13/11/2023
عمران خان کو جیل میں 100 دن پورے ہوگئے۔ لیکن ایک دن بھی خبر نہیں سنی کی عمران خان کی طبیعت بگڑ گئی اور ہسپتال میں VIP روم میں داخل کر دیا گیا۔
یہ بیانیہ بھی ٹھُس ہو گیا کہ عمران خان کوکین کا نشہ کرتا ہے کیونکہ ایک نشئی ہر چیز کے بغیر رہ سکتا ہے مگر نشہ کے بغیر نہیں ، ایک دم سے نشہ چھڑوانا نشئی کی جان بھی لے سکتا ہے۔
ایک اور بیانیہ ٹھُس ہو چکا ہے کہ عمران خان NRO مانگ رہا ہے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو عمران خان بیرون ملک چلا جاتا یا جیل سے باہر آ جاتا۔
ایک اور بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے کہ عمران خان کی 80 فیصد پارٹی توڑ کر، عمران خان پر بھونڈے الزامات لگا کر اس کی مقبولیت کم کر دی جائے گی۔
اللہ پاکستان کا حامی و ناصر!