PAT Media Cell Islamabad.

PAT Media Cell Islamabad. Offical page of PAT media cell Islamabad For PAT Actiities & posts This is the offical page of PAT media cell ISLAMABAD .

Incharge Media Cell (Mustafa Hussain Khan)
Meida Coordinetor (Ghulam Ali Khan)

26/07/2025
بین المسالک ہم آہنگی پر گلاسگو کی مسجد الفرقان میں ایک پُرمعنٰی و بامقصد تقریبآج گلاسگو کے قلب میں واقع جماعت اسلامی کے ...
26/07/2025

بین المسالک ہم آہنگی پر گلاسگو کی مسجد الفرقان میں ایک پُرمعنٰی و بامقصد تقریب

آج گلاسگو کے قلب میں واقع جماعت اسلامی کے مرکز، مسجد الفرقان میں ایک نہایت اہم اور پُراثر بین المسالک تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت عالمِ اسلام کی مقتدر علمی و روحانی شخصیت، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب نے فرمائی۔ اس مجلس میں سکاٹ لینڈ بھر سے تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام، ائمہ مساجد، دینی و فکری راہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا مرکزی موضوع “بین المسالک ہم آہنگی اور اتحادِ امت” تھا۔ شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں نہایت متوازن، علمی اور دلنشین انداز میں اُمت کے باہمی اتحاد کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے فرمایا:

“جس طرح انسانی جسم کے مختلف اعضاء—دل، دماغ، آنکھیں، ہاتھ، پاؤں، گردے—اپنے اپنے افعال کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر ایک مکمل اور فعال جسم بناتے ہیں، اسی طرح امتِ مسلمہ کے مختلف مسالک اور مکاتبِ فکر بھی دراصل ایک ہی دینِ حق کے مختلف پہلوؤں کی ترجمانی کرتے ہیں۔ اگر یہ سب اپنے دائرے میں رہ کر باہمی احترام کے ساتھ ایک دوسرے کی اہمیت کو تسلیم کریں، تو دین اسلام ایک جامع اور زندہ حقیقت بن کر اُبھرے گا۔”

انہوں نے مزید وضاحت فرمائی:
• دل کی مانند کچھ مسالک روحانیت، عشقِ الٰہی اور تصوف کی لطافتوں پر زور دیتے ہیں،
• دماغ کی طرح کچھ مکاتب علم، منطق اور استدلال کو دین کی اساس مانتے ہیں،
• آنکھیں بن کر کچھ ظاہری احکامِ شریعت کی پاسداری کو اوّلیت دیتے ہیں،
• ہاتھ کی مانند کچھ لوگ خدمتِ خلق اور اصلاحِ معاشرہ کو دین کی روح سمجھتے ہیں۔

لیکن، شیخ الاسلام نے خبردار کرتے ہوئے فرمایا کہ:

“اگر جسم کا کوئی عضو اپنے مقام سے تجاوز کرے، دوسرے کو کمتر جانے یا اس کے وجود کا انکار کرے، تو وہی جسم بیماری کا شکار ہو جاتا ہے۔ بعینہٖ اگر امت میں کوئی مسلک یا فکر، خود کو واحد حق سمجھ کر دوسروں کی تکفیر و توہین پر اُتر آئے تو پوری امت کمزور، منتشر اور غیر مؤثر ہو جائے گی۔”

ان کے خطاب نے حاضرین کے دل و دماغ کو جھنجھوڑ دیا۔ فضا میں ایک عجیب سکوت اور تفکر کی کیفیت طاری ہوگئی۔

سوال و جواب کی نشست:

خطاب کے بعد ایک مختصر مگر نہایت سنجیدہ سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء نے کھل کر اپنے سوالات پیش کیے۔ ان سوالات میں بعض نازک فقہی اور عقائد کے اہم نکات بھی زیرِ بحث آئے۔

شیخ الاسلام نے نہایت وسعتِ ظرف، علمی بردباری اور محبت بھرے لہجے میں تمام سوالات کے جوابات دیے۔ ان کے جوابات میں نہ صرف علم کی گہرائی بلکہ اخلاص اور دردِ اُمت کی جھلک نمایاں تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے فرمایا:

“اتحاد کا مطلب یکسانیت نہیں، بلکہ تکثیر میں وحدت تلاش کرنا ہے۔ ہم ایک جیسے نہ بھی ہوں، تب بھی ہم ایک ہو سکتے ہیں، اگر ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے جگہ ہو۔”

تقریب کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں امتِ مسلمہ کی فلاح، عالمِ اسلام میں امن، اور بین المسالک رواداری و یگانگت کے فروغ کی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❚█══ *محبان شیخ الاسلام*══█❚

متحدہ علماء محاذ کے زیر اہتمام پیغام حسینء کانفرنس22. 07. 25
24/07/2025

متحدہ علماء محاذ کے زیر اہتمام پیغام حسینء کانفرنس
22. 07. 25

21/07/2025

سردار افتخار حسین فاروقی مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن آزاد جموں و کشمیر و چیف آرگنائزر آزاد جموں و کشمیر عوامی تحریک کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا اظہارِ تعزیت

Address

Islamabad
5400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAT Media Cell Islamabad. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PAT Media Cell Islamabad.:

Share