02/08/2025
ظلم کی انتہا! گھر میں گھس کر نوجوان اور اس کی بیوی پر بہیمانہ تشدد، خاتون کو زبردستی اغوا کر لیا گیا
کوٹ پراچا، چک نمبر 33 (حدود تھانہ احمد پور لمہ) میں انسانیت سوز واقعہ، جہاں نوجوان اور اس کی بیوی پر اس کے اپنے گھر میں گھس کر تشدد کیا گیا، مارپیٹ کی گئی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ظلم کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے نوجوان کی بیوی کو زبردستی گھسیٹ کر اغوا کر لیا اور اُسے بستی عالمگیر چندرامی لے گئے۔ خاتون کے چیخنے چلانے اور مزاحمت کے باوجود اُسے زبردستی ساتھ لے گئے
شوہر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ
مجھے اور میری بیوی کو انصاف دیا جائے۔