23/09/2026
تونسہ شریف: کار سوار ملزمان کی واردات کے بعد فرار کی کوشش، دو خواتین سمیت متعدد ملزمان گرفتار، ایس ڈی پی او مہر ناصر کی قیادت میں کارروائی
تونسہ شریف میں سبزی منڈی کے قریب اور کوٹ موڑ پر شہریوں کو ہٹ کرنے والے کار سوار ملزمان کو ایس ڈی پی او تونسہ مہر ناصر سیال نے خود تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر 20 ستمبر 2026 کو شیخوپورہ میں محمد زبیر کے گھر سے 7 تولہ طلائی زیورات اور تقریباً 17 لاکھ روپے نقدی چوری کی تھی، جس کے بعد کار نمبر BCY/735 کے ذریعے فرار ہو گئے۔ آج تونسہ شریف میں فرار کی کوشش کے دوران کار سواروں نے سبزی منڈی کے قریب اور کوٹ موڑ پر متعدد افراد کو ہٹ کیا، تاہم ایس ڈی پی او تونسہ مہر ناصر سیال نے ملزمان کا خود تعاقب کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ایس ایچ او تونسہ سٹی شبیر مستوئی اور ایس ایچ او ریتڑہ حماد یاسر بھی ایس ڈی پی او مہر ناصر کے ہمراہ موجود رہے اور گرفتاری کے عمل میں نتیجہ خیز معاونت کی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے THQ ہسپتال تونسہ منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔