09/10/2025
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔
اپنے بیان میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ خطرے کی بات نہیں اور اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور اس کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔