AJK News Network

AJK News Network Authentic and first Source News Publishing Organization

آزادکشمیر ،سڑکوں کے رکے منصوبوں میں پیشرفت،محکمہ شاہرات کو بڑا بجٹ مل گیا، 17 محکموں کو فنڈز جاری کردیئے گئےمظفرآباد(ف...
08/03/2025

آزادکشمیر ،سڑکوں کے رکے منصوبوں میں پیشرفت،محکمہ شاہرات کو بڑا بجٹ مل گیا، 17 محکموں کو فنڈز جاری کردیئے گئے
مظفرآباد(فاسٹ نیوز کھوئی رٹہ) محکمہ منصوبہ بندی وترقیات آزادکشمیر نے مالی سال 2024-25 کی دوسری ششماہی کیلئے 17محکموں کوترقیاتی سکیموں کیلئے 6ارب 71کروڑ94لاکھ17ہزار روپے جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی ششماہی میں 8ارب 31 کروڑ 44 لاکھ 22 ہزار جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ کل بجٹ 25ارب 3 کروڑ 40 لاکھ مختص ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق
محکمہ شاہرات اور ورکس کیلئے سب سے زیادہ 6 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ زراعت کو 37 لاکھ 62 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔

سول ڈیفنس اور ایس ڈی ایم اے کیلئے ایک کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار،محکمہ انوائرمنٹ کو ایک کروڑ 93 لاکھ 98 ہزار جاری کئے گئے ہیں۔

محکمہ جنگلات کو 14کروڑ 43لاکھ 60ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں،محکمہ فوڈ سکیورٹی کو 28لاکھ 14ہزار جاری کردیئے گئے۔

محکمہ صحت عامہ کو 20کروڑ3لاکھ روپے ملے، محکمہ انڈسٹریز کو 15لاکھ 18ہزار،محکمہ منرلز کو صرف 3لاکھ60ہزار روپے جاری کئے گئے۔

محکمہ اطلاعات کو ایک کروڑ4لاکھ22ہزار،انفارمیشن ٹیکنالوجی کو 8کروڑ6لاکھ 93ہزار روپے اور محکمہ بحالیات کو 20کروڑ جاری کئے گئے۔

محکمہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے ایک کروڑ 91لاکھ 29ہزار،محکمہ سوشل ویلفیئر کو30لاکھ96ہزار،محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کو ایک کروڑ 19لاکھ 28 ہزارجاری ہوئے۔

محکمہ ٹورازم کو 39 لاکھ 13 ہزاراور محکمہ وائلڈ لائف وفشریز کو 4لاکھ 32ہزار جاری ہوئے

یاد رہے کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث آزادکشمیر میں سڑکوں کا کام جام تھا اور محکمہ شاہرات کے ٹھیکیدار بلز نہ ہونےپر سراپا احتجاج تھے، اب فنڈز جاری ہونے پر سڑکوں کے کام دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔

Jumma Mubarak
07/03/2025

Jumma Mubarak

آذاد کشمیر(سید حسن علی ہمدانی کی رپورٹ کے مطابق)جہلم ویلی: چنار ماڈل انسیٹیوٹ (چکوٹھی) میں سالانہ امتحانات کے نتائج کی پ...
06/03/2025

آذاد کشمیر(سید حسن علی ہمدانی کی رپورٹ کے مطابق)جہلم ویلی: چنار ماڈل انسیٹیوٹ (چکوٹھی) میں سالانہ امتحانات کے نتائج کی پروقار تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر تیمور تھے جبکہ تقریب میں صدیق عالم (ایم ڈی چنار ماڈل انسٹیٹیوٹ چکوٹھی)، قاری عبد الرحیم مغل، شاکر السلام (پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن (چکوٹھی) جبار حیدری ) مینٹور چنار ماڈل انسٹیٹیوٹ (چکوٹھی)، یاسر علی کیانی (پرنسپل چنار ماڈل انسٹیٹیوٹ (چناری)، وقاص مغل (پرنسپل پرائم کالج (چناری)، صدر دسٹرکٹ پریس کلب (ہٹیاں بالا) محمد زاہد اعوان، عاصم بشیر مغل (مرکزی سیکرٹری اطلاعات PZBO آزاد کشمیر)، اعجاز عزیز، راجہ قاصد (سینئر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر)، سینئر صحافی خوشحال قذافی، و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ تقریب کی صدارت ادارہ کی پرنسپل سلمیٰ حلیم مغل نے کی۔ رزلٹ تقریب کی نگرانی ایم ڈی سید صدیق عالم کر رہے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانان گرامی نے کہا کہ جدید تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے، نوجوان نسل ملکی ترقی اور استحکام کے لیے تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں محنت اور جذبے کے بغیر منزل تک پہنچنا مشکل ہے دنیا میں وہی قومیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں جو مسلسل محنت اور جذبے سے سرشار ہوتی ہیں وہ قومیں ترقی نہیں کرسکتی جن کا تعلیمی معیار پسماندہ ہو موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ ادارہ میں بچوں کو معیاری تعلیم دی جاری ہے ادارہ اپنی ترقی کامیابی کے ساتھ طے کر رہا ہے ادارہ کے جملہ سٹاف کی انتھک محنت کے باعث ادارہ کا رزلٹ ہمیشہ حوصلہ افزاء شاندار رہا۔ اس سال بھی ادارہ کا رزلٹ سو فیصد رہا انشاءاللہ آئندہ بھی سٹاف اپنی محنت لگن اپنے فرائض کو بخوبی سر انجام دینے کے ساتھ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ادارہ کی کارکردگی کو نمایاں رکھے گا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے ادارہ کی پرنسپل کو میڈل دیا دوران تقریب رنگارنگ مختلف پروگرام اور ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات کی بہترین تیاری پر مہمانان خصوصی نے پرنسپل کی کارکردگی کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔

تقریب میں طالبات کے والدین مقامی کمیونٹی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرد نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی تقریب میں طلباء اور طالبات نے تلاوت، حمد، نعت، رنگارنگ پروگرام ٹیبلو، سبق اموز تقریری مقابلہ جات، ترا

آزاد کشمیر میں دردناک واقعہ بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا کڈیالہ سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں کا لرزہ خیز قتلسماہنی کڈیالہ میں ...
05/03/2025

آزاد کشمیر میں دردناک واقعہ بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا
کڈیالہ سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں کا لرزہ خیز قتل
سماہنی کڈیالہ میں گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں ایک لرزہ خیز قتل کی واردات پیش آئی جہاں 25 سالہ حسنات علی نے اپنی 42 سالہ سوتیلی ماں شاہدہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس کے مطابق ملزم حسنات علی جو کہ کڈیالہ کے رہائشی ذوالفقار علی کا بیٹا ہے، نےگھریلو تنازع کے باعث پستول سے فائرنگ کر کے اپنی سوتیلی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ چوکی موقع پر پہنچ گئی، لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دفعہ 302 APC کے تحت قتل کا کیس درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی قاتل کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ مقتولہ کے ورثاء نے قاتل کی فوری گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

گمشدہ فراز کیس: تین سال کی نااہلی اور بےحسیجہلم ویلی، آزادکشمیر میں تین سال قبل لاپتا ہونے والے نوجوان فراز کا کیس تاحال...
05/03/2025

گمشدہ فراز کیس: تین سال کی نااہلی اور بےحسی

جہلم ویلی، آزادکشمیر میں تین سال قبل لاپتا ہونے والے نوجوان فراز کا کیس تاحال حل نہیں ہو سکا۔ یہ معاملہ نہ صرف ایک خاندان کے صبر و استقامت کا امتحان ہے بلکہ ہمارے نظامِ انصاف اور انتظامی اداروں کی نااہلی کا کھلا ثبوت بھی ہے۔

پولیس اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت

یہ امر افسوسناک ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے اس معاملے میں وہ سنجیدگی نہیں دکھائی جو ایک شہری کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ گمشدگی کے فوری بعد اگر متعلقہ ادارے مستعدی سے کام کرتے، تو شاید آج یہ کیس کسی نتیجے تک پہنچ چکا ہوتا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ تین سال گزرنے کے باوجود نہ تو کوئی واضح پیش رفت سامنے آئی، نہ ہی کسی مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا گیا۔

متاثرہ خاندان کا کرب اور معاشرتی بےحسی

فراز کے اہلِ خانہ مسلسل انصاف کے لیے دربدر ہیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ معاشرتی سطح پر بھی اس طرح کے کیسز کو جلدی بھلا دیا جاتا ہے، جو ایک افسوسناک پہلو ہے۔ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ آج اگر یہ حادثہ کسی اور کے ساتھ ہوا ہے تو کل یہ ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

ہیومن رائٹس کونسل آف آزادکشمیر کا مطالبہ

ہیومن رائٹس کونسل آف آزادکشمیر اس غفلت کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومتِ آزادکشمیر، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے، اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشانِ عبرت بنایا جائے۔

ریاست کب جاگے گی؟

یہ سوال ہر ذی شعور شہری کے ذہن میں ابھر رہا ہے کہ آخر ریاست کب اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی؟ ایک شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ اگر حکومت اور ادارے نہیں کریں گے تو پھر انصاف کہاں سے ملے گا؟ یہ وقت ہے کہ ہم بحیثیت قوم ایسے معاملات پر آواز بلند کریں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔

04/03/2025
04/03/2025

نہ زمین پھٹی نہ آسماں ہلا ان معصوم بچوں اور ایک مظلوم عورت کی چیخ و پکار سن کر عرش والے بھی رو پڑے ہوں گے جیسا کہ اپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ اس ویڈیو میں ایک خاتون اور ایک مرد ایک مظلوم عورت کے اوپر ظلم کیے جا رہے ہیں اس کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹے جا رہے ہیں اور پاس کھڑی بچیاں ماں کے لیے چیخ پکار کر رہی ہیں لیکن ان درندوں کو اس عورت اور ان بچیوں پر رحم نہ آیا اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ ثابت ہوا کہ زمانے میں آج بھی ظالم اور فرعون موجود ہیں جو خدا ہونے کا دعوی کرتے ہیں اور مظلوموں پر ظلم و ستم ڈھاتے ہیں لیکن یہ واقعہ کہیں دور کسی ملک کا نہیں ہے یہ واقعہ آزاد کشمیر کے اندر مظفراباد کے ایک پسماندہ علاقے کپہ بٹ میں پیش آیا جو کہ ملزم سرفراز مغل عرصہ دو سال سے اس خاتون اور اس کی بچوں اور اس کے شوہر کو مینٹلی ٹارچر کر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کے اوپر ظلم و ستم بھی ڈھا رہا ہے اور ایک بچی کی بھی ڈیتھ ہوگی اس مظلوم اور صفاق انسان کی وجہ سے جس کی ایف ائی ار تھانہ سول سیکرٹریٹ میں موجود ہے مگر ان مظلوم لوگوں کی دادرسی نہ ہو سکی کیونکہ یہ شخص ایک مشہور زمانہ منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ فروش بھی ہے اس خاتون نے بتایا کہ یہ جب ان پہ ظلم کرتے ہیں انہیں مارتے ہیں تو ساتھ ہی یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کروڑوں روپے ہیں تم لوگ ھمارا کیا بگاڑ لو گے قانون میرے ہاتھ میں ہے
کچھ لوگوں کو اپنے پیسے پر شاید بہت زیادہ گھمنڈ ہے لیکن آخری وقت کی فکر نہیں
یہ کیس ہیومن ہوپ فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن صاحبہ کے پاس آیا جو کہ مظفراباد ازاد کشمیر کے اندر خواتین کے حقوق اور خواتین کی خود مختیاری پر کام کر رہی ہے میڈم نے اس بات کا فورا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں اور مشیر حکومت میڈم نثارہ عباسی صاحبہ کو اس کی اطلاع دی اور باقاعدہ اس پر آواز اٹھانے اور اس عورت کو انصاف دلانے کے لیے سرگرم عمل ہوئے اور انشاءاللہ انے والے دنوں میں اس مظلوم عورت کو انصاف دلانے کے ساتھ ساتھ اس ظالم اور صفاک شخص کو کڑی سے کڑی سزا دلوانے کی بھی ٹھان لی اور انہوں نے ائی جی مظفرآباد اور وزیرآعظم آزاد کشمیر اور خواتین اور انسانی حقوق پر کام کرنے والے اداروں سے بھی درخواست کی ہے کہ خدارا ایسے کسی بھی کیس کا فوری نوٹس لیا کریں اور اس پر مظلوم لوگوں کی آواز بننے کی کوشش کیا کریں تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں جیسا کہ اپ سب کو پت

امیدوار اسمبلی قانون ساز اسمبلی آذاد کشمیر غزالہ اشرف اعوان کا ہٹیاں بالا سے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چو...
02/03/2025

امیدوار اسمبلی قانون ساز اسمبلی آذاد کشمیر غزالہ اشرف اعوان کا ہٹیاں بالا سے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری اسحاق طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

اسحاق طاہر کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔
غزالہ اشرف اعوان

امیدوار اسمبلی غزالہ اشرف اعوان کا سابق امیدوار اسمبلی آزاد کشمیر اسحاق طاہر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔

اسحاق طاہر کا انتقال انکے اہلخانہ اور ہمارے حلقے کی عوام کیلئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، غزالہ اشرف اعوان

دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہوں، امیدوار اسمبلی غزالہ اشرف اعوان

امیدوار اسمبلی غزالہ اشرف اعوان کی اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔

سعودی عرب ریاض میں آر ۔سی ایل لیگ کا فائنل میچ جیتنے پے کشمیر یونائیٹڈ کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور کشمیر ی...
26/02/2025

سعودی عرب ریاض میں آر ۔سی ایل لیگ کا فائنل میچ جیتنے پے کشمیر یونائیٹڈ کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور کشمیر یونائیٹڈ ٹیم کی مینجمنٹ اور اونر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے باہر کے ممالک میں کشمیر کا نام اجاگر ہوا.۔۔۔

Raja Sadam Hussan Raja Shahid Latif-Official Ishtiaq Ahmed Qureshi Mubarak Hussain Awan

26/02/2025

ریڈ پاکستان کی سی ای او محترمہ فاطمہ حسن گیلانی اور ڈاکٹر عدنان مقصود، ڈائریکٹر اکیڈمکس NUST نے مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے ہیں تاکہ NUST کمیونٹی میں کتاب بینی، علم بانٹنے، اور مطالعے کی روایت کو فروغ دیا جا سکے۔

ریڈ پاکستان اور نسٹ یونیورسٹی کا یہ اقدام آگاہی سیشنز، سکِل ڈویلپمنٹ ورکشاپس اور کتب بینی کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے ہے تاکہ طلبہ کو متاثر کیا جائے۔ یہ شراکت داری کتابوں سے محبت بڑھانے اور مطالعہ کی روایت کو زندہ کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔

Address

24
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share