Pakistan Banao

Pakistan Banao PakistanBanao.pk is an initiative to change Pakistan for the betterment.

Eye Tech Services is a well known Business tips Providing Company our aim is to providing educational Purpose Videos and tips to people to how to start their own services and we are also Providing different kind of online Service

بلوچستان میں پنجابی ٹیچر  انجینیئر  ڈاکٹر ڈرائیور بھی مارے گئے بلوچستان میں پنجابی سیاح بھی مارے گئے بلوچستان میں پنجابی...
11/07/2025

بلوچستان میں
پنجابی ٹیچر انجینیئر ڈاکٹر
ڈرائیور بھی مارے گئے بلوچستان میں پنجابی سیاح بھی مارے گئے بلوچستان میں پنجابی مزدور بھی مارے گئے بلوچستان میں پنجابی رہائشی جن کی زمینیں تھیں وہ مارے گئے ہر وہ بندہ نشانہ بنایا گیا جس کا شناختی کارڈ پنجاب کا تھا یا وہ کنفرم پنجابی ثابت ہوا
پنجابیوں کا خون سستا ھو چکا ھے ریاست پنجابیوں کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ھے
پنجابیوں کا قتل عام بند کرو
جاگو پنجابیو جاگو

Attock walo yahi time he ek sath khara hone ka 🥹
28/03/2023

Attock walo yahi time he ek sath khara hone ka 🥹

27/01/2023

ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجا 🙂
اُس قوم کا حاکم ہی فقط اُس کی سزا ہے 🙂

Sorry My sister i love you 💔😭یہ نہیں معلوم کہ پہلا تھپڑ کس نے مارا تھا۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ کس کے زہریلے لفظ سب سے پہلے...
26/01/2023

Sorry My sister i love you 💔😭
یہ نہیں معلوم کہ پہلا تھپڑ کس نے مارا تھا۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ کس کے زہریلے لفظ سب سے پہلے وجود کو چیرتے ہوئے گزرے تھے مگر یہ معلوم ہے کہ اس بچے کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی تکلیف نہیں تھی کہ اس کی اس طرح تذلیل کی جاتی۔ سرِ بازار اس پہ چوری کا الزام لگایا جاتا۔

اسے کسی نے ایک دکان سے نکلتے دیکھا تھا، جہاں دکان دار موجود نہیں تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک پرفیوم اور گھڑی تھے۔ کسی نے اس سے وضاحت نہیں مانگی ، اسے صفائی کا موقع نہیں دیا بس اس پہ چوری کا الزام لگا کر سب نے اسے پکڑ لیا تھا۔ اور پھر اسے پکڑتے ہی سب کو اپنی اپنی دکانوں سے گم ہوئی پرانی چیزیں بھی یاد آنے لگیں۔ پھر کوئی ثبوت ڈھونڈے بغیر سب اپنی اپنی دکانوں سے گم ہوئی چیزوں کی چوری کا الزام اس پہ لگاتے گئے۔ کیوں کہ الزام لگانا کون سا مشکل ہے ، مشکل تو الزام کو ثابت کرنا ہوتا ہے مگر ہمارے یہاں تو بس الزام لگانا ہی کافی ہوتا ہے ، ثابت کرنے کی تو ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ سب جوانوں بوڑھوں نے بھرے بازار میں اس بچے پہ کی جانے والی مار پیٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پولیس کو بلایا گیا ، اس چھوٹے بچے کو کسی عادی مجرم کی طرح تھانے لے جایا گیا۔ اس کا گریبان کسی کے ہاتھ میں تھا تو قمیض کا پلو کسی کے ہاتھ میں۔ سب لوگ اس پہ تھو تھو کر رہے تھے ۔ بڑھتے الزامات کے ساتھ تذلیل بھی بڑھتی جا رہی تھی۔ لیکن کسی کو پرواہ نہیں تھی کہ اس بچے پہ کیا گزر رہی ہے ، یا اس بچے کی آنے والی زندگی پہ یہ سارا منظر کتنا اثرانداز ہو گا۔ سب لوگ بس تماشے کا حصہ بنے اس تماشے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے۔

بچے کا باپ تھانے آیا تو ایک ایک الزام لگانے والے کو اس کے ہر نقصان کا ازالہ کرنے کا وعدہ کرتا گیا۔ کوئی ثبوت نہیں مانگا بس ان سے جان چھڑانے کی کوشش کی۔ سب کی منت ترلے کر کے ان لوگوں سے اور پولیس سے جان چھڑا کر سر جھکائے بیٹے کو ساتھ لے گیا۔ تماشہ ختم ہوا تو سب نے اپنے اپنے گھر کی راہ لی۔ سب کے سینے تنے ہوئے تھے، سر فخر سے بلند تھے کہ ہم نے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ دن گزرا ، شام ڈھلی اور سب اپنے اپنے بستر پہ چین کی نیند سو گئے۔

لیکن وہ بچہ جس کی بھرے بازار میں تذلیل کی گئی ، جسے سرعام زد و کوب کیا گیا اس کے بارے میں کون سوچتا۔ جب سب لوگ فخر سے سر بلند کیے جا رہے تھے تو وہاں سے سر شرم سے جھکا کر جانے والے کی پرواہ کسے تھی۔ سب سو گئے لیکن وہ بچہ کیسے سوتا ؟

اسے معلوم تھا کہ یہ تذلیل اب ساری عمر سہنی ہو گی ، یہ داغ ہمیشہ ماتھے کا کلنک بنا رہے گا۔ میرے ماں باپ میری وجہ سے سب سے نظریں چراتے پھریں گے۔ بستر پہ کروٹیں لیتا وہ بچہ کیسے سو جاتا۔ وہ لمبی رات اس بچے نے کس تکلیف میں گزاری ہو گی ، اس کا اندازہ کیسے کرے کوئی ؟

صبح ماں ناشتے پہ بلاتی ہے لیکن بچہ ناشتے کی ضرورت سے آگے بڑھ چکا ہے۔ وہ ناشتہ کرنے کے بجائے گھر سے باہر نکل جاتا ہے۔ ماں آوازیں دیتی ہوئی پیچھے آتی ہے۔ بچہ دریا کے پل پہ چڑھ جاتا ہے۔ ماں آوازیں دے رہی ہے مگر بچے کو اپنے جسم پہ لگی کالک دھونی ہے۔ وہ پل سے دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے پلٹ کر ماں کی طرف دیکھتا ہے ، الوداعی ہاتھ ہلاتا ہے اور اس سے زیادہ اسے مہلت ہی نہیں ملتی۔ اس کا جسم دریا کے یخ پانی میں ڈوبتا چلا جاتا ہے۔ ماں چیختی ہوئی بیٹے کی طرف بھاگتی ہے ، اس کا بیٹا اس کی آنکھوں کے سامنے جان کی بازی ہار رہا ہے ، اسے دیکھ کر ہاتھ ہلا رہا ہے مگر وہ اسے بچا نہیں سکتی۔ اس کے بیٹے تک پہنچنے سے پہلے ہی دریا کی تیز موجیں بچے کے جسم کو کہیں سے کہیں پہنچا دیتی ہیں۔

سب بچے کے بے جان لاشے کو ڈھونڈنے میں مگن ہیں اور کسی کو خبر نہیں کہ بچے کے تکیے کے نیچے اپنی بہن کے نام ایک چھوٹا سا پیغام درج ہے

Sorry My sister i love you

یہ کوئی فرضی قصہ نہیں ، کوئی افسانہ نہیں۔ چند دن پہلے پیش آنے والا ایک سچا واقعہ ہے۔ بچے کا نام تنویر ضیاء تھا۔ بچے کا باپ ان سب دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کروا چکا ہے جو چوری کا الزام لگانے میں پیش پیش تھے۔ لیکن اب اس سب سے کیا حاصل ؟

ہمیں تو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ ہمارے لفظ کتنے ظالم ہو سکتے ہیں، کتنا گہرا اثر کر سکتے ہیں۔ ہم تو بس کہہ دیتے ہیں اور کہنے والے کا تو کچھ نہیں جاتا۔ سہنے والے پہ جو بھی گزرے وہی جانے۔ ہمیں کسی پہ الزام لگاتے ہوئے کوئی ثبوت نہیں چاہیے ہوتا ، بس شک ہونا ہی کافی ہوتا ہے۔ ہمیں کسی کی تذلیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہمیں تو بس اپنا شملہ بلند رکھنا ہے۔



اٹک : فوارہ چوک میں فوارے تو لگائے کوئی نئیں ۔۔پہلے آدھے شہر کا نام اسفند یار شہید کے نام سے رکھا گیا ۔۔۔ کہیں ہسپتال کا...
10/01/2023

اٹک : فوارہ چوک میں فوارے تو لگائے کوئی نئیں ۔۔
پہلے آدھے شہر کا نام اسفند یار شہید کے نام سے رکھا گیا ۔۔۔ کہیں ہسپتال کا نام ، کہیں روڈوں کا نام تو کہیں چوکوں کا نام ۔۔۔ جبکہ رہی سہی کسر اب نکالی جارہی ہے ۔۔۔ آدھے شہر کا نام مہریہ ٹاؤن چوک وغیرہ کے ناموں سے رکھ دیا گیا ہے جبکہ مزید بھی ایسا ہونا باقی ہے ۔۔ فوارہ چوک اٹک ایک تاریخی نام ہے جسکا نام اب مہریہ ٹاؤن چوک رکھ دیا گیا ہے اسکے علاوہ آدھے مزید شہر کا حال بھی یہی ہے ۔ کئی اور جگہوں پر بھی آئندہ آپکو یہی چیز ملے گی ۔۔۔ جبکہ اصل تاریخ ، اصل ناموں کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،، یہ ایک غیر اخلاقی اور مجرمانہ فعل ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔۔ عجیب سسٹم ہے بھئی ۔۔ اس میں ڈی سی اٹک سے لے کر مجھ تک ہر وہ بندہ شامل ہے جو نہیں بولا ،، ہر بندہ مکافات عمل کا شکار ہے ۔۔۔ بس میرا تعلق اور سلام دعا خراب نہ ہو ، ہمارا کام چلنا چاہئے باقی پورا شہر ، تاریخ ، روایات سب جائیں پہاڑ میں ۔۔۔

02/01/2023


اٹک۔ماڑی گاؤں میں اندھادھند فائرنگ، 3 افراد قتل ہونےوالوں میں ملک ارشد جعفری،اختر نواز اور  نظام خان شامل ریسکیو 1122 او...
29/12/2022

اٹک۔ماڑی گاؤں میں اندھادھند فائرنگ، 3 افراد قتل ہونےوالوں میں ملک ارشد جعفری،اختر نواز اور نظام خان شامل ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر موجودپولیس کی ابتدائی تفتیش کے بعد لاشیں ہسپتال منتقل

Missing - Adeel Ahmed - Habib Bank Limited Kamra ( HBL ) - Attock عدیل احمد ولد بازیز خان سکنہ فورملی ، حضرو اٹکحبیب بنک...
28/11/2022

Missing - Adeel Ahmed - Habib Bank Limited Kamra ( HBL ) - Attock

عدیل احمد ولد بازیز خان سکنہ فورملی ، حضرو اٹک
حبیب بنک کامرہ برانچ کا کیشیئرہے جسے ایریا مینیجر نے حبیب بنک کامرہ سے حبیب بنک نیو سٹی واہ کینٹ برانچ دفتری کام کے لیے بھیجا مگر عدیل راستے میں ہی لاپتہ ہوگیا

غریب والدین کا اکلوتا بیٹا اور ایک معذور بہن کا بھائی ہے

اگر کسی کو کوئی اطلاع ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں

03303181318


#اٹک

تمام دوست دعا میں شامل ہوں اللّٰہ پاک ارشد شریف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین🙏🤲🙏 😭
27/11/2022

تمام دوست دعا میں شامل ہوں اللّٰہ پاک ارشد شریف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین🙏🤲🙏 😭

MashaAllah ❤️   DG ISPR
25/11/2022

MashaAllah ❤️ DG ISPR

*اٹک، مدنی چوک میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق*تفصیلات کے مطابق اٹک مدنی چوک میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، جس کے ن...
22/11/2022

*اٹک، مدنی چوک میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق*

تفصیلات کے مطابق اٹک مدنی چوک میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، جس کے نتیجے میں سروالہ گاؤں کا رہائشی 55 سالہ ملک فضل داد ولد ملک مہر خان 2 گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی پولیس کی موجودگی میں لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا

22/11/2022

کل دن دیاڑے مدنی چوک کے پاس ایک آدمی جس کا نام فضل داد ولد مہر خان ساکن سروالہ کو نامعلوم وجوہات پر قتل کردیا گیا😥
کیا ہوگیا ہے اٹک کو💔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Banao posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share