ONE WORLD اُردو

ONE WORLD اُردو Information || Awareness || Education

گوجرانوالہ کے ایک مسیحی نوجوان کو بیوی سمیت گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ مسیحی نوجوان نے کچھ دن پہلے اپنی پسند کی مسلمان ...
29/07/2025

گوجرانوالہ کے ایک مسیحی نوجوان کو بیوی سمیت گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
مسیحی نوجوان نے کچھ دن پہلے اپنی پسند کی مسلمان لڑکی سے شادی کر کے کراچی میں سکونت اختیار کی تھی۔
یاد رہے کہ ۔ ۔ ۔
چند روز قبل بلوچستان میں بھی ایک جوڑے کو اپنی پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا تھا۔

خدارا 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں: نعمان اعجازپاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور یو...
06/07/2025

خدارا 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں: نعمان اعجاز

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور یونٹس کے نظام پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ و بلوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کو پریشان کیے ہوئے ہے، ایسے میں اب شوبز ستارے بھی عوام کی آواز میں آواز ملانے لگے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ خدارا 200 یونٹس کے نظام کو ختم کریں، یہ ظلم ہے۔

06/07/2025

مندرہ گوجرخان

ٹریفک پولیس اہلکار اب محض ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور پبلک سروس کا کام کریں گے  سٹی ٹریفک پولیس میں بڑی تبدیلی کا...
14/06/2025

ٹریفک پولیس اہلکار اب محض ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور پبلک سروس کا کام کریں گے
سٹی ٹریفک پولیس میں بڑی تبدیلی کا پلان وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے منظور
جلد پلان کو کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ کر دیا جائے گا

13/06/2025

https://dailyausaf.com/pakistan/2025/06/12/150531/
جاز پر 22 ارب روپے کا جرمانہ، تاریخی عدالتی فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے حق میں فیصلہ سنا دیا

13/06/2025

موسم کی تازہ ترین صورتحال

تازہ ترین مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں اور مشرق سے کمزور مون سون ہوائیں بھی ملک میں پہلے سے موجود ہیں جن کے آپس میں ملاپ کے باعث اگلے 72 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد، ناران ، کاغان، میانوالی ،سرگودھا ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ ،باجوڑ،مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم،کوہاٹ،بنوں، کرک، ڈی آئی خان، وزیرستان، ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پرژالہ باری کی توقع ہے .
متوقع بارشوں سے شدید گرمی کی لہر میں عارضی طور پر ریلیف ملے گا لیکن بارش کے بعد حبس میں اضافہ ہو گا۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم زیادہ ترخشک اور گرم رہے گا۔
رفاقت کھوکھر

امریکی اخبار میں شائع ہونے والا کارٹون 😂
12/05/2025

امریکی اخبار میں شائع ہونے والا کارٹون 😂

بے شکمُبارک  ہیں وہ  جو صُلح  کراتے ہیں کیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلائیں گےبائبل: متی 5:9
11/05/2025

بے شک
مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں
کیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلائیں گے
بائبل: متی 5:9

پائلٹ کامران مسیح تحصیل عارف والا  چھاگیاراجوڑی ائیربیس انڈیا تباہ کرکے شیر واپس آگیافخرِ پاکستان ، فخرِ مسیح برادری پاک...
10/05/2025

پائلٹ کامران مسیح تحصیل عارف والا چھاگیا
راجوڑی ائیربیس انڈیا تباہ کرکے شیر واپس آگیا

فخرِ پاکستان ، فخرِ مسیح برادری پاکستان

08/05/2025

لاہورئے ٹکہ ٹکہ زندگی انجوائے کر رہے ہیں۔
جبکہ
بھارت کے سب سے بڑے نیوز چینل کے مطابق لاہور تباہ ہوچکا ہے۔

31/03/2025

پشاور میں مبینہ طور پر اسلام قبول کرنے کا مطالبہ نہ ماننے پر ہندو شہری قتل
تفصیل: https://bbc.in/3Y94bgM

02/03/2025

بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل
بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب سمیت مختلف مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری شروع .
آدھی رات کے بعد خطہ پوٹھوہار سمیت ہزارہ ڈویژن کشمیر، گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار #بارش متوقع جبکہ وسطی اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان موجود رہے گا جبکہ دوران طوفان مختلف مقامات پر موٹی ژالہ باری کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اگلے 36 گھنٹوں کے دوران
گلیات، کاغان، ناران، کالام ، چترال، اسکردو، استور اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار فٹ سے بلند پہاڑوں پر معتدل برفباری متوقع اور مری میں شدید ژالہ باری کے ساتھ ہلکی برفباری کا امکان موجود رہے گا۔

Weather guru

Address

Islamabad

Telephone

+923157420006

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ONE WORLD اُردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share