17/05/2025
انڈویجول لینڈ کے زیرِ اہتمام اور *نیکٹا، یورپی یونین، یو این او ڈی سی* اور *میونسپل کونسل مردان* کے اشتراک سے مردان جیل کے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سینٹر میں ایک اہم اصلاحی ورکشاپ "د مردان ځوانانو بیټهک" منعقد کی گئی، جس کا مقصد نو عمر اور نوجوان قیدیوں کی مثبت ذہن سازی، میڈیا خواندگی، فیک نیوز کی پہچان، اور پرامن معاشرتی رویوں کو فروغ دینا تھا۔
ورکشاپ کے دوران انڈویجول لینڈ کی ٹیم، خاص طور پر *مشہود علی* اور *سیف اللہ کھوسو* نے نوجوان قیدیوں کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے انہیں درپیش چیلنجز کو سمجھا اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق رہنمائی فراہم کی۔ اس مکالماتی عمل نے نوجوانوں میں شعور، اعتماد اور تبدیلی کی امید پیدا کی
شرکاء میں شامل *میئر مردان حمایت اللہ* نے ان مسائل کو سننے کے بعد فوری ردعمل دیتے ہوئے جیل کے لیے ایک *الیکٹرک واٹر کولر* فراہم کیا اور *سولر واٹر پمپ* کی تنصیب کا اعلان بھی کیا، جس پر جلد کام شروع ہوگا۔ ان کے اس اقدام کو انڈویجول لینڈ اور دیگر شرکاء نے سراہا، کیونکہ یہ ورکشاپ نہ صرف قیدیوں کی ذہنی تربیت بلکہ ان کی فلاح کے لیے عملی قدم ثابت ہوئی۔