MLC URDU

MLC URDU is now considered as the true market. MLC URDU Social Media Base News Network.

MLC Urdu No 1 Social Media News Network· Islamabad, Pakistan·
Emerging as one of the fastest growing professional Social Media News Network concerns of Pakistan, MLC Urdu. Social Life , Business Life, Real Estate News, Property Projects Info, Property Dealers Introductions,

https://youtu.be/tOVUj2aPHU0?si=6n5LFbtYo5iiPXt3Park View City Islamabad 2025 | Latest Rates, Development & Full Details
11/09/2025

https://youtu.be/tOVUj2aPHU0?si=6n5LFbtYo5iiPXt3
Park View City Islamabad 2025 | Latest Rates, Development & Full Details

اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ سوسائٹی **Park View City** کے بارے میں مکمل تفصیل اس ویڈیو میں جانیں۔اس ویڈیو میں آپ کو ملے گا:* پارک ویو سٹی کا تعارف اور لوکیشن*...

26/08/2025

پولیس کا نرم چہرہ

کالم نگار: آصف جٹ

کہا جاتا ہے کہ تھانے کے دروازے عام آدمی کے لیے خوف کی علامت ہوتے ہیں۔ لوگ وہاں قدم رکھنے سے پہلے ہی دل میں لرزہ محسوس کرتے ہیں۔ پولیس کی سختی، کرخت لہجے اور رعب دار انداز کی کہانیاں ہمارے معاشرے میں عام ہیں۔ لیکن ہر کہانی کے کئی پہلو ہوتے ہیں، اور ہر ادارے کے کچھ چہرے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس اندھیرے میں روشنی کی کرن بن کر سامنے آتے ہیں۔

مجھے حال ہی میں ایسا ہی ایک تجربہ ہوا۔ میرے عزیز دوست چوہدری وارث بصرہ نے نیا ہوٹلنگ بزنس شروع کیا۔ قانونی معاملات اور ہوٹل آئی ڈی کے لیے ہم دونوں تھانہ نصیر آباد گئے۔ دل میں وہی پرانی جھجک اور خوف بھی موجود تھا کہ نہ جانے کس طرح کا سامنا ہوگا۔

ڈیوٹی آفیسر سے بات کرنے کے بعد ہمیں محرر یاسر صاحب کے پاس بھیج دیا گیا۔ لمحہ بھر کو دل نے سوچا کہ اب شاید وہی تلخ رویہ دیکھنے کو ملے گا جس کی شہرت عام ہے۔ لیکن جیسے ہی ہم یاسر صاحب سے ملے، معاملہ ہی بدل گیا۔ ان کی خوش اخلاقی، نرم لہجہ اور رہنمائی نے حیران کر دیا۔ یوں محسوس ہوا جیسے ہم کسی سرکاری دفتر میں نہیں بلکہ ایک دوست کے پاس بیٹھے ہیں جو ہماری مشکلات کو آسان بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسی لمحے مجھے یہ احساس ہوا کہ پولیس کا یہ محکمہ صرف ڈر کا نام نہیں، بلکہ اس میں ایسے کردار بھی ہیں جو اپنے اخلاق اور خدمت سے اس ادارے کا وقار بڑھاتے ہیں۔ یاسر صاحب جیسے افسران ہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے عوام کے دلوں میں پولیس کے لیے اعتماد اور احترام جنم لیتا ہے۔

معاشروں میں تبدیلی صرف قانون کے زور سے نہیں آتی، بلکہ کردار اور اخلاق سے بھی آتی ہے۔ اگر ہر پولیس اسٹیشن میں یاسر صاحب جیسے لوگ موجود ہوں تو یقین مانیں عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے مٹ جائیں۔

---
📜 اقتباس:
"اداروں کی طاقت قوانین سے نہیں، کردار سے بڑھتی ہے۔ اور کردار وہ آئینہ ہے جس میں عوام اپنی عزت دیکھتے ہیں۔"

24/08/2025

تحریر:—آصف جث

دنیا کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجیے۔ بڑے بڑے بادشاہ، اہلِ دانش، مصلحین اور انقلابی گزرے ہیں۔ ان کی پیدائش کی تاریخ پر ہمیشہ اختلاف پایا گیا۔ کوئی ایک دن بتاتا ہے، کوئی دوسرا۔ مگر جب وفات کا ذکر آتا ہے تو تاریخ بالکل متعین اور واضح نظر آتی ہے۔ وجہ بھی صاف ہے: ولادت کے وقت اکثر گواہ نہیں ہوتے، ریکارڈ نہیں رکھا جاتا، لیکن وفات کے وقت معاشرہ اور تاریخ دونوں گواہ بن جاتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ:
جب وفات کا دن یقینی اور پیدائش کا دن متنازع ہے، تو یادگار اور تقریبات منانے کے لیے کس دن کو بنیاد بنانا زیادہ فطری عمل ہے؟ دنیا کے بیشتر رہنماؤں اور شخصیات کے حوالے سے دیکھا جائے تو ان کی برسی منائی جاتی ہے، تاکہ ان کی قربانی، خدمات اور تعلیمات کو یاد رکھا جائے۔

مگر ہمارے معاشرے میں یہ تضاد نظر آتا ہے کہ ہم وفات کے دن کو نظر انداز کر کے، ایک متنازع دن پر جشن مناتے ہیں۔ حیرانی یہ ہے کہ جس دن کی حقیقت سب کو معلوم ہے، وہ سنجیدگی اور سبق کا دن ہے، اسے بھلا دیا گیا۔ اور جس دن پر اتفاق ہی نہیں، اسے جشن کی شکل دے دی گئی۔

میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے حقیقت

رسول اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے سال اور مہینے پر سب متفق ہیں، لیکن صحیح تاریخِ پیدائش پر اختلاف ہے۔ کسی روایت کے مطابق 12 ربیع الاول، کسی کے مطابق 9 اور کسی کے مطابق 8 ربیع الاول۔ لیکن ایک بات بالکل متفقہ ہے:
نبی کریم ﷺ کی وفات کی تاریخ 12 ربیع الاول ہے۔

اب غور کیجیے!

اگر 12 ربیع الاول کو جشنِ میلاد کہا جائے تو یہ ایک مختلف اور متنازع روایت پر کھڑا ہے۔

لیکن اسی دن رسول اللہ ﷺ اس دنیا سے پردہ فرما گئے۔ یہ حقیقت امت کے تمام مکاتبِ فکر مانتے ہیں۔

تو سوال یہ بنتا ہے کہ یہ دن دراصل جشن کا ہے یا سبق و فکر کا؟
کیا بہتر نہیں کہ اس دن کو ہم رسول اللہ ﷺ کی سیرت کو یاد کرنے، آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اپنی زندگیوں کو آپ ﷺ کی سنت کے مطابق ڈھالنے کے لیے وقف کریں؟

نتیجہ

دنیا بھر میں وفات کے دن یادگار سمجھے جاتے ہیں، تاکہ آئندہ نسلیں ماضی کے کردار سے سبق سیکھ سکیں۔
اور ہمارے لیے بھی یہی اصول ہے:
پیدائش کی تاریخ میں اختلاف ہے، لیکن وفات کی تاریخ بالکل واضح ہے۔
لہٰذا 12 ربیع الاول محض جشن یا رسم کا دن نہیں، بلکہ ایک بڑے سبق اور عملی پیغام کا دن ہے۔

19/08/2025

No🚨 ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) کی انٹرنیٹ سروس ملک بھر میں بند ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شکایات کے مطابق یہ مسئلہ شام تقریباً 4:30 بجے شروع ہوا۔

📌 صارفین نہ صرف PTCL بلکہ مختلف موبائل نیٹ ورکس پر بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے بتایا کہ Zong اور Jazz کی انٹرنیٹ سروسز بھی یا تو انتہائی سست ہیں یا بالکل کام نہیں کر رہیں۔

صارفین انٹرنیٹ کی بحالی کے منتظر ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی۔

تھانہ کھنہ کی حدود میں ایک اور منشیات فروش ہاف فرائی لگتا ہے ایس ایچ او صاحب منہ ، ھاتھ اور سر دھو کر منشیات فروشوں کے پ...
15/08/2025

تھانہ کھنہ کی حدود میں ایک اور منشیات فروش ہاف فرائی لگتا ہے ایس ایچ او صاحب منہ ، ھاتھ اور سر دھو کر منشیات فروشوں کے پیچھے لگ گئے ہیں یہ حالات رہے تو تھانہ کھنہ کی حدود میں منشیات فروش اپکو اخبار بیچتے اور آلو پیاز بیچتے نظر آہیں گے ویل ڈن عامر حیات آپ دل کھول کر کام کرتے ہیں ہم دل کھول کر اپنے ضمیر سے دل و جان سے آپ کے لئے لکھتے ہیں
Islamabad Police

Ye Fraudia hy es Number se ager call ya msg aye tu Be Care.Ye Easy paisa ya Bank account se Paisay Nikalty hen ap ko peh...
18/07/2025

Ye Fraudia hy es Number se ager call ya msg aye tu Be Care.
Ye Easy paisa ya Bank account se Paisay Nikalty hen ap ko pehly sending Wala msg kren gy pir call.

✨ سنہری ہاتھ – ترقی، علم اور روشنی کا استعارہ ✨یہ عظیم الشان سنہری ہاتھ صرف ایک فن پارہ نہیں، بلکہ ہمارے خواب، ہماری سوچ...
15/07/2025

✨ سنہری ہاتھ – ترقی، علم اور روشنی کا استعارہ ✨

یہ عظیم الشان سنہری ہاتھ صرف ایک فن پارہ نہیں، بلکہ ہمارے خواب، ہماری سوچ اور ہمارے مستقبل کی تصویر ہیں۔
یہ یادگار ایک خاص پیغام لیے ہوئے ہے – "ہم ایک روشن، باوقار اور ذمہ دار قوم ہیں!"

🤲 علم اور روشنی کی علامت

ان ہاتھوں میں تھامی گئی خوبصورت روشنی (نقشی دار کرہ) دراصل اس بات کی علامت ہے کہ علم، بصیرت اور ہدایت ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہ یادگار ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ:

> “جو قومیں علم کو اونچا رکھتی ہیں، وہی دنیا میں کامیابی کی بلندیوں کو چھوتی ہیں۔”

یہ ہاتھ ہمیں دعوت دیتے ہیں کہ ہم روشنی یعنی علم کو صرف اپنے لیے نہیں، بلکہ معاشرے کے ہر فرد تک پہنچائیں۔

💪 طاقت اور ذمہ داری کی نمائندگی

یہ سنہری ہاتھ صرف طاقت کا اظہار نہیں، بلکہ ایک ذمہ داری کی یاد دہانی بھی ہیں۔
جب ایک قوم ترقی کرتی ہے تو اس کے کندھوں پر بڑی ذمے داریاں بھی آتی ہیں۔ یہ ہاتھ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ:

> “طاقت صرف اختیار نہیں، بلکہ امانت بھی ہے – اور ہر امانت کا حق ادا کرنا ہمارا فرض ہے۔”

یہ مجسمہ دراصل ایک علامت ہے کہ ہم نے نہ صرف روشنی کو تھاما ہوا ہے، بلکہ اسے حفاظت کے ساتھ نسلوں تک منتقل کرنے کا عزم بھی کیا ہے۔
-
تحریر محمد آصف جٹ بسرآ

14/07/2025

💼 کامیاب کاروبار کرنے کا طریقہ

اگر آپ ایک کامیاب کاروباری شخصیت بننا چاہتے ہیں، تو ان اصولوں پر عمل ضرور کریں:
1️⃣ واضح منصوبہ (Clear Planning)

سب سے پہلے یہ فیصلہ کریں کہ آپ کیا بیچنا چاہتے ہیں (پروڈکٹ یا سروس)؟

اپنے ٹارگٹ کسٹمرز کو سمجھیں: کون لوگ آپ کی چیز خریدیں گے؟

ایک مکمل بزنس پلان بنائیں: سرمایہ، منافع، اخراجات، مارکیٹنگ۔
2️⃣ چھوٹے سے آغاز کریں (Start Small)

بڑے خواب دیکھیں مگر آغاز چھوٹا کریں۔

کم خرچے سے کاروبار شروع کریں تاکہ نقصان کم ہو۔
3️⃣ وقت اور محنت (Time & Consistency)

کامیابی راتوں رات نہیں آتی، مسلسل محنت ضروری ہے۔

روزانہ کچھ نہ کچھ بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

4️⃣ گاہک کو خوش رکھیں (Customer Satisfaction)

خوش گاہک بار بار واپس آئے گا۔

ان کا اعتماد جیتیں، اچھا رویہ رکھیں، اور وقت پر ڈیلیوری دیں۔
5️⃣ آن لائن موجودگی (Online Presence)

آج کے دور میں فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، اور ویب سائٹ ضروری ہیں۔

روزانہ ایک پوسٹ یا ویڈیو کریں تاکہ لوگ آپ کو جان سکیں۔
6️⃣ سیکھتے رہیں (Learning Never Stops)

ہر کامیاب بزنس مین روز کچھ نیا سیکھتا ہے۔

بزنس، مارکیٹنگ، فنانس، یا سوشل میڈیا کے کورسز ضرور کریں۔
7️⃣ نیٹ ورک بنائیں (Networking)

کامیاب لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

بزنس گروپس یا سیمینارز میں شریک ہوں، نئے لوگوں سے سیکھیں۔
8️⃣ اللہ پر یقین اور دعا
نیت صاف رکھیں، حلال کمائیں، اور ہر قدم پر اللہ سے مدد مانگیں۔
رزق کا وعدہ اللہ نے کیا ہے، ہم نے صرف محنت کرنی ہے۔

📢 ویڈیو بنائیں، کمائیں! - MLC Urdu کے ساتھکیا آپ کے اندر ویڈیوز بنانے کا ٹیلنٹ ہے؟کیا آپ کاروبار، آن لائن ارننگ یا موٹیو...
14/07/2025

📢 ویڈیو بنائیں، کمائیں! - MLC Urdu کے ساتھ

کیا آپ کے اندر ویڈیوز بنانے کا ٹیلنٹ ہے؟
کیا آپ کاروبار، آن لائن ارننگ یا موٹیویشن پر ویڈیوز بنا سکتے ہیں؟
تو پھر آپ کے لیے MLC Urdu لایا ہے ایک شاندار موقع!

🎬 ہمارے پیج اور یوٹیوب چینل کے لیے اگر آپ انفارمیٹو، بزنس، یا موٹیویشنل ویڈیوز بناتے ہیں…
تو آپ کو ویڈیو کا مکمل کریڈٹ، اور مستقل بنیادوں پر کمانے کا سنہری موقع دیا جائے گا۔

🌟 ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان خود کو ظاہر کیے بغیر بھی کمائیں – بس ویڈیو میں آواز، اسکرپٹ یا اینیمیشن ہو، چہرہ دکھانا ضروری نہیں۔

📌 ویڈیوز کے موضوعات:

آن لائن کاروبار

ای کامرس / ڈراپ شپنگ

فری لانسنگ

یوٹیوب ارننگ

موٹیویشن

ریئل اسٹیٹ

اور دیگر بزنس آئیڈیاز

✅ ویڈیوز ہماری ٹیم کی منظوری کے بعد MLC Urdu کے پلیٹ فارمز پر لگائی جائیں گی
✅ مستقبل میں ویڈیوز سے حاصل ہونے والی آمدنی میں حصہ بھی ممکن ہوگا!

📲 رابطہ کریں: 📧 Email: [email protected]
📞 WhatsApp: 03392121978

👉 ابھی رابطہ کریں، اور اپنا پہلا قدم کمائی کی جانب بڑھائیں!

13/07/2025

DeepSeek is FREE.
Facebook is FREE.
Instagram is FREE.
TikTok is FREE.
YouTube is FREE.
ChatGPT is FREE.
Podcasts are FREE.
Google Gemini is FREE.
Wifi is FREE.
The internet is free education.

Start learning, building, and earning.

یاد رکھیں CCD کسی کی ایماء/ پسند نا پسند کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں کرتی ، CCD تمام کاروائیاں انٹیلیجنس رپورٹس ، پخت...
01/07/2025

یاد رکھیں CCD کسی کی ایماء/ پسند نا پسند کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں کرتی ، CCD تمام کاروائیاں انٹیلیجنس رپورٹس ، پختہ ثبوتوں کی بنیاد پر کرتی ہے ، CCD پورے پنجاب سے کسی بھی جُرم میں ملوث کسی بھی مجرم کو کہیں سے بھی اٹھا کر خود اپنے تھانہ میں ایف آئی آر دے سکتی ہے۔
عادی مجرم ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو ، ریکارڈ یافتہ کار لفٹر ، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش سے بھول جائیں کہ وہ دوبارہ جُرم کرکے اندر جا کر پھر باہر آہیں گے ، جو ریکارڈ یافتہ CCD کے ھاتھ لگا وہ پھر کبھی آپکو جُرم کرتا نظر نہیں آئے گا بلکہ وہ نظر ہی نہیں آئے گا ، مشورہ دے رہا ہوں
نمبر 1.
غلطی سے بھی اسلحہ کی نمائش نہیں کرنا ، ویگو ڈالا کلچر اب غلطی سے نہیں ، CCD کی ٹیمز دن رات گشت پر ہیں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے اور ڈالا کلچر والوں کو سرے عام گھسیٹ کر ساتھ لے جائیں گی ، چاہئے آپ کسی شادی میں ہُوں یا کسی فوتگی پر یہ ڈیش ڈرامہ آپکو بہت مہنگا پڑے گا ، یہ آپکی عزت کا فالودہ بنا دیں گے ، حالیہ کارروائی میں ایک ایم این اے کے ساتھ یہی ہوا ہے ، اور انکے تھانہ کے اندر آپ جا بھی نہیں سکتے نہ وہاں کوئی سفارش چل سکتی ہے نہ پیسہ ، ایک تھانہ ہے وہی پر ڈی ایس پی ، ایس پی ، ایس ایس پی اور اوپر سے سہیل ظفر کی سپر ویژن
نمبر 2.
یاد رکھیں CCD ڈیروں وغیرہ پر غیر ضروری چھاپے نہیں مارتی ، یہ آپکو روڈ پر ملیں گے اور وہاں کوئی سفارش نہیں گھسیٹ کر تھانہ لے جائیں گے
نمبر 3.
چھوٹے موٹے ڈان ، پستول ڈبے لگا کر پھرنے والے اب غلطی سے بھی یہ کام نہیں کرنا ، CCD کی نظر سے آپ دور نہیں ، بد معاشی بھی ختم ہو گی ، ضمانت بھی آسانی سے نہیں ہو گی ۔
نمبر 4.
ریکارڈ یافتہ ملزم ، پکی سچی توبہ کر لیں ، پھر جُرم کیا تو انجام موت ہو گی ۔
نمبر 5.
یاد رکھیں CCD تھانہ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرتی ، لیکِن اگر کسی تھانہ میں ایف آئی آر درج ہو اور ملزم CCD کے ھاتھ لگ گیا تو اُسکے بعد وہ فائل CCD کے پاس چلی جائے گی اور پھر کوئی معافی نہیں ، اب ہر قتل ، اغواء ، ڈکیتی پر CCD ٹیم جاتی ہے ، تھانہ کی ناقص تفتیش اور روایتی سستی سے آپ نے پریشان نہیں ہونا اب اس طرح کے ہر کیس پر CCD کی الگ سے نظر ہے اور CCD والوں کو آپ نے نہ سفارش کروانی ہے نہ پیسہ ٹکا دینا ہے وہ اپنا کام خود کریں گے۔
From:
Rai Ehsan
DO CCD Nankana sahib

Address

Pakistan Capital Islamabad
Islamabad
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MLC URDU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MLC URDU:

Share

Category

MLC URDU

Business Promotions,News,Media,etc