17/07/2025
اٹک /فتح جنگ :- گزشتہ تین روز سے مسلسل برستی بارش فتح جنگ کے دو ڈیم دوہریاں ڈیم اور شاہ پور ڈیم مکمل بھر گئے سپ وے اور دیگر اطراف سے پانی کا شدید اخراج ڈیم ٹوٹنے کی اطلاعات سے علاقہ بھر میں شدید خوفوہراس ڈی سی اٹک موقع پر پہنچ گئے ریسکیو ٹیمیں تعینات صورتحال پر کڑی نگرانی
ریسکیو 1122 اٹک کو دوہریاں ڈیم، فتح جنگ کے ممکنہ ٹوٹنے کی اطلاع موصول ہونے پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر فوری طور پر ریسکیو اہلکار اخلاص چوک پنڈیگھیب میں تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ دندی اور چکی کے گاؤں میں بھی ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ فی الوقت آبادی والے علاقے سیلابی ریلے سے محفوظ ہیں تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔