Awami News

Awami News A public News channel sends any informative video It's real News that we are published

بریکنگ نیوز: سرگودہا اور گردنواح میں پولیس اور ایجنسیوں کی دوڑیں ، ایک پولیس کانسٹیبل اسل۔حہ سمیت اغ۔وا ۔۔۔ اشتہاری انعا...
08/08/2026

بریکنگ نیوز: سرگودہا اور گردنواح میں پولیس اور ایجنسیوں کی دوڑیں ، ایک پولیس کانسٹیبل اسل۔حہ سمیت اغ۔وا ۔۔۔ اشتہاری انعام سالم آلہ نے خوفناک وارننگ جاری کردی۔۔
آج وائرل ہونے والی ویڈیو میں انعام سالم والا اور اسکے ساتھیوں کے قبضے میں ایک پولیس کانسٹیبل کو دیکھا جا سکتا ہے جسکے ہاتھ پیچھے بندھے ہیں ،چوہدری انعام سالم والا نے حکام بالا پولیس کو وارننگ دی ہے کہ اسے تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے ، اسکے رشتہ داروں اور گھر والوں کو کچھ نہ کہا جائے اس کی دشمنداری ہے مگر دشمنوں کے ساتھ اس کا کوئی رولا نہیں ۔ اصل تنازعہ پولیس کے ساتھ ہے جو خواہ مخواہ اس سے دشمنی نکال رہی ہے ، بہت برداشت کیا مگر اب کام برداشت سے باہر ہو گیا ہے ، بقول انعام سالم والا ۔۔ میرے ایک بھائی کو پولیس انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے والی ہے ۔۔ اگر میں میرے رشتہ دار اور گھر والے محفوظ نہ رہے تو ایک کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک میں کسی کے گھر والوں بیوی بچوں کو نہیں چھوڑونگا ، میں ہر چوکی ناکے اور پولیس سٹیشن کو برباد کردونگا ہر جگہ اپنا نشان چھوڑونگا ۔
تمہارا جوان اپنے ویپن سمیت میرے پاس ہے اگر اسکی اور دوسرے اہلکارون و اعلیٰ افسران کی خیر چاہتے ہو تو مجھے اور میرے عزیزوں کا پیچھا چھوڑ دو ورنہ پھر میں تمہارے پیچھے پڑ گیا تو بڑی ٹینشن ہوگی تمہیں ۔۔۔ یاد رکھنا ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے یہ شروع بھی میں نے کی ہے اور ختم بھی میں کرونگا تمہارے پاس ایک ہی آپشن ہے میرے ساتھ دشمنی چھوڑ دو اور مجھے یا میرے گھر والوں کو تنگ نہ کرو ورنہ موت آجائے کوئی پروا نہیں تمہیں اور تمہاری فیملیز کو سکون سے نہیں جینے دونگا۔۔
اطلاعات کے مطابق اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس اور متعلقہ خفیہ ادارے و سی سی ڈی حرکت میں آگئے ہیں ، اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں دعا ہے اللہ کریم مغوی پولیس اہلکار کو اپنی حفظ وامان میں رکھے

بریکنگ نیوز: سرگودہا اور گردنواح میں پولیس اور ایجنسیوں کی دوڑیں ، ایک پولیس کانسٹیبل اسل۔حہ سمیت اغ۔وا ۔۔۔ اشتہاری انعام سالم آلہ نے خوفناک وارننگ جاری کردی۔۔

اسلام آباد میں بچوں اور بچیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والا ملزم منصور گرفتار، غیر قانونی اسلحہ بھی برآمداسلام آباد (...
14/07/2026

اسلام آباد میں بچوں اور بچیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والا ملزم منصور گرفتار، غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی-11/4 میں بچوں اور بچیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی شکایات پر اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم منصور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا، جس پر اس کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت ایک الگ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے جی-11/4 کے رہائشیوں کی جانب سے بچوں اور بچیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ شکایات کی روشنی میں پولیس نے خفیہ نگرانی اور معلومات اکٹھی کیں، جس کے بعد اہلِ علاقہ کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس کے بعد بچوں کو ہراساں کرنے کے مقدمے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الگ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقدمات کی تفتیش مکمل شفافیت کے ساتھ کی جا رہی ہے۔
تحقیقات کے دوران ملزم کا راولپنڈی کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سال 2019 سے 2023 کے دوران راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہوئے۔ ان مقدمات میں بعض میں ملزم گرفتار ہوا، بعض میں چالان عدالت میں پیش کیے گئے جبکہ بعض مقدمات میں اسے بریت بھی ملی۔ تاہم مختلف قانونی مراحل کے باوجود ملزم دوبارہ سرگرم ہونے میں کامیاب رہا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی سابقہ سرگرمیوں اور اس کے ممکنہ رابطوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس نے دیگر علاقوں میں بھی ایسے جرائم کا ارتکاب کیا یا نہیں۔ تفتیشی ٹیم راولپنڈی پولیس سے بھی ملزم کا مکمل کرمنل ریکارڈ حاصل کر رہی ہے تاکہ تمام مقدمات کو یکجا کر کے قانونی کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
اسلام آباد پولیس نے ملزم سے متعلق مزید متاثرین کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کسی شہری، بچے یا اس کے والدین کے پاس ملزم کے حوالے سے کوئی معلومات موجود ہیں یا وہ اس کی مبینہ حرکات سے متاثر ہوئے ہیں تو وہ بلا جھجھک پولیس سے رابطہ کریں۔ متاثرین کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی اور قانون کے مطابق انہیں ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملزم سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے خلاف دیگر ممکنہ مقدمات اور شواہد بھی کھنگالے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Islamabad Police
Office of the Deputy Commissioner, Islamabad
DIG Operations Islamabad Police

صحافی کو تھپڑ مارنا DPO کو مہنگا پڑ گیا آج اگر کسی اور کی حکومت میں کسی کے کہنے پر کاروائیاں اور تھپڑ مار رہے ہو تو یہ ی...
05/07/2026

صحافی کو تھپڑ مارنا DPO کو مہنگا پڑ گیا
آج اگر کسی اور کی حکومت میں کسی کے کہنے پر کاروائیاں اور تھپڑ مار رہے ہو تو یہ یاد رہے وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، کل کو حکومت بدلے گی اور رگڑے جاؤ گے یہی ہوا اس کیس میں بھی:

آج جو آفیسر تحریک انصاف یا حکومت مخالفین کے خلاف ناجائز کاروائیاں کر رہے ہیں ان کے لئے سبق ہے

وفاقی حکومت نے سینئر صحافی محسن بیگ کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر گریڈ 20 کے پولیس افسر (سابق ڈائریکٹر FIA) بابر بخت قریشی کی 3 سال کے لیے نچلے عہدے اور تنخواہ کے اسکیل پر تنزلی (Demotion) کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کی حتمی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بابر بخت قریشی (PSP/BS-20) کو سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت میجر پینلٹی (Major Penalty) سنائی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں تین (03) سال کی مدت کے لیے ان کے اصل یا باقاعدہ عہدے سے نچلے رینک اور پے اسکیل پر بھیج دیا گیا ہے۔

ان پر بطور ڈائریکٹر FIA سائبر کرائم ونگ، صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپے کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور ہاتھ اٹھانے (تھپڑ مارنے) کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔

اسلام آباد کی مصروف نائنتھ ایونیو پر زندگی معمول کے مطابق رواں تھی۔ لوگ اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک ایک ایسا ...
05/07/2026

اسلام آباد کی مصروف نائنتھ ایونیو پر زندگی معمول کے مطابق رواں تھی۔ لوگ اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک ایک ایسا منظر سامنے آیا جس نے گروپ کیپٹن عاصم کو خاموش تماشائی بننے کی اجازت نہ دی۔ ایک بے بس خاتون مشکل میں تھی اور ایک شخص اسے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایسے نازک لمحے میں گروپ کیپٹن عاصم نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک ذمہ دار شہری، ایک باکردار انسان اور پاک فضائیہ کے افسر ہونے کا فرض ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، گروپ کیپٹن عاصم نائنتھ ایونیو سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے ایک موٹرسائیکل سوار کو ایک خاتون کے ساتھ زبردستی کرتے دیکھا۔ وہ فوراً اپنی گاڑی موڑ کر واپس آئے اور موقع پر پہنچ گئے۔ ان کی موجودگی سے خاتون کو حوصلہ ملا اور وہ فوراً موٹرسائیکل سے اتر کر ان کی گاڑی کی دوسری جانب آ گئی۔

اطلاعات کے مطابق، ملزم سعد نے پہلے گروپ کیپٹن عاصم سے بدتمیزی کی اور پھر چند ہی لمحوں بعد ان پر فائرنگ کر دی۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود گروپ کیپٹن عاصم نے اپنی مداخلت سے خاتون کو محفوظ ہونے کا موقع فراہم کیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ ملزم اس کا دفتری ساتھی تھا، جس نے اسے دفتر ساتھ لے جانے کی پیشکش کی، لیکن راستہ بدل کر کسی اور مقام پر لے جانا چاہتا تھا۔ جب خاتون نے مزاحمت کی تو اس نے زبردستی کرنا شروع کر دی۔ خاتون کے مطابق، "اگر گروپ کیپٹن عاصم بروقت مداخلت نہ کرتے تو شاید میں خود کو محفوظ نہ رکھ پاتی۔"

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ گروپ کیپٹن عاصم شہید اپنے پیچھے بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
ملک بھر میں گروپ کیپٹن عاصم کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ قومی اور سماجی ذرائع ابلاغ پر انہیں ایک ایسے بہادر افسر کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے، جس نے ایک بے بس خاتون کی عزت و حرمت کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔

گروپ کیپٹن عاصم کی شہادت ایک ایسا پیغام چھوڑ گئی ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے جوان اور افسر صرف وطن کی سرحدوں کے محافظ ہی نہیں بلکہ قوم کی عزت، وقار اور جان و مال کے بھی امین ہیں۔ جب کسی بیٹی، بہن یا ماں کی عزت خطرے میں ہو تو پاک فوج کا سپاہی صرف ایک محافظ نہیں رہتا، بلکہ ڈھال بن کر آگے کھڑا ہو جاتا ہے۔ گروپ کیپٹن عاصم نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کے سپوت ہر محاذ پر، خواہ وہ سرحد ہو یا معاشرہ، حق، انسانیت اور عزت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ ان کی یہ لازوال قربانی ہمیشہ بہادری، فرض شناسی، انسان دوستی اور قومی وقار کی ایک روشن مثال کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 1ہزار934 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی ،نئی بھرتیاں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور لاء اینڈ ...
27/06/2026

وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 1ہزار934 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی ،نئی بھرتیاں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور لاء اینڈ آرڈر ڈویژن میں کی جائیں گی
وی آئی پیز، حساس تنصیبات کیلئے 997 ، امن و امان کیلئے 937 نئی اسامیاں منظور، 1 ہزار580 کانسٹیبلز ،180 ہیڈ کانسٹیبلز بھرتی کئے جائیں گے جبکہ فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کیلئے 24 انسپکٹرزکے عہدے بھی منظور، 100 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 50 سب انسپکٹر بھی براہ راست بھرتی کئے جائیں گے
وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 1ہزار934 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی ،نئی بھرتیاں اسپیشل ۔ پروٹیکشن یونٹ اور لاء اینڈ آرڈر ڈویژن میں کی جائیں گی

27/06/2026
محبت کے نام پر قربان ہوئی ایک فرانسیسی ماں کی دردناک کہانی: سلویا یاسمینامحبت ایک ایسی آگ ہے جو دل کو گرماتی ہے مگر جب ی...
27/06/2026

محبت کے نام پر قربان ہوئی ایک فرانسیسی ماں کی دردناک کہانی: سلویا یاسمینا

محبت ایک ایسی آگ ہے جو دل کو گرماتی ہے مگر جب یہ ظلم اور تشدد کی شکل اختیار کر لے تو زندگی جہنم بن جاتی ہے۔ یہ کہانی ہے 54 سالہ فرانسیسی خاتون سلویا یاسمینا کی، ایک ایسی ماں کی جو محبت اور اعتماد کے سہارے پاکستان آئی مگر یہاں 12 سال سے زائد قید، روزانہ تشدد اور ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئی۔ یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ انسانی حقوق کی پامالی، ماں کی قربانیوں اور ایک بچے کی بہادری کی داستان ہے۔

سلویا یاسمینا فرانس کی شہری تھیں۔ 2003 یا 2004 کے لگ بھگ ان کی شادی ایک پاکستانی شہری سے ہوئی جو اس وقت آسٹریلیا میں غیر قانونی طور پر رہ رہا تھا۔ شادی کے بعد وہ یورپ منتقل ہو گئے جہاں آٹھ سال تک ایک نسبتاً پرامن زندگی گزاری۔ ان کے پہلے بچے یورپ میں پیدا ہوئے۔ سلویا نے شوہر کا بھرپور سہارا بن کر خاندان کو سنبھالا، مالی مدد کی اور بچوں کی پرورش کی۔ وہ فرانس میں شوہر کی مدد کرتی رہیں۔ اس دور میں وہ دو بار پاکستان بھی آئیں مگر واپس یورپ لوٹ گئیں۔ زندگی خوبصورت لگ رہی تھی۔

2014 میں سلویا اپنے دو بڑے بچوں کے ساتھ شوہر کے ساتھ پاکستان آ گئیں ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں۔ یہاں پہنچتے ہی سب بدل گیا۔ شوہر نے انہیں اور بچوں کو عملاً قید کر لیا۔ ایک خستہ حال کچے گھر کی تنگ اور جھرتی ہوئی دیواروں والے کمرے میں ان کی دنیا محدود ہو گئی۔ گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں کسی سے ملنے بات کرنے یا فون استعمال کرنے کی آزادی نہیں۔ بیرونی دنیا سے مکمل قطع تعلق۔ پاکستان میں ان کے مزید تین بچے پیدا ہوئے اس طرح کل پانچ بچے ہو گئے۔ ایک بچہ سماعت و گویائی سے محروم تھا۔

سلویا کے مطابق شوہر روزانہ جسمانی اور ذہنی تشدد کرتا تھا۔ وہ بہت پرتشدد تھا۔ نہ صرف سلویا پر بلکہ بچوں پر بھی۔ ان کی بیٹی بھی اس ظلم سے محفوظ نہ رہ سکی۔ بڑے بچوں کی تعلیم ضائع ہو گئی جبکہ چھوٹے تین بچے سکول تک نہ جا سکے۔ ایک ماں جو یورپ میں خاندان کا ستون تھی یہاں خود سہارے کی محتاج زخموں سے بھری اور تنہائی کی زنجیروں میں جکڑی رہی۔ شوہر نے نہ بطور شوہر اور نہ والد ذمہ داریاں نبھائیں۔

12 سال سے زائد یہ اذیت چلی۔ سلویا نے سب برداشت کیا بچوں کی خاطر۔ کئی برس خاموشی میں گزرے۔ پھر 18 جون 2026 کو ایک معجزہ ہوا۔ سلویا کے کم عمر بیٹے نے ہمت کی۔ وہ گھر سے نکل کر پولیس تک پہنچا اور پورا ماجرا بیان کر دیا۔ خیبر پولیس نے فوری ایکشن لیا۔ ضلعی پولیس آفیسر وقار احمد کی نگرانی میں ٹیم نے باڑہ کے اس گھر پر چھاپہ مارا۔

پولیس نے سلویا یاسمینا اور ان کے بچوں کو بازیاب کیا۔ گھر کی حالت خستہ تھی، خاتون اور بچوں کے جسموں پر زخموں کے نشانات واضح تھے۔ شوہر احمد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ سلویا اور بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر پشاور کی ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔ فرانسیسی سفارت خانے کو مطلع کر دیا گیا۔

بازیابی کے بعد سلویا نے دل دہلا دینے والا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں 2014 سے ضلع خیبر میں قید زندگی گزار رہی تھی۔ میرے شوہر نے بطور شوہر اور والد اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ میں فرانس میں ان کی مالی مدد کرتی تھی مگر اس کے باوجود وہ روزانہ مجھ پر اور بچوں پر جسمانی اور ذہنی تشدد کرتے تھے۔ حتیٰ کہ میری بیٹی بھی محفوظ نہ رہی۔ اب میں اپنے بچوں کے ساتھ فرانس واپس جانا چاہتی ہوں جہاں ایک نئی اور پرامن زندگی کا آغاز کر سکوں۔

مگر زنجیریں اب بھی جکڑے ہوئے ہیں

سلویا کی ہمت، بیٹے کی بہادری اور پولیس کی فوری کارروائی نے ایک قید خانے سے آزادی دلائی۔ مگر کتنے ایسے کیس اب بھی پوشیدہ ہیں؟

محبت احترام، آزادی اور ذمہ داری کا نام ہے۔ جب یہ قید اور تشدد بن جائے تو یہ محبت نہیں رہتی۔ سلویا یاسمینا کی کہانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہر انسان کو عزت، آزادی اور محفوظ زندگی کا حق ہے۔

اللہ تعالیٰ سلویا اور ان کے بچوں کو مکمل صحت، حفاظت اور پرامن مستقبل عطا فرمائے۔ ان کی واپسی فرانس میں خوشگوار ہو۔ اور ایسے تمام ظلم ختم ہوں۔ آمین۔

Just for information report

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے رکن قومی اسمبلی اقبال خان آفریدی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ...
27/06/2026

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے رکن قومی اسمبلی اقبال خان آفریدی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ کے ساتھ نامناسب رویے اور بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی پارلیمانی پارٹی کی رکنیت معطل کر دی۔

پارلیمانی پارٹی نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ اقبال آفریدی کو پارٹی سے نکالا جائے۔

27/06/2026

یوکرین نے کروز میزائلوں سے روس کے شہر وولگوگراد میں واقع بیلسٹک میزائل لانچرز، توپ خانے کے پرزے تیار کرنے والے دفاعی کارخانے ٹائٹن-باریکاڈی کو نشانہ بنایا

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئ...
27/06/2026

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا

کہ یہ فیصلہ عوام کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے بجائے قیمتیں برقرار رکھی گئیں، جو عوام دشمن پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت عوام کے مفادات کے بجائے اشرافیہ اور آئل کمپنیوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے، اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہریوں کو مزید مشکلات میں دھکیل رہی ہے۔

مشتاق احمد خان نے اپنے بیان میں موجودہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس فیصلے کی شدید مذمت کی۔

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share