14/09/2025
پشاورپاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پشاور خورشید عالم خان سے پی ٹی آئی پشاور ریجن کے نائب صدر نزاکت علی خان، صدر تحصیل پشتخرہ انصاف لیبر ونگ فخر گھڑی سکندر خان اور پیر محمد خلیل نے ملاقات کی۔ اس موقع پر این اے 30 اور پی کے 78 کے سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔