News and Current Affairs

News and Current Affairs we stand together as one nation, one spirit! Let’s promote the progress, culture, and true love of Pakistan.

find inspiring stories, patriotic moments!!

اج مکہ مدینہ اور بیت المقدس شریف میں یوم عرفات ہے۔۔۔ کل عید کے دن مکہ اور مدینہ میں لوگ جانور ذبح کریں گے اور غـزہ میں ل...
05/06/2025

اج مکہ مدینہ اور بیت المقدس شریف میں یوم عرفات ہے۔۔۔
کل عید کے دن مکہ اور مدینہ میں لوگ جانور ذبح کریں گے اور غـزہ میں لوگ اپنے بیٹے۔۔۔۔
یآ اللہ مسلمانوں کی غیبی مدد فرما
fans

🚨 اسرائیل کا یمن کے صنعا ائیرپورٹ پر حملہ ❗یمنی ائیرلائن کا آخری طیارہ بھی تباہ، سفری نظام مکمل طور پر مفلوج ہو گیا۔عوام...
29/05/2025

🚨 اسرائیل کا یمن کے صنعا ائیرپورٹ پر حملہ ❗
یمنی ائیرلائن کا آخری طیارہ بھی تباہ، سفری نظام مکمل طور پر مفلوج ہو گیا۔
عوام میں شدید غم و غصہ، عالمی برادری کی خاموشی پر سوالیہ نشان۔

📲 تازہ ترین خبریں اور حالات حاضرہ جاننے کے لیے
صفحہ لائک اور فالو کریں!

#یمن #اسرائیل

28 مئی یومِ تکبیر‼️وہ تاریخی دن جب پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان نے ہمسایہ اور دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ...
28/05/2025

28 مئی یومِ تکبیر‼️

وہ تاریخی دن جب پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان نے ہمسایہ اور دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا۔

اس کے ساتھ ہی "پاکستان" ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا۔

شکریہ محسن پاکستان
ڈاکٹر عبد القدیر خان

اللہ پاک ڈاکٹر عبد القدیر خان کے درجات بلند فرمائیں، اور جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین

*آئی ایس پی آر*  *راولپنڈی: 27 مئی 2025* پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف (COAS) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M) نے جنرل سٹا...
27/05/2025

*آئی ایس پی آر*
*راولپنڈی: 27 مئی 2025*

پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف (COAS) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M) نے جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز، تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا۔

سی او ایس نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ دونوں فوجی رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔

باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانا، مشترکہ سرحد پر سیکورٹی میکانزم کو بہتر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارتی اور اقتصادی رابطوں کے زونز میں تبدیل کرنے کے راستے تلاش کرنا شامل ہیں، جس سے علاقائی استحکام اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

اس سے قبل سی او ایس نے وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ آیت اللہ سید علی سے ملاقات کی۔

26/05/2025

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *26 مئی 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) بھارت سے پانی، تجارت اور انسداد دہشت گردی پر سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں، وزیراعظم

🚨 (2) عمران خان کا انکار مسترد؛ پولیس کو فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت

🚨 (3) انسداد دہشت گردی عدالت نے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے بعد 9 جون کو رپورٹ طلب کرلی

🚨 (4) جو جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں آزاد کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں: ججز آئینی بینچ

🚨 (5) فوج کی ہر ممکن مدد کریں گے، وزیر خزانہ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی ریلیف کا اشارہ

🚨 (6) تنخواہوں سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں کمی کے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خزانہ

🚨 (7) چیئرمین پی ٹی اے ایمل ولی سے معذرت کیلئے باچا خان مرکز پہنچ گئے، ایمل ولی نے معذرت قبول کرلی

🚨 (8) پشاور: پیپلزپارٹی کا احتجاج، پولیس کی آنسو گیس شیلنگ، مظاہرین نے پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگادی

🚨 (9) پشاور، پیپلزپارٹی کے مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل تھے، ایس ایس پی آپریشنز

🚨 (10) پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام، بھارت میں ایک پولیس افسر گرفتار

🚨 (11) حیدرآباد میں جے ایف تھنڈر نامی بیل 50 لاکھ روپے میں فروخت

🚨 (12) فی تولہ سونا 2 ہزار 600 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

🚨 (13) پاکستان میں دواؤں سے مزاحمت سب سے بڑی قاتل بیماری بن گئی، سالانہ تین لاکھ سے زائد اموات

🚨 (14) عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

🚨 (15) بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، صدر آصف زرداری

🚨 (16) کراچی: جانچ پڑتال کے بغیر رکھی گئی 3 گھریلو ملازماؤں نے تاجر کے گھر کا صفایا کردیا

🚨 (17) کراچی؛ ماسیاں گھر سے 98 لاکھ مالیت کا 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار، ویڈیو سامنے آگئی

🚨 (18) کے پی حکومت نے ’’روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ ‘‘ کا اجرا کردیا

🚨 (19) گورنر خیبرپختونخوا کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ، خضدار کے زخمی طلبا کی عیادت

🚨 (20) عدالتوں کو عوام کے لیے مزید قابل رسائی اور شفاف بنایا جائے گا، چیف جسٹس

🚨 (21) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ کی کرپشن، نیب نے تحقیقات شروع کردیں

🚨 (22) لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کی چھ ہفتوں میں تقرری کا حکم

🚨 (23) اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی کے 76 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

🚨 (24) سندھ کے سینیئر وزیر کا عیدالاضحیٰ پر زائد کرایہ کی شکایات پر سخت کارروائی کا حکم

🚨 (25) کراچی میں قیامت خیز گرمی، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا

🚨 (26) رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

🚨 (27) قومی ایئرلائن کے کلاس بی شیئرز کی قیمتوں میں اچانک غیر معمولی اضافہ لیکن انتظامیہ لاعلم

🚨 (28) ایف بی آر کو 833 ارب کا شارٹ فال؛ ہدف پورا کرنے کیلیے انفورسمنٹ مزید سخت

🚨 (29) جو عازمین حج رہ گئے ہیں انہیں اگلے سال ترجیحاً کامیاب قرار دیا جائے، نجی حج ٹور آپریٹرز

🚨 (30) پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا فیصلہ

🚨 (31) اسلام آباد میں قوانین سخت؛ ٹریفک کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، گاڑی تھانے منتقل ہوگی

🚨 (32) وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے

🚨 (33) کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا شروع کر دیا

🚨 (34) آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے، اہم وزارتوں کے درمیان بھی اختلافات سامنے آگئے

🚨 (35) امید ہے عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان

🚨 (36) حکومت کا بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی کیلئے اہم اقدام کا اعلان

🚨 (37) بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے ماسٹر پلان شروع کردیا

🚨 (38) یورپی ملک مالٹا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

🚨 (39) 'چین کسی ملک کو پاکستان کی سرحدوں یا خود مختاری کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیگا'

🚨 (40) بلال بن ثاقب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو کرنسی مقرر، وزیر مملکت کا درجہ دے دیا گیا

🚨 (41) سندھ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس میں 200 فیصد اضافہ، والدین پریشان

🚨 (42) فرانس میں پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کا پاسپورٹ ضبطگی کیس: حکم کی عدم تعمیل پر عدالت برہم

🚨 (43) اسپین نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا، میڈرڈ میں یورپی و عرب ممالک کا ہنگامی اجلاس

🚨 (44) بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک

🚨 (45) پاکستان میں موجود ایک لاکھ 10 ہزار پناہ گزینوں کو عالمی تحفظ کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

🚨 (46) دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد قتل

🚨 (47) قران پاک میں بیان کردہ ’’قوم عاد‘‘ کا تباہ شدہ شہر دریافت

🚨 (48) یو اے ای میں ساروق الحدید کے مقام پر ریت تلے دبی انسانی بستی کے شواہد ملے

🚨 (49) کے فور منصوبے کی مدت تکمیل میں ایک سال کی توسیع، جون 2026 کی نئی ٹائم لائن مقرر

🚨 (50) 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکیں

🚨 (51) ججز ٹرانسفر کےعمل میں 4 فورمز سے رائے لی گئی، ایک درجے پر بھی انکار ہو تو ٹرانسفر نہیں ہوسکتا، آئینی بینچ

🚨 (52) پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش ختم کرنے کیلئے سیکیورٹی ایجنسیوں نے کلیئرنس نہیں دی، وزارت داخلہ

🚨 (53) پی ٹی سی ایل اربوں روپے کی پراپرٹیز کیسے فروخت کررہی ہے؟ چیئرمین قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی

🚨 (54) تباہی نہیں دیکھ سکتے، یہ نہ ہو مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو مکمل بند کرنے کی ہدایت کردیں، قائمہ کمیٹی

🚨 (55) مورو احتجاج میں شرپسند افراد شامل تھے جن کے پاس دھماکا خیز مواد موجود تھا، شرجیل میمن

🚨 (56) خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر خود کش حملہ کیا گیا: سی ٹی ڈی

🚨 (57) وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، ایران کی حمایت پر اظہار تشکر اور دورہ پاکستان کی دعوت

🚨 (58) غیر ملکی دورے پر فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ ماردیا، ویڈیو وائرل

🚨 (59) دل کی بیماری میں مبتلا بھارت سے بغیر علاج واپس آئے ننھے عبداللہ کی سرجری کردی گئی

🚨 (60) لندن: گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 جاں بحق افراد کے نام پولیس نے جاری کردیے

🚨 (61) سندھ حکومت نے مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی پر مہم کا آغاز کردیا

🚨 (62) موٹر وے پولیس نے 2 کمسن گمشدہ بھائیوں کو والدین کے حوالے کردیا

🚨 (63) سعودی حکام نے مملکت میں شراب کے حوالے سے حالیہ خبروں کی تردید کردی

🚨 (64) روس اور چین چاند پر 2036 تک جوہری پلانٹ اور تحقیقی مرکز کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے تیار

17/05/2025

🛑 *کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *16 مئی 2025 | بروز جمعہ اہم خبروں کی جھلکیاں |👇*

🚨 (1) پاک فوج نے دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کیا جسے وہ عمر بھریاد رکھے گا: وزیراعظم کا شاندار فتح پر یوم تشکر کی تقریب سے خطاب

🚨 (2) بھارت پر جوابی حملے کے بعد آرمی چیف نے کہا دشمن نے سیز فائر کی پیشکش کی ہے میں نے کہا قبول کریں، وزیراعظم

🚨 (3) میڈیا ہمارا فخر ہے، بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

🚨 (4) آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر یوم تشکر، افواج پاکستان کو خراج تحسین

🚨 (5) سینیٹ اجلاس: افواجِ پاکستان کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری پر خراج تحسین

🚨 (6) وزیراعظم، آرمی چیف کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

🚨 (7) عالمی برادری بھارت کو جارحیت سے روکے، جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات ہوگی، پاکستان

🚨 (8) بھارت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کیے جانے کیخلاف ترک کمپنی عدالت جا پہنچی

🚨 (9) بھارت نے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے، برطانوی وزیر خارجہ

🚨 (10) اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارتی بلااشتعال اور جارحانہ کارروائیوں سے آگاہ کردیا

🚨 (11) مفتی عبد القوی کو اسلام آباد کی مشہور لال مسجد سے نکال دیا گیا

🚨 (12) مفتی قوی کو وہاں کے خطیب نے بے عزت کرکے باہر نکالا اور کہا کہ دوبارہ اس مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا، ویڈیو وائرل

🚨 (13) بھارتی بحریہ کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کی خبروں پر اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

🚨 (14) اسٹیٹ بینک نے پین سے لکھی تحریر والےکرنسی نوٹوں سے متعلق پابندی کی خبروں کی تردید کردی

🚨 (15) سعودی عرب؛ حاجیوں کیلئے آن لائن رہنمائے صحت پورٹل کا ’اردو زبان‘ میں بھی اجرا

🚨 (16) جے شاہ کا بھارتی فوجیوں کے حق میں پیغام، چیئرمین آئی سی سی کے دوغلے پن پر شدید تنقید

🚨 (17) وزیراعظم کا برآمدات، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹیرف میں نمایاں کمی کا فیصلہ

🚨 (18) قومی اسمبلی: انکم ٹیکس ترمیمی سمیت متعدد بلز منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت

🚨 (19) کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، مختلف مقامات پر عوام کا احتجاج و دھرنے

🚨 (20) کراچی : کچرہ اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ، 12 سالہ بچہ جاں بحق

🚨 (21) میرے لیے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ

🚨 (22) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں ہے: جسٹس اعجاز اسحاق

🚨 (23) عافیہ صدیقی کیس تحریک بن چکا، پٹیشن ختم کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ

🚨 (24) اب بہت ہوگیا، ملک میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مطالبہ

🚨 (25) بھارت میں پاکستانی ناموں پر بنی دکانوں میں توڑ پھوڑ، پاکستان میں بھارتی ناموں کی دکانوں پر عوام کا رش

🚨 (26) اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح بناکر منفی پر بند ہوا

🚨 (27) گورنرسندھ کی 9 مئی مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے بےگناہ کارکنوں کو عام معافی دینے کی تجویز

🚨 (28) ملک کے بیشتر حصے سخت گرمی کی لپیٹ میں، تربت میں پارا 51 ڈگری تک پہنچ گیا

🚨 (29) سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ہے

🚨 (30) پاک-بھارت کشیدگی کے باوجود افغان تجارتی سامان کے ٹرک واہگہ کے راستے بھارت روانہ

🚨 (31) خشک میوہ جات سے لدے افغان تجارتی سامان کے ٹرکوں کو پاکستانی ڈرائیوروں نے بھارتی حدود میں منتقل کیا، ذرائع

🚨 (32) نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان، حکومت کی تیاریاں عروج پر

🚨 (33) راولپنڈی: بیمار خاتون سے جعلی پیر کی نازیبا حرکات، مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا

🚨 (34) ضلعی عدلیہ کی خودمختاری انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے ناگزیر ہے، چیف جسٹس

🚨 (35) راولپنڈی: ٹیکس حکام نے عمارت سیل کرکے تالے لگادیے، بینک اور جِم میں شہری پھنس گئے

🚨 (36) حالیہ ہفتے 18 اشیاء مہنگی ہوئیں، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی

🚨 (37) 18 سال سے کم عمر بچوں کا نکاح جرم قرار، قومی اسمبلی سے بل منظور

🚨 (38) سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور: افسران پر اپنے و اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار

🚨 (39) راولپنڈی؛ 20 سالہ طالبہ کیساتھ زیادتی، مجرم کو مرتے دم تک پھانسی پر لٹکائے رکھنے کا حکم

🚨 (40) پاکستان اور بنگلہ دیش کا ثقافتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

🚨 (41) فواد چوہدری آپ جیل سے نہ ڈریں جیل تو سیاست دانوں کو لیڈر بناتی ہے، جج سپریم کورٹ

🚨 (42) پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کا نقصان، ترکیہ کا فائدہ

🚨 (43) وزیراعظم کی آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت

🚨 (44) سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا؛ سندھ حکومت نے پروگرام کا آغاز کردیا

🚨 (45) پاکستان میں زچگی کے دوران روزانہ درجنوں خواتین کی اموات کا انکشاف

🚨 (46) 26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کارکنوں کی 2 مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد

🚨 (47) نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ؛ بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی

🚨 (48) اقوام متحدہ کی 2025 میں پاکستان کی معاشی ترقی 2.3 فیصد رہنے کی پیشگوئی

🚨 (49) تمام تر دعوے تاحال بے سود، چینی مزید مہنگی، چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185 روپے فی کلو تک ہوگئی

🚨 (50) ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی

🚨 (51) پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت کا دریائے چناب پر نہر کی توسیع، نئے آبی منصوبوں پر غور

🚨 (52) بھارت میں پاکستانی پرچم کی آن لائن فروخت پر انڈین حکومت برہم، ایمازون کو نوٹس

🚨 (53) پاکستان نے پہلا مقامی گرین سکوک بانڈ جاری کردیا، اسلامی قرضوں کا حجم 14 فیصد بڑھ گیا

🚨 (54) ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا دور مکمل، قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

🚨 (55) چیٹ جی پی ٹی آپ کی پوری زندگی کو یاد رکھنے والا چیٹ بوٹ بن جائے گا، سام آلٹمین کا دعویٰ

🌹💝🌹💝🌹💝🌹💝🌹💝🌹

یہ ہوا تھا اس رات۔۔ اس کو غور سے دیکھیں اور سمجھیں۔۔پاکستان کے جاسوس طیارے بہت دور سے بھارتی طیاروں کو دیکھ رہے تھے اور ...
12/05/2025

یہ ہوا تھا اس رات۔۔

اس کو غور سے دیکھیں اور سمجھیں۔۔

پاکستان کے جاسوس طیارے بہت دور سے بھارتی طیاروں کو دیکھ رہے تھے اور اس کی اطلاع پاکستانی فائٹر جیٹس کو دی جا رہی تھی۔۔۔ جبکہ بھارتی طیارے پاکستانی طیاروں کو نہیں دیکھ سکتے تھے۔۔۔ پاکستانیوں نے 200 کلومیٹر سے ہی ان کو ٹھوک دیا۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ نے براہ راست حماس مجاہدین کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں اپنے ایک قیدی کو چھڑانے کے لیے۔۔ اسرائیل س...
12/05/2025

تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ نے براہ راست حماس مجاہدین کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں اپنے ایک قیدی کو چھڑانے کے لیے۔۔
اسرائیل سخت ناراض ہے اس کی وجہ سے۔۔ ٹرمپ اور نتنیاہو کے درمیان لڑائی ہو گئی ہے۔ اللہ نے ان کافروں کے درمیان پھوٹ ڈال دیے۔ امریکہ زبردستی اب غزہ میں سیز فائر کروانا چاہ رہا ہے۔۔
نتنیاہو نے ٹرمپ کو ذلیل کر دیا اور ٹرمپ غصے میں اگیا۔ انشاءاللہ اس کا فائدہ مسلمانوں کو ہوگا۔

😅مبینہ طور پر شاہینوں نے اس کا طیارہ گرا کر اس کو گرفتار کرلیا ہےذرائع کے مطابق اس بار ہماری مہمان خاتون پائلٹ ہے جس کو ...
10/05/2025

😅مبینہ طور پر شاہینوں نے اس کا طیارہ گرا کر اس کو گرفتار کرلیا ہے
ذرائع کے مطابق اس بار ہماری مہمان خاتون پائلٹ ہے جس کو چائے پلائی جارہی ہے

10/05/2025

پاکستان حطف ون مزائل انڈیا پر چھوڑ دیا الحمداللہ
پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھر پور کارروائی شروع کردی گئی

آپریشن بنیان مرصوص

پاکستان آرمی کا بھارت کو جوابی وار

Suicidal mission pilots sign picture Pakistan Air Force ACES
10/05/2025

Suicidal mission pilots sign picture
Pakistan Air Force ACES

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News and Current Affairs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share