
21/04/2025
#سکیم کی کچھ سمجھ آئی ?
یعنی کسان اپنی گندم سرکاری گودام میں جمع کرا دے(4 ماہ مفت سٹوریج کی سہولت) سٹوریج رسید حاصل کرے پھر اس گندم کی کل مالیت کا 70 فیصد بینک سے جا کے قرضہ لے لے ۔۔اس قرضے سے کام چلائے،بیٹی بیاہے یا اگلی فصل اگائے۔۔
اب اسمیں دو بنیادی سوال ہیں
1.گندم 4 ماہ کے لئیے سٹور کرے مگر کس لئیے؟
کیا چار ماہ بعد اس کی گندم کا ریٹ ذیادہ ہوجائے گا۔۔۔آخر سٹور کرے تو کس لئیے؟
2.اپنی جمع شدہ گندم پہ 70 فیصد قرض ۔۔پہلی بات۔۔سٹور شدہ گندم کی لاگت یا اسکی مالیت کا فارمولہ کیا ہوگا۔۔
موجودہ ریٹ ۔۔؟
مثلاً میں 100 من گندم رکھواتا ہوں
اسکی مالیت 2000 فی من کے حساب سے 2 لاکھ بنے گی۔۔اسکا 70 فیصد 1 لاکھ 40 ہزار مجھے مل جائے گا۔۔
جب میں اپنی گندم لینے جاؤں گا تو 1 لاکھ 40 ہزار جمع کرا کے گندم اٹھاؤں گا ۔۔اگر میں یہ رقم واپس نہ کر سکا؟
تو میری گندم بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی .؟
یعنی کسںان اپنی فصل رہن رکھوائے گا۔۔!!!!! پیریڈ.
اور چہیتے پرائیویٹ سیکٹر کو سٹوریج کے لئیے پنجاب بینک فنانسنگ کرے گا۔۔۔
یقیناً یہ ماں ہی ہے جو اپنی ساری اولاد کو اپنے ہی پیار کے قرض میں ڈبو ڈبو کر مارے گی۔۔۔
منقول