
28/07/2025
افسوسناک خبر/ منڈی بہاؤالدین
سعداللہ پور پھالیہ میں صبح کی پرسکون فضا، صحن میں بیٹھے ہوئے تین چہرے ہاتھ میں حقہ چہروں پر ہنسی، دلوں میں سکون کسی کو کیا خبر تھی کہ یہ ان کی زندگی کی آخری صبح ہے۔ محمد حسین، رسول بی بی جنہیں ان کے اپنے بیٹے نے زمین کے جھگڑے پر بے دردی سے قتل کر دیا۔
منڈی بہاءالدین کے گاؤں سعداللہ پور میں احسان اللہ نامی شخص نے صرف زمین کی خاطر اپنے سگے ماں باپ اور بیوی کو گولیوں سے بھون دیا۔
ماں جو رات کو اس کے لیے دعا کرتی تھی، باپ جو اسے پردیس سے بلوا کر سینے سے لگاتا تھا، اور بیوی جو ہر دکھ سکھ میں اس کا ساتھ دیتی تھی سب آج خاموش قبروں میں چلے گئے۔
یہ سانحہ صرف ایک خاندان کا نہیں، بلکہ پورے معاشرے کا ماتم ہے۔
رشتوں کا خون کرنے والا یہ قاتل اب فرار ہے۔