
10/08/2025
🌧️ مون سون کی طاقتور ہوائیں خلیج بنگال و گردونواح سے نمی کے بھرپور سسٹمز کے ساتھ تیزی سے پاکستان کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
یہ ہوائیں 14 یا 15 اگست سے شمالی و وسطی پاکستان کو متاثر کرنا شروع کر دیں گی، اور 16 سے 17 اگست کے دوران جنوبی پاکستان اور سندھ تک پہنچ جائیں گی۔
---
📅 متوقع شیڈول
14 اگست → شمالی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا آغاز۔
15 اگست → سلسلہ وسطی و جنوبی پنجاب تک پھیل جائے گا۔
16 اگست → بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشیں شروع۔
17 اگست → کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کا طاقتور اسپیل داخل۔
بارشوں سے متاثرہ اہم علاقے
پنجاب و اسلام آباد
اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان سمیت تمام بڑے و چھوٹے شہر۔
کشمیر و گلگت بلتستان
مظفرآباد، راولا کوٹ، نیومیرپور، گلگت، ہنزہ، اسکردو، ناران، بالاکوٹ۔
خیبرپختونخوا
پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، چترال، دیر، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، وانا وغیرہ۔
سندھ
کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، تھرپارکر، بدین، ٹھٹہ، سانگھڑ، عمرکوٹ وغیرہ۔
بلوچستان
کوئٹہ، ژوب، خضدار، گوادر، لسبیلہ، قلات، تربت، پنجگور، ڈیرہ مراد جمالی وغیرہ۔
---
⛈️ سسٹمز کی خاص باتیں
خلیج بنگال سے بیک ٹو بیک مون سون سسٹمز کے آنے کا امکان، خاص طور پر جنوبی پاکستان کے لیے سلسلہ لمبا ہو سکتا ہے۔
کراچی میں 14 اگست کی رات یا صبح ہلکی بارش ممکن، جبکہ 17 اگست سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔
بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر بھی 17 اگست کے بعد شدید بارشوں کا امکان۔