06/01/2026
تیمرگرہ میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ میں مبینہ بدعنوانی، انتظامی ناکامیوں اور عوامی فنڈز کے سنگین استعمال کے خلاف
جماعت اسلامی دیر پائین کی جانب سے اعلیٰ سطحی انکوائری کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔
درخواست میں زمین کی خریداری، طبی و غیر طبی آلات کی مشکوک خریداری، غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز کے مبینہ غلط استعمال جیسے سنگین امور کی نشاندہی کی گئی ہے۔
یہ درخواست چیف منسٹر خیبر پختونخوا، گورنر خیبر پختونخوا، سیکرٹری صحت، نیب اور ڈپٹی کمشنر دیر پائین کو ارسال کی جا چکی ہے۔
عوام کے حقِ علاج، شفافیت اور جوابدہی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔