12/09/2026
اسلام آباد پولیس میں بڑی تبدیلی، علی ناصر رضوی تبدیل
اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) تعینات کر دیا گیا، جبکہ چودھری سہیل گجر کو نیا آئی جی اسلام آباد پولیس مقرر کر دیا گیا۔
سہارا نے کئی روز قبل تبدیلی کی خبر دے دی تھی
یاد رہے کہ سہارا نے کئی روز قبل اپنے قارئین کو علی ناصر رضوی کی تبدیلی اور چودھری سہیل گجر کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی کے ممکنہ فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا، جو اب نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ سامنے آ گیا ہے۔