9Newstv

9Newstv 9Newstv is a Pakistani Digital News Channel Committed to Bring You News & Stories around the globe! A crime Reporter And That's all...

11/08/2025

ﺍﻟـﻠّٰـﻬُﻢَّ ﺻَـﻞِّ عَلٰی ﻣُﺤَﻤَّـــﺪٍ ﻭَعَلٰی ﺁﻝ ِﻣُﺤَﻤَّـــﺪٍ ﻛَـﻤَـﺎ ﺻَـﻠَّـﻴْـﺖَ عَلٰی ﺇِﺑْـﺮَﺍﻫِـﻴـﻢَ وعَلٰیﺁﻝِ ﺇِﺑْـــﺮَﺍﻫِـــﻳـــﻢَ ﺇِﻧَّــــــــــﻚَ ﺣَﻤِﻴـﺪٌ ﻣَﺠِﻴــﺪٌ

ﺍﻟـﻠّٰـﻬُـﻢَّ ﺑَـﺎﺭِﻙْ عَلٰی ﻣُﺤَـــﻤَّﺪٍ ﻭَعَلٰیﺁﻝ ِﻣُﺤَـــﻤَّﺪٍ ﻛَـﻤَـﺎ ﺑَـﺎﺭَﻛْـﺖَ عَلٰی
ﺇِﺑْــﺮَﺍﻫِــﻴــﻢَ وعَلٰیﺁﻝِ ﺇِﺑْــﺮَﺍﻫِــﻴــﻢَ ﺇِﻧَّــــــــــﻚَ ﺣَﻤِـﻴـﺪٌ ﻣَﺠِﻴــﺪٌ

لَا اِلٰہَ اِلّا اللّٰہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللّٰہ ﷺ
الصَّلوٰۃُ والسَّلامُ علیکَ یا سیَّدی یا رسولَ اللّٰہﷺ️
الصَّلوٰۃُ والسَّلامُ علیکَ یا سیَّدی یا حَبیبَ اللّٰہﷺ️
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسیّد الْاَنْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنْﷺ
الصَّلٰوۃ والسَّلامُ علیکَ یا خاتم النّبیینﷺ
صلَّ اللّٰہُ عَلَیہِ واٰلِہ وَاَھُلِ بَیُتِہ وَاَصُحَابِہ وَبَارِکُ وسَلِّم

11/08/2025

میڈیا پرسن؟ موبائل وین میں ڈال دو!

✍️ رحیم خٹک

اسلام آباد میں ایک صحافی نے اپنا تعارف کرایا۔ پولیس کے ایس پی نے غور سے سنا… پھر حکم دیا: “موبائل لے لو اور موبائل وین، میں ڈال دو!

”شاید ہمارے ہاں یہی ہے آزادیٔ صحافت کا اصل مطلب۔

آئین کتابوں میں محفوظ ہے، اور صحافت صرف تقریروں میں آزاد۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ وردی والے جب چاہیں، قلم والے کو قید کر سکتے ہیں۔ جرم؟ صرف یہ کہ اس کے پاس سچ تھا۔

کسی مقدمے کے بغیر گرفتاری، موبائل فون ضبط، اور سب کے سامنے بے عزتی… یہ سب اختیارات کے غلط استعمال کا کھلا مظاہرہ ہے۔ پولیس کا پیغام صاف ہے: “ہمیں قانون پڑھانے کی ضرورت نہیں، ہم خود قانون ہیں۔”

یہی رویہ ہے جو صحافت کو کمزور، اور عوام کو اندھیرے میں رکھتا ہے۔ اگر آج ایک صحافی موبائل وین میں ہے، تو کل کوئی بھی شہری ہو سکتا ہے۔ مگر خیر… ہم تو عادی ہیں، نہ سوال کرتے ہیں نہ جواب مانگتے ہیں۔

*سولہ کروڑ کا جعلی ڈپازٹ*نوشہرہ میں معدنیات کی نیلامی کے دوران سولہ کروڑ روپے کا بینک کال ڈپازٹ جعلی نکلنے کا انکشاف ہوا...
11/08/2025

*سولہ کروڑ کا جعلی ڈپازٹ*

نوشہرہ میں معدنیات کی نیلامی کے دوران سولہ کروڑ روپے کا بینک کال ڈپازٹ جعلی نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سنگین معاملے میں مرکزی کردار طارق خان ہے، جو ایم پی اے فضل الٰہی کا بھتیجا بتایا جاتا ہے۔ ڈپازٹ اس کے نام پر بنایا گیا، جبکہ شریک ملزم طاہر نبی سکنا کوہاٹ ہے۔ دونوں کے خلاف تھانہ نوشہرہ کینٹ میں ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، مگر حیرت انگیز طور پر مرکزی ملزم اب تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

یہ محض ایک جعلسازی نہیں بلکہ محکمہ معدنیات کی کھلی غفلت ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات نے بغیر تصدیق سولہ کروڑ کا ڈپازٹ قبول کیا اور نیلامی کا عمل آگے بڑھایا۔ سولہ کروڑ کی رقم صوبے کے قیمتی وسائل کی نمائندگی کرتی ہے، جس سے عوامی فلاح کے بے شمار منصوبے چل سکتے تھے۔ مگر اس غفلت نے عوام کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

اس کیس میں سیاسی اثر و رسوخ کی جھلک صاف نظر آتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر یہی جرم کسی عام شخص نے کیا ہوتا تو کیا وہ آج بھی آزاد گھوم رہا ہوتا؟ یہ دوہرا معیار انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ مرکزی ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے، محکمہ معدنیات کے ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کی جائے اور آئندہ اس نوعیت کی جعلسازی روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ معدنیات عوام کی امانت ہیں، اور اس امانت میں خیانت کرنے والوں کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

پولیس یا پروٹوکول فوٹوگرافر؟پولیس کا نام سنتے ہی ذہن میں وردی، اسلحہ، اور قانون کی عملداری کا تصور آتا ہے۔ لیکن ہمارے ہا...
11/08/2025

پولیس یا پروٹوکول فوٹوگرافر؟

پولیس کا نام سنتے ہی ذہن میں وردی، اسلحہ، اور قانون کی عملداری کا تصور آتا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں بعض اوقات یہ وردی صرف طاقت کی علامت نہیں رہتی بلکہ ذاتی ملازمت اور خوشامد کا ہتھیار بھی بن جاتی ہے۔ تازہ مثال—ایک پولیس اہلکار، جو عوام کی حفاظت پر مامور تھا، اپنی بندوق چھوڑ کر کیمرہ سنبھال لیتا ہے اور ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے "ذاتی کیمرہ مین" کا کردار ادا کرتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا یہ وہی پولیس ہے جس پر عوام اپنی حفاظت کے لیے بھروسہ کرتے ہیں؟ اگر ایک اہلکار اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر پروٹوکول شوٹنگ میں مصروف ہو، تو جرائم روکنے، عوام کی جان و مال کی حفاظت، اور قانون کی عملداری کا کون ذمہ دار ہوگا؟

یہ کوئی ہلکی پھلکی بات نہیں۔ پولیس آرڈر 2002 اور سروس رولز واضح کہتے ہیں کہ پولیس کا وقت، وسائل اور وردی صرف سرکاری کام کے لیے ہیں۔ عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والا اہلکار اگر افسر کا کیمرہ مین بن جائے تو یہ اختیارات کا کھلا غلط استعمال اور عوامی امانت میں خیانت ہے۔

اخلاقی طور پر یہ رویہ مزید شرمناک ہے۔ پولیس ایک معزز ادارہ ہے، مگر جب اس کا اہلکار جرائم پیشہ عناصر کے بجائے افسر کے خوشگوار لمحے قید کرنے میں مصروف ہو تو عوام کا اعتماد زمین بوس ہو جاتا ہے۔ یہ وہی خوشامدی کلچر ہے جس نے اداروں کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں "پولیس پروٹوکول" اور "پولیس سکیورٹی" کی آڑ میں ذاتی خدمت کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے اہلکاروں پر سخت کارروائی اور ادارے کے اندر واضح پیغام دینا ضروری ہے کہ ڈیوٹی سے انحراف برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عوام پولیس سے انصاف اور تحفظ چاہتے ہیں، نہ کہ ان کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے وردی پوش فوٹوگرافر۔ جب پولیس اپنی اصل ذمہ داری بھول کر پروٹوکول کی غلامی میں آ جائے تو جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ مل جاتی ہے، اور پھر ہم سب کو یہ قیمت اپنے عدم تحفظ کی صورت میں چکانی پڑتی ہے۔

ادارہ جاتی وقار کی بحالی کا ایک ہی طریقہ ہے: پولیس کو وردی کا تقدس یاد دلایا جائے، ورنہ کل کو شاید ہمیں کسی واردات کے بعد یہ سننے کو ملے کہ "معاف کیجیے، ہم جرم نہیں روک سکے، ہم تو تصویر کھینچنے میں مصروف تھے۔"

11/08/2025

‏شاہ محمود قریشی دونوں مقدمات میں بری ہوگئے
صنم جاوید عالیہ حمزہ کو پانچ پانچ برس کی سزا
یاسمین راشد عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو دس سال سزا
عائشہ بھٹہ کو دس سال کی سزا سنا دی گئی

‏بڑی خبر ضلع ہنگو  اورکزئی  وادی تیراہ میں  کالعدم داعش کے اہم کمانڈر عبدالمالک کو پر اسرار طور پر ہلاک ۔ وہ پشاور پولیس...
11/08/2025

‏بڑی خبر
ضلع ہنگو اورکزئی وادی تیراہ میں کالعدم داعش کے اہم کمانڈر عبدالمالک کو پر اسرار طور پر ہلاک ۔
وہ پشاور پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی سہولت کاری میں بھی مطلوب تھا،

‏*ایف آئی اے کا بڑا ایکشن، امریکہ اور یورپی ممالک میں بچوں کی مبینہ ٹریفکنگ میں ملوث معروف این جی او ہوپ (HOPE) کی چیئرپ...
07/08/2025

‏*ایف آئی اے کا بڑا ایکشن، امریکہ اور یورپی ممالک میں بچوں کی مبینہ ٹریفکنگ میں ملوث معروف این جی او ہوپ (HOPE) کی چیئرپرسن کو گرفتار کرلیا گیا۔*

*ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف این جی او HOPE کی چیئرپرسن ڈاکٹر مبینہ قاسم اگبوٹوالا کو بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔*

*ذرائع کے مطابق، ملزمہ ہوپ نامی این جی او کے پردے میں نابالغ بچوں کو بیرونِ ملک، خصوصاً امریکہ، اسمگل کرنے میں ملوث تھی۔ اس گھناؤنے نیٹ ورک کا انکشاف اُس وقت ہوا جب امریکی قونصل خانے نے ایف آئی اے کو باقاعدہ شکایت درج کروائی، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا۔*

*تحقیقات کے دوران واضح شواہد سامنے آنے پر کیس رجسٹر کیا گیا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمہ نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دی تھی، تاہم پیر کو عدالت نے اُس کی درخواست مسترد کر دی، جس کے بعد ایف آئی اے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔*

*ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری انسانی اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورکس کے خلاف جاری ایف آئی اے کی مہم میں ایک اہم پیش رفت ہے، خاص طور پر وہ نیٹ ورکس جو "فلاحی تنظیموں" کا لبادہ اوڑھ کر مکروہ دھندہ چلا رہے ہیں۔*

*ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کے خلاف بھی جلد کارروائی متوقع ہے۔*

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے تارو جبہ میں رامبیل کباب فروش کی دوکان کا ...
06/08/2025

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے تارو جبہ میں رامبیل کباب فروش کی دوکان کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزن اور صفائی ستھرائی چیک کی گئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک کلوگرام میں 1000 گرام ہوتے ہے لیکن ان کا وزن 718 گرام تھا جو کہ ایک کلو گرام سے کم تھا۔ متعلقہ کباب فروش کیخلاف مزید قانونی کارروائی کے لئے مراسلہ متعلقہ تھانے کو ارسال کر دیا ہے ۔

چار اگست کی تاریک رات... پاکستان کی سرزمین پر ایک غیر مرئی سایہ منڈلا رہا تھا۔ ہماری سرحدوں پر، ’سرخدو‘ کے آسمان میں چال...
06/08/2025

چار اگست کی تاریک رات... پاکستان کی سرزمین پر ایک غیر مرئی سایہ منڈلا رہا تھا۔ ہماری سرحدوں پر، ’سرخدو‘ کے آسمان میں چالیس سے زائد بھارتی جنگی طیارے گِدھوں کی مانند گھومتے رہے — جیسے کوئی بڑا طوفان آنکھیں موندے، خاموشی سے حملہ آور ہونے کو تیار ہو۔ لیکن پاکستان کے گمنام مجاہدین نے ان تمام طاغوتی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا کہ ہم جاگ رہے ہیں آپ آئیں گے تو اپنی مرضی سے لیکن جائیں گے ہماری مرضی سے، تب اللّٰہ نے دشمن کے دلوں میں ہمارے شاہینوں کا خوف بٹھایا...! اور خطرہ وقتی طور پر ٹل گیا

آج ہمارے علماء، دینی مدارس کے اساتذہ، اور دردِ دل رکھنے والے ہر شخص کی کہی گئی ایک ایک بات سچ ثابت ہورہی ہے۔
مغرب و مشرق کی سازشیں اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ وہ پاکستان کو چاروں طرف سے گھیر چکے ہیں،
ان کا منصوبہ صاف ہے پاکستان کو توڑ دو... اس کی بنیادوں کو کھود ڈالو... اس کا پرچم سرنگوں کر دو!

لیکن سن لو...
جس دن پاکستان ٹوٹا — اُس دن صرف ایک ملک نہیں گرے گا، اُس دن ایک امید مرے گی، ایک قلعہ گرے گا،
اور اس کے بعد اگلا نمبر ترکی کا ہوگا…
پھر حجازِ مقدس کا…
پھر وہ دن ہوگا جب امتِ مسلمہ کے ہر گوشے میں سجدے، قیدی بن جائیں گے…
قرآن کے نسخے جلا دیے جائیں گے…
اذانوں کی جگہ خاموشی ہوگی…
اور مسجدیں، عجائب گھروں کی زینت بن جائیں گی۔
اب بھی وقت ہے!
خدارا جاگ جاؤ…
یہ وقت سونے، لڑنے یا فرقوں میں بٹنے کا نہیں…
یہ وقت ایک ہونے کا ہے،
ورنہ تم صرف تاریخ کے نوحے بن کر رہ جاؤ گے.

06/08/2025

‏مجلس وحدت مسلمین زائرین مارچ کی تیاریاں مکمل

کراچی سے ریماندان مارچ شاہرائے پاکستان سے جائے گا۔

زائرین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔

مارچ میں کراچی اور اندرون سندھ کے زائرین ریمدان بارڈر کیلئے نکلیں گے۔

مارچ کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

زائرین کاروان مارچ میں مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنما وعمائدین شامل ہیں۔

‏کوہستان  28سال  بعد برف کے گلیشیر سے لاش بر آمد ۔۔۔۔۔قدرت کے قانون فطرت کے مطابق ۔۔برف میں چیزیں مدتوں محفوظ رہتی ہیں۔۔...
04/08/2025

‏کوہستان 28سال بعد برف کے گلیشیر سے لاش بر آمد ۔۔۔۔۔قدرت کے قانون فطرت کے مطابق ۔۔برف میں چیزیں مدتوں محفوظ رہتی ہیں۔۔۔۔

کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے ایک حیرت انگیز خبر!

نذیرالدین ولد بہرام (قوم صالح خیل) کی نعش 28 سال بعد لیدی پالس کے گلیشیئر سے صحیح حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
وہ 28 سال قبل برفانی طوفان کی نذر ہو کر لاپتا ہو گئے تھے۔ نعش پر وسکٹ موجود تھی، اور جیب سے شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس سے ان کی شناخت ممکن ہوئی۔

28 سال بعد کوہستان کے علاقے بر پالس، لیدی گلیشئر کے قریب سے نصیرالدین عرف ہجو ولد بہرام کی لاش برآمد ہو گئی۔ وہ 1997 میں سپٹ سے واپسی کے دوران اپنے گھوڑے سمیت گلیشئر کی ایک دراڑ میں گر کر لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس وقت کئی دنوں تک ان کی تلاش جاری رہی، مگر کوئی سراغ نہ مل سکا اور بالآخر انہیں لاپتہ قرار دے دیا گیا۔

حالیہ دنوں میں جب برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہوا تو مقامی چرواہوں نے گلیشئر کے کنارے انسانی باقیات دیکھی۔ قریبی لوگوں نے فوراً اطلاع دی، اور جب مقام پر پہنچ کر جائزہ لیا گیا تو وہی لاش نکلی جس کی تلاش برسوں پہلے بند ہو چکی تھی۔ حیرت انگیز طور پر نصیرالدین کی جیب میں موجود شناختی کارڈ اور دیگر سامان مکمل طور پر محفوظ حالت میں تھا، جس سے ان کی شناخت کی تصدیق ہوئی۔

مقامی افراد کے مطابق یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے پورے علاقے کو حیرت اور افسوس کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک طرف 28 برس پہلے کھوئے ہوئے پیارے کی واپسی نے خاندان کو اندرونی سکون بخشا، تو دوسری جانب ان کے بچھڑنے کا غم دوبارہ تازہ ہو گیا۔ بزرگوں کا کہنا ہے کہ وہ دن آج بھی یاد ہے جب نصیرالدین اپنے گھوڑے پر سپٹ کی طرف گیا تھا اور پھر کبھی واپس نہ لوٹا۔

نصیرالدین کے اہلِ خانہ کو اطلاع ملنے پر وہ فوراً موقع پر پہنچے، اور طویل صبر آزما انتظار کے بعد انہیں اپنے پیارے کی
لاش دفنانے کا موقع مل گی

Disclaimer: Image is AI Generated and is just for reference.

رسالپور: نوشہرہ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر، عوام خوف و ہراس میں مبتلانوشہرہ (بیورو رپورٹ) کے مطابق مختلف علاقوں میں چور...
03/08/2025

رسالپور: نوشہرہ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر، عوام خوف و ہراس میں مبتلا

نوشہرہ (بیورو رپورٹ) کے مطابق مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے شہریوں میں شدید اضطراب اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو چکا ہے۔ خاص طور پر تھانہ رسالپور کی حدود میں واقع گاؤں ڈھیرے کورونہ میں ہونے والی ایک دل دہلا دینے والی واردات نے حالات کی سنگینی کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم مسلح ڈاکو دن دیہاڑے ایک معروف تاجر حاجی قاسم کی ہارڈویئر و سیمنٹ کی دکان میں داخل ہوئے، اور اسلحے کی نوک پر تاجر کو یرغمال بناتے ہوئے 3 لاکھ 35 ہزار روپے نقد رقم لوٹ کر بآسانی فرار ہو گئے۔ یہ دلیرانہ واردات محض لمحوں میں مکمل ہوئی، اور پولیس کی جانب سے تاحال کسی قسم کی پیش رفت رپورٹ نہیں کی گئی۔

ادھر، اے سی کالونی میں مال مویشی چوری ہونے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جن سے کسان طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ نوشہرہ کلاں میں بھی ایک شہری کی موٹر سائیکل چوری کی گئی، اور اس واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، مگر افسوسناک طور پر ملزمان قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔

خشکی کے علاقے میں بھی امام مسجد کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی، جو نہ صرف جرم ہے بلکہ مذہبی طبقات کے تحفظ پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

ان بڑھتی وارداتوں پر شہریوں نے ڈی آئی جی مردان، ڈی پی او نوشہرہ اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس کی کارکردگی میں بہتری نہ آئی تو شہر میں قانون کی عملداری مزید کمزور ہو سکتی ہے۔

Address

Aabpara
Islamabad
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 9Newstv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 9Newstv:

Share