Rizwan Riaz Senior Journalist

Rizwan Riaz Senior Journalist پاکستان کے قومی اور علاقائی اخبارات میں خبریں مراسلات انٹرویوز شائع کروانے اور مختلف ٹی وی چینلز پر نشر کروانے کے لیے رجوع فرمائیں
03007054602

20/07/2025

کچھ لوگ ظاہری کچھ باتیں کرتے ہیں اور باطنی ہوتے کچھ اور ہیں
ایسے لوگوں کو کیا کہتے ہیں؟؟؟

* *سندھ اور بلوچستان کے درمیان ’کتے جی قبر‘ پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔* خضدار )قمبر شہدادکوٹ کے قریب کھیرتھر پہاڑی سلس...
18/02/2025

* *سندھ اور بلوچستان کے درمیان ’کتے جی قبر‘ پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔*

خضدار )قمبر شہدادکوٹ کے قریب کھیرتھر پہاڑی سلسلے میں واقع ”کتے جی قبر“ کے مقام پر سندھ اور بلوچستان کے درمیان ایک بار پھر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کی انتظامیہ نے اس مقام کو اپنی ملکیت قرار دیتے ہوئے وہاں لیویز اہلکار تعینات کر دیے ہیں، جبکہ دوسری جانب سندھ کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے 20 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کر کے ”کتے جی قبر“ کو سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کا حصہ قرار دیا تھا اور اسے ثقافتی ورثہ بھی ڈیکلیئر کیا گیا تھا۔یہ سیاحتی مقام سطح سمندر سے 7500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور یہاں گرمیوں میں درجہ حرارت 13 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔ ماضی میں اس جگہ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے تھے، لیکن 2018 میں یہ تنازعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب سندھ حکومت نے ”کتے جی قبر“ کو اپنی حدود میں شامل کرنے کا دعویٰ کیا، جسے بلوچستان کے حکام نے مسترد کر دیا تھا۔بلوچستان حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ مقام ہمیشہ سے ضلع خضدار کا حصہ رہا ہے اور یہاں کے رہائشی تمام انتظامی اور قانونی معاملات کے لیے بلوچستان کے حکام سے رجوع کرتے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے اس حوالے سے حکومت سندھ کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کو واپس لینے کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔بلوچستان کے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے بھی سندھ حکومت کے حکام سے رابطہ کرکے اس معاملے پر گفتگو کی ہے۔ ان کے مطابق، سیکریٹری سیاحت و ثقافت بلوچستان نے سندھ حکومت کو خط لکھ کر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سندھ جلد اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لے گا۔

یہ مقام نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتا ہے بلکہ یہاں قدرتی وسائل، خاص طور پر گیس کے ذخائر کی موجودگی کا بھی دعویٰ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہو چکا ہے۔ دونوں صوبوں کے درمیان اس تنازعے کے حل کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں گے، یہ آئندہ دنوں میں واضح ہوگا۔کتے جی قبر‘ نام کا قصہ کیا ہے؟
سندھ کے نامور ادیب مرزا قلیچ بیگ نے اپنے سفرنامے ”ڈھیاڑو جبل کے سیر“ میں کتے کی قبر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایک شخص 100 روپے کا مقروض تھا، اس نے قرض دینے والے کے پاس اپنا کتا گروی رکھوایا۔ جب اس کے پاس 100 روپے جمع ہو گئے تو وہ ادائیگی کے لیے روانہ ہوا

*کراچی میں گوبر سےگیس پیدا کرنیوالا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ لگادیا گیا*گوبر  سے گیس  پیدا کرنے  والا ملک کا سب سے بڑا پلا...
18/02/2025

*کراچی میں گوبر سےگیس پیدا کرنیوالا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ لگادیا گیا*

گوبر سے گیس پیدا کرنے والا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ کراچی ایم نائن موٹر وے کے قریب لگادیا گیا۔

سپر ہائی وے گڈاپ میں ملک کے سب سے بڑے گوبر گیس پلانٹ منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا، یومیہ 8 ٹن گیس پیداوار ہوگی جس سے 4 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

تقریب سے خطاب میں خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ سندھ برائے سرمایہ کاری قاسم نوید نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے سود کی ایک رقم سندھ حکومت فراہم کرے گی جب کہ بینک سے قرض کے حصول کے لیے بھی صوبائی حکومت نے سہولت فراہم کی ہے جس کے بعد 5 میگاواٹ تک بجلی پیداوار کی جا سکےگی۔

قاسم نوید کا کہنا تھا کہ یہ ایک ماحول دوست منصوبہ ہے جس کے دور رس اثرات سامنے آئیں گے۔

نجی کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اب گائے فارمز پر گوبر کی صفائی کے لیے بھاری مقدار میں پانی کا ضیاع نہیں ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ روزانہ بھاری مقدار میں گوبر پلانٹ میں لایا جائےگا، گیس کی قیمت ایل این جی سے کم ہوگی، اس سلسلے میں مختلف خریداروں سے بات چل رہی ہے

14/12/2023

مفتی غلام احمد مدنی کل انشاءاللہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد صدیق اکبر چک 91 میں خطاب فرمائیں گے

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rizwan Riaz Senior Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rizwan Riaz Senior Journalist:

Share

Universal Press Club International

A Step Ahead To Serve Journalistic Community 03007054602 03009192017