں میں یورینیم کی افزودگی کے عمل کو جاری رکھا اور اس میں اضافہ بھی کیا۔
ماہرین کے مطابق اگر امریکہ اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے پر دوبارہ اتفاق نہ ہو سکا تو اس کا اثر خطے کے امن اور عالمی توانائی کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔



















ٹرمپ سے ٹکراؤ مہنگا پڑا: ایلون مسک کی ایک دن میں 34 ارب ڈالر کی دولت غائبامریکا کے معروف ارب پتی اور ٹیسلا کے بانی ایلون...
09/06/2025

ٹرمپ سے ٹکراؤ مہنگا پڑا: ایلون مسک کی ایک دن میں 34 ارب ڈالر کی دولت غائب

امریکا کے معروف ارب پتی اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سیاسی اختلافات کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑا۔ اس تنازع نے مسک کی مالی حیثیت پر ایسا اثر ڈالا کہ محض 24 گھنٹوں میں ان کی دولت میں 34 ارب ڈالر کی کمی واقع ہو گئی۔
یہ اچانک جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب مسک اور ٹرمپ نے میڈیا پر ایک دوسرے پر براہ راست الزامات عائد کیے۔ یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ برس انتخابات کے بعد دونوں شخصیات کے تعلقات کو نہایت خوشگوار قرار دیا جا رہا تھا، اور مسک کی دولت تقریباً 500 ارب ڈالر تک جا پہنچی تھی۔

لیکن جمعرات کو ٹیسلا کے شیئرز میں 14 فیصد گراوٹ نے حالات بدل دیے۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق، ڈیڑھ ماہ میں کمپنی کو یہ سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس نے تصدیق کی ہے کہ باوجود اس بھاری کمی کے، ایلون مسک اب بھی دنیا کے امیر ترین فرد ہیں اور ان کی مجموعی دولت 335 ارب ڈالر ہے۔ تاہم ایک دن میں 34 ارب ڈالر کی کمی ایک تاریخی واقعہ ہے، جس کی مثال صرف نومبر 2021 میں ملتی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ تنازع سے ان کے حامی صارفین کی ناراضی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جو ممکنہ طور پر ٹیسلا کی گاڑیوں کی فروخت کو متاثر کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، مسک کی سیاسی سرگرمیوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جا رہے تھے، اور اب یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ سرکاری سطح پر ان کی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں مسک پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “بجٹ میں بچت کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایلون مسک کو دی جانے والی سبسڈی اور سرکاری مراعات ختم کر دی جائیں۔ حیرت ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ابھی تک یہ قدم کیوں نہیں اٹھایا۔
ادھر ہسپانوی اخبار "ایل پائس" نے انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ ٹیسلا کا حکومتِ امریکا کے ساتھ کوئی بڑا براہِ راست معاہدہ موجود نہیں، مگر کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے دی جانے والی مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے، جو اب خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ ایلون مسک نے خود بھی ٹرمپ کے متعارف کردہ ٹیکس قوانین پر شدید تنقید کی تھی۔
اس سے بھی زیادہ تشویشناک صورتحال ایلون مسک کی خلائی کمپنی "اسپیس ایکس" کے لیے بن چکی ہے۔ یہ کمپنی امریکی حکومت کے اہم خلائی منصوبوں کی شراکت دار رہی ہے، خاص طور پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک ساز و سامان اور خلا بازوں کی منتقلی میں۔ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد، مسک نے اعلان کیا ہے کہ اسپیس ایکس اپنی مشہور خلائی گاڑی "ڈریگن" کو بتدریج بند کرنے کا عمل شروع کر دے گی۔

ماہرین کے مطابق، یہ تنازع نہ صرف مسک کی کمپنیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے بلکہ امریکی خلائی پالیسی اور صنعتی منظرنامے پر بھی دور رس اثرات ڈال سکتا ہے۔


















حج 1446ھ: جدید سہولیات، بہترین انتظامات اور لاکھوں حجاج کرام کی مثالی خدمت — سعودی وزیر حجمکہ مکرمہ:سعودی عرب کے وزیر حج...
08/06/2025

حج 1446ھ: جدید سہولیات، بہترین انتظامات اور لاکھوں حجاج کرام کی مثالی خدمت — سعودی وزیر حج

مکہ مکرمہ:
سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ حج 1446ھ کے انتظامات ماضی کے تمام حج آپریشنز سے بہتر اور جدید تر ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال سعودی حکومت نے حجاج کرام کی سہولت، رہائش، صحت، نقل و حمل اور ڈیجیٹل سروسز کے میدان میں نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
وہ مکہ مکرمہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت سالانہ حج استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ رواں سال "نسک" ایپ کو جدید تقاضوں کے مطابق اپڈیٹ کیا گیا ہے، جس میں 130 سے زائد ڈیجیٹل سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ یہ ایپ حجاج کرام کو ویزا کے اجرا سے لے کر واپسی تک کے تمام مراحل میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، اور اسے لاکھوں حاجیوں نے استعمال کیا۔

سعودی وزیر نے بتایا کہ اس سال دنیا کے 238 شہروں سے 7,000 سے زائد حج پروازوں کا استقبال کیا گیا، جبکہ 20 ہزار سے زائد بسوں نے مشاعر مقدسہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان حاجیوں کی نقل و حمل کا کام بخوبی سرانجام دیا۔
اسی طرح، حرمین ٹرین نے 4,700 سے زائد اور مشاعر ٹرین نے 2,500 سے زائد سروسز فراہم کیں، جس سے رش میں نمایاں کمی اور سہولت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

صحت و تحفظ کی خدمات میں نمایاں بہتری

وزیر حج کے مطابق، مشاعر مقدسہ میں صحت کی سہولیات کو بھی وسعت دی گئی۔

بستروں کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا۔

ایک نیا ایمرجنسی اسپتال قائم کیا گیا۔

71 مقامات پر ہنگامی ردعمل مراکز (Emergency Response Points) قائم کیے گئے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ حج کے دوران گرمی اور دھوپ سے بچاؤ کے لیے 3 لاکھ مربع میٹر سے زائد علاقے کو سایہ دار بنایا گیا۔
ان میں سے 1 لاکھ 70 ہزار مربع میٹر صرف حاجیوں کی گزرگاہوں کے لیے مخصوص تھے۔
اسی کے ساتھ مشاعر مقدسہ میں 23 ہزار سے زائد درخت لگائے گئے تاکہ ماحول کو مزید خوشگوار اور قابل برداشت بنایا جا سکے۔
بجلی اور پانی کی فراہمی میں تاریخی اضافہ
اس سال مشاعر مقدسہ میں بجلی کی فراہمی کی صلاحیت میں 95 فیصد اضافہ کیا گیا، جس پر 3 ارب ریال سے زائد لاگت آئی۔
اسی طرح، مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں 7 ملین مکعب میٹر سے زائد پانی تقسیم کیا گیا، جو حجاج کرام کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس مثالی حج انتظامات کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی براہ راست نگرانی اور رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیادت کی خصوصی توجہ اور حکومتی اداروں کی شب و روز محنت کے باعث حج 1446ھ کو ایک جدید، محفوظ اور مثالی حج قرار دیا جا سکتا ہے۔





























Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ayaz Speaks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share