Pasban News

Pasban News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pasban News, Media/News Company, Pasban News Islamabad, Islamabad.

یہ سب کیا ہے ؟؟؟؟چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایک طرف فارم 47 ق لیگ کے خلاف اصولی جنگ لڑ رہے ہیں اور دوسری طرف ندیم اصغر کائرہ ...
14/09/2026

یہ سب کیا ہے ؟؟؟؟
چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایک طرف فارم 47 ق لیگ کے خلاف اصولی جنگ لڑ رہے ہیں اور دوسری طرف ندیم اصغر کائرہ خود کو حقیقی ایم پی اے کہلواتے ہیں لیکن پھر ان ہی فارم 47 پر مشتمل ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ بھی بن گئے ہیں
Ch Abid Raza Kotla Nadeem Asghar Kaira

12/09/2026
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو لندن کے تاریخی لیم...
12/09/2026

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو لندن کے تاریخی لیمبتھ پیلس کے گریٹ ہال میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں ’ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن 2026‘ سے نواز دیا گیا۔

یہ اعزاز آرچ بشپ آف کینٹربری سارہ ملالی نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو امن، مفاہمت، اعتدال، بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی، اقلی کے حقوق اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے ان کی طویل عرصے پر محیط خدمات کے اعتراف میں پیش کیا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کی انتہاپسندی، دہش*ت گر*دی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف کوششوں اور مختلف مذاہب و مکاتبِ فکر کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار کو بھی اس اعزاز کا اہم سبب قرار دیا گیا۔

ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ لیمبتھ ایوارڈز کا ایک اہم اعزاز ہے، جو آرچ بشپ آف کینٹربری کی جانب سے مفاہمت، امن اور بین المذاہب تعاون کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔
Tahir Mehmood Ashrafi

10/09/2026

ہمارے گھر ایک خاتون پارلر کی سروسز فراہم کرنے آتی ہیں۔ اور عسائی مذہب کی پیروکار ہیں۔
یہ ایک محنتی خاتون ہیں اور پورے مہینے ایک بڑے پارلر میں صبح سے رات تک ڈیوٹی سر انجام دیتی ہیں ۔ ہفتے میں ایک دن چھٹی کرتی ہیں اور اس دن ہوم وزرٹ کرتی ہیں تاکہ مالی حالات مزید بہتر ہوں سکیں۔

زیادہ فضول نہیں بولتیں۔ یہ عادت مجھے انکی بے حد پسند ہے۔ شلوار قمیض دوپٹہ پہنتی ہیں۔ اور پاکستانی مشرقی کلچر کو پسند کرتی ہیں کیونکہ بہت اوور نہیں ہے۔
اپنے بچوں سے پیار کرتی ہیں اور انکی اکثر باتیں شئیر کرتی ہیں۔

جب وہ پہلی بار ہمارے گھر آئیں تو میں نے سوچا ایسا نا ہو عسائی مسلمان ہونے کی وجہ سے میں کچھ کھانے پینے کو پیش کروں وہ نا کھائیں تو عجیب لگے گا۔ اور کچھ سمجھ نہیی آیا تو منگو ملک شیک بناکر تین گلاس روم میں لیکر آئی ، اور دو گلاس بچوں کے سامنے رکھ کر ایک ان کے سامنے رکھ دیا۔ شکر ہے انہوں نے پی لیا۔

کبھی وہ صبح ڈیوٹی پر جانے سے پہلے آجاتی ہیں ، کبھی رات کو واپسی پر جاتے ہوئے۔ میں نے کہا بہتر ہے آپ چھٹی والے دن آیا کریں اس طرح آپ بھی ٹینشن فری ہونگی اور میں بھی ۔

ایک دن وہ ڈیوٹی پر جانے سے پہلے آئیں تو میں نے انہیں غیر محسوس طریقے مگر جھجکتے ہوئے کہا کہ آپ نے اگر بریانی کھانی ہے تو میں نے کل رات بنائی تھی۔
مجھے لگا وہ شائد منع کر دینگی۔
مگر وہ کہنے لگی کہ اگر زیادہ ہے تو آپ مجھے دے دیں میں لنچ ٹائم میں کھا لونگی۔ ورنہ باہر سے منگوانا پڑتا ہے۔ میں خوش ہوگی اور جلدی سے ایک پلاسٹک بکس میں انہیں پیک کر کے پکڑا دی اگر وہ ریفیوز کرتیں تو شاید مجھے اچھا نہیں لگنا تھا ۔

اس بار جب چھٹی والے دن آئیں تو میں نے کولڈ ڈرنک دی۔ اور لنچ کا پوچھتے ہوئے کہا کہ میں روٹیاں منگوانے لگی تھی آپ کے لئے منگواوں؟ میں نے رات کو ریڈ لوبیا پکایا تھا ۔
انہوں نے کہا نہیی میں نے ابھی کچھ دیر پہلے ناشتہ کیا
میں نے کہا اچھا ٹھیک ہے۔
کچھ دیر بعد انہوں نے ہلکی سی آواز میں کہا اگر زیادہ تھی لوبیا تو میں گھر لے جاتی۔۔۔!!!

مجھے افسوس ہوا کہ اتنا زیادہ نہیی تھا کہ میں انہیں پیک کرکے دیتی۔
دو گھنٹے گزرنے کے بعد میں نے پوچھا آپ چائے پیتی ہیں ؟ انہوں نے کہا پیتی تو ہوں ,مگر میرے لئے آپ کیا بنائیں گی رہنے دیں۔ جانے لگی ہوں۔
میں نے کہا نہیں میں نے خود بھی پینی ہے شام چار بچے کے بعد بس میں چائے بناتی ہی ہوں۔
پھر میں نے چائے بنائی اور ہم دونوں نے ساتھ بیٹھ کر پی۔
مجھے بلکل بھی عسائی اور مسلمان والی فیلنگز نہیں آتیں۔

اگر چہ یہ میری پوری زندگی میں پہلا ایسا واقعہ ہے کہ میں ایک غیر مسلم کے ساتھ اپنے گھر میں بیٹھ کر کھاتی پیتی ہوں ۔

لیکن مجھے وہ لوگ زیادہ اچھے لگنے لگ پڑے ہیں جو مذہبی تفریق سے بالاتر ہوکر کسی کو کھانے پینے کی دعوت دیتے ہیں۔

اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش آیا ہو تو ضرور شئیر کیجئے ۔

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا ساؤتھ افریقہ پہنچنے پر پاکستان ساؤتھ افریقہ اسوسیی ایشن کے سابق صدر ا...
09/09/2026

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا ساؤتھ افریقہ پہنچنے پر پاکستان ساؤتھ افریقہ اسوسیی ایشن کے سابق صدر احمد رضا بٹ استقبال کر رہے ہیں
Ahmed Raza Butt Siraj ul Haq

07/09/2026

Tahir Mehmood Ashrafi

کراچی : مسلم لیگ سندھ کی جنرل کونسل کا اجلاس ، آصف جمال بلامقابلہ صوبائی صدر، آفاق خٹک بلامقابلہ صوبائی جنرل سیکرٹری منت...
07/09/2026

کراچی : مسلم لیگ سندھ کی جنرل کونسل کا اجلاس ، آصف جمال بلامقابلہ صوبائی صدر، آفاق خٹک بلامقابلہ صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب، پارٹی سربراہ جناب چوہدری شجاعت حسین، جناب چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین، سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
ٰ_ملک
مرکزی سیکرٹری اطلاعات

 کراچی (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کی نئی صوبائی تنظیم کی ازسرِنو تشکیل کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مسلم لیگ سندھ کی جنرل کونسل نے آصف جمال قریشی کو ص....

Address

Pasban News Islamabad
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pasban News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pasban News:

Shortcuts

Share

l="false"> Add listing
  • Login
  • Subscribe

    We will notify you when anything happens in Islamabad.