Mahmood Ahmad Azmi

Mahmood Ahmad Azmi Mahmood Ahmad Azmi is a Young Social, Political and Human Rights Activist. Belongs to Hockey City Gojra District Toba Tek Singh Punjab Pakistan.
(1)

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ شروع ہوگیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہ...
20/09/2026

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ شروع ہوگیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ لیوی ختم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

20/09/2026

لیوی بھتہ ختم کرو
پٹرول کی قیمت کم کرو
20 ستمبر اسلام آباد مارچ

پہلی اخباری خبر۔سانحہ پمز میں واحد زندہ بچ جانے والی بچی بھی 22 دنوں بعد انتقال کر گئی،جاں بحق بچوں کی تعداد 15 ہوگئی۔دو...
19/09/2026

پہلی اخباری خبر۔
سانحہ پمز میں واحد زندہ بچ جانے والی بچی بھی 22 دنوں بعد انتقال کر گئی،جاں بحق بچوں کی تعداد 15 ہوگئی۔
دوسری اخباری خبر۔
وزیراعظم شہبازشریف لندن پہنچ گئے،چیک اپ کرائیں گے۔۔

جب تک ہمارے وزیروں کےذاتی چیک اپ لندن یا باہر ہوتے رہیں گےتب تک ہمارےسرکاری ہسپتالوں میں بچے مرتےرہیں گے۔
محمود احمد عزمی امیر جماعت اسلامی گوجرہ

خود خاندان سمیت 11 ارب کے جہاز پر سیر کرتے ہیں اور کوئی حساب کتاب بھی نہیں دیتے۔عوام کے لیے کھوکھلی سکیم۔ لیوی بھتہ ٹیکس...
19/09/2026

خود خاندان سمیت 11 ارب کے جہاز پر سیر کرتے ہیں اور کوئی حساب کتاب بھی نہیں دیتے۔
عوام کے لیے کھوکھلی سکیم۔
لیوی بھتہ ٹیکس اور فکس ٹیکسز کیوں ختم نہیں کرتے۔
محمود احمد عزمی امیر جماعت اسلامی گوجرہ

19/09/2026

🔴 LIVE

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اسلام آباد سپر مارچ کے حوالے سے منصورہ میں اہم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

اٹلی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع ایئربیس پر حملے کے دوران اطالوی فوج کا ایک ایف 2000 لڑاکا طیارہ بھ...
19/09/2026

اٹلی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع ایئربیس پر حملے کے دوران اطالوی فوج کا ایک ایف 2000 لڑاکا طیارہ بھی نقصان کا شکار ہوا، تاہم حملے میں کسی اطالوی فوجی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو صوبے کی پہلی جینڈر پیریٹی رپورٹ پیش کردی گئی، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ میں 40 لاک...
19/09/2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو صوبے کی پہلی جینڈر پیریٹی رپورٹ پیش کردی گئی، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ میں 40 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں، جب کہ صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 فیصد اور خواتین کی 47 فیصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو معاون خصوصی برائے انسانی حقوق راجویر سنگھ سوڈھو نے سندھ کی پہلی جینڈر پیریٹی رپورٹ 2024ء پیش کی، جس میں صوبے میں مختلف شعبوں میں صنفی عدم مساوات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سینیئر صحافی شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صاحبہ کہتی ہیں وزیر اعلیٰ چھٹی پر نہیں جہ...
19/09/2026

سینیئر صحافی شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صاحبہ کہتی ہیں وزیر اعلیٰ چھٹی پر نہیں جہاں جاتا ہے سرکاری دورے پر ہوتا ہے تو لندن میں میڈیا سے کہا کہ چھٹی پرائی ہوں مریم کہتی ہیں چاروں وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز ہیں تنقید صرف ان پر کیوں ؟ تو کیا چاروں وزرائے اعلیٰ نے نیا لگڑری جہاز خریدا ہے؟ اور پنجاب حکومت کا پرانا جہاز کہاں اور کس کے استعمال میں ہے

فروکہ، ساہیوال : باپ اپنی بیٹی کی عزت پر قربان ہو گیا ۔۔۔ دو روز قبل پیش آئے واقعہ پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ۔۔۔ اشرف ص...
18/09/2026

فروکہ، ساہیوال : باپ اپنی بیٹی کی عزت پر قربان ہو گیا ۔۔۔ دو روز قبل پیش آئے واقعہ پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ۔۔۔ اشرف صدیقی حساس ادارے کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم تھے انکی 17 سالہ بیٹی ساہیوال کے ایک کالج میں زیر تعلیم تھی ، اسے ہر روز کالج کے لیے لینے اور چھوڑنے پرائیویٹ وین آتی تھی جو گھر سے کچھ فاصلے سے پک اینڈ ڈراپ دیتی تھی اسی مقام پر ایک درزی کلیم اللہ کی دکان تھی جو لڑکی پر بری نظر رکھتا تھا پچھلے ایک ماہ سے کلیم اللہ نے اسے کالج جاتے اور واپسی پر اشارے بازی اور جملے کسنا شروع کررکھا تو لڑکی نے والدہ کو بتایا جس پر والدہ سٹاپ تک اسے چھوڑنے اور لینے کے لیے آنے لگیں پچھلے کئی روز سے کلیم اللہ لڑکی کو والدہ کی موجودگی کے باوجود تنگ کررہا تھا ، تنگ آکر شریف اور پردہ دار خاتون نے گھر جاکر شوہر کو سارا ماجرہ بتایا تو اشرف صدیقی ناراض ہوئے کہ پہلے بات مجھ سے کیوں چھپائی اور پھر وہ مذکورہ دکان پر چلے گئے جہاں انہوں نے کلیم اللہ سے بازپرس کی اور شدید غصے کا اظہار کیا لیکن بجائے معافی مانگنے کے کلیم اللہ جھگڑے پر اتر آیا اسکا ایک دوست معین بلوچ بھی اسکی مدد کو آگیا اور دونوں نے اشرف صدیقی سے ہاتھا پائی شروع کردی اسی دوران اشرف صدیقی کو دونوں ملزمان نے دھکا دیا اور وہ زیر تعمیر سیوریج لائن میں جا گرے اور سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے بعد ازاں دم توڑ گئے ۔ اس واقعہ پر پولیس نے فوری ایکشن لیا ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دونوں ملزمان کلیم اللہ اور معین بلوچ کے خلاف ق۔ت۔ل کا مقدمہ درج ہو چکا ہے اور گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں ۔۔۔۔

Address

House #4 Street #2 Madina Town Islamabad
Islamabad
44000

Telephone

+923332454898

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mahmood Ahmad Azmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mahmood Ahmad Azmi:

Shortcuts

Share